سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. باب النَّوَادِرُ
نادر طور پر پیش آنے والے مسائل
ترقیم العلمیہ : 4207 ترقیم الرسالہ : -- 4284
نَا عَلِيٌّ ، نَا أَحْمَدُ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا وَرْقَاءُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ ، وَكَانَتْ خَالَةَ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ. نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السَّهْمِيُّ ، نَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُبَايِعُهُ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" نُبَايِعُكَ عَلَى أَنْ لا نُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَلا نَسْرِقَ وَلا نَزْنِيَ، وَلا نَقْتُلَ أَوْلادَنَا، وَلا نَأْتِيَ بِبُهْتَانٍ نَفْتَرِيهِ بَيْنَ أَيْدِينَا وَأَرْجُلِنَا، وَلا نَعْصِيَكَ فِي مَعْرُوفٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ، قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَرْحَمُ بِنَا مِنْ أَنْفُسِنَا، هَلُمَّ نُبَايِعُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لا أُصَافِحُ النِّسَاءَ، إِنَّ قَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ كَقَوْلِي لامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ، أَوْ مثل قَوْلِي لامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ" .
سیدہ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم لوگ بیعت کرنے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، ہم نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ہم آپ کے دست اقدس پر اس بات کی بیعت کرتی ہیں کہ ہم کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک نہ ٹھہرائیں گی، ہم چوری نہیں کریں گی، ہم زنا نہیں کریں گی اور اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی اور اپنی طرف سے بنا کر کسی پر جھوٹا الزام نہیں لگائیں گی اور کسی بھی نیکی کے کام میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس حد تک، جس کی تمہیں استطاعت ہو اور جس کی تمہیں طاقت ہو۔“ ہم نے عرض کی: ”اللہ اور اس کے رسول ہمارے بارے میں ہماری اپنی ذات سے زیادہ رحم کرنے والے ہیں، یا رسول اللہ! اپنا دست اقدس آگے کیجیے، تاکہ ہم آپ کی بیعت کر لیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں خواتین کے ساتھ مصافحہ نہیں کرتا، ایک سو خواتین کے ساتھ بھی میں اس طرح کلام کرتا ہوں، جس طرح ایک عورت کے ساتھ کرتا ہوں (یہاں پر ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النوادر/حدیث: 4284]
ترقیم العلمیہ: 4207
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1741، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4553، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7039، 7041، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4194، برقم: 4203، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1597، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2874، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4282، 4283، 4284، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 344، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27648»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 4284 in Urdu
محمد بن المنكدر القرشي ← أميمة بنت رقيقة التيمية