سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
149. باب ما يقع له إيلاء اليمين
باب: وہ صورتیں جن میں شوہر کی قسم ایلاء (جماع سے روکنے کی قسم) شمار ہوتی ہے۔
ترقیم دار السلفیہ: 1932 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3109
نا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي رَجُلٍ قَالَ لامْرَأَتِهِ وَاللَّهِ لا أُكَلِّمُكِ، فَمَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ قَبْلَ أَنْ يُكَلِّمَهَا، قَالَ:" إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَكُونَ إِيلاءً، وَإِنَّمَا كَانَ الإِيلاءُ فِي الْجِمَاعِ" .
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اگر کوئی شخص قسم کھائے کہ میں تجھ سے بات نہیں کروں گا اور چار مہینے گزر جائیں تو میں ڈرتا ہوں کہ یہ ایلاء ہو جائے، مگر اصل ایلاء جماع میں ہوتا ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 3109]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1932، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11613، 11616»
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 3109 in Urdu