سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
149. باب ما يقع له إيلاء اليمين
باب: وہ صورتیں جن میں شوہر کی قسم ایلاء (جماع سے روکنے کی قسم) شمار ہوتی ہے۔
ترقیم دار السلفیہ: 1934 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3111
نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى شُرَيْحٍ، فَقَالَ: إِنَّهُ آلَى مِنِ امْرَأَتِهِ فَمَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ قَبْلَ أَنْ يَفِيءَ إِلَيْهَا، فَقَالَ لَهُ شُرَيْحٌ: وَإِنْ عَزَمُوا الطَّلاقَ فَإِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ سورة البقرة آية 227، فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: أَفْتِنِي، فَلَمْ يَزِدْهُ عَلَى ذَلِكَ، فَانْطَلَقَ إِلَى مَسْرُوقٍ فَأَخْبَرَهُ بِالَّذِي كَانَ مِنْهُ، فَقَالَ مَسْرُوقٌ: رَحِمَ اللَّهُ أَبَا أُمَيَّةَ لَوْ أَنَّ النَّاسَ فَعَلُوا مِثْلَ مَا فَعَلَ مَنْ كَانَ يُفَرِّجَ عَنْكَ، ثُمَّ قَالَ: " إِذَا مَضَتِ الأَرْبَعَةُ الأَشْهُرِ بَانَتْ مِنْكَ بِتَطْلِيقَةٍ، وَتَعْتَدُّ ثَلاثَ حِيَضٍ وَتَخْطُبُهَا إِنْ شِئْتَ، وَلا يَخْطُبُهَا غَيْرُكَ حَتَّى تَنْقَضِيَ الْعِدَّةُ" .
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا شریح رحمہ اللہ کے پاس آیا اور کہا کہ میں نے بیوی سے ایلاء کیا اور چار مہینے گزر گئے ہیں، تو شریح نے یہ آیت پڑھی: «وَإِنْ عَزَمُوا الطَّلَاقَ فَإِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ» پھر وہ شخص مسروق رحمہ اللہ کے پاس گیا اور سارا ماجرا بیان کیا تو مسروق رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اللہ سیدنا ابو امیہ پر رحم کرے، اگر لوگ اس جیسے ہوتے تو تجھ پر آسانی ہوتی۔“ پھر فرمایا: ”جب چار مہینے مکمل ہوں تو ایک طلاق واقع ہو جائے گی، عورت تین حیض کی عدت گزارے گی، پھر اگر تم چاہو تو دوران عدت نکاح کا پیغام دے سکتے ہو، لیکن کوئی اور شخص عدت کے دوران نکاح کا پیغام نہیں دے سکتا۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 3111]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1934، 1935، 1936، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18872، 18968»
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 3111 in Urdu