🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
255. الآية (172) قوله تعالى: {وإذ أخذ ربك من بني آدم من ظهورهم ذريتهم وأشهدهم على أنفسهم ألست بربكم قالوا بلى شهدنا}
باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَإِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَأَشْهَدَهُمْ عَلَى أَنْفُسِهِمْ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى شَهِدْنَا» کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 967 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 967
نَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ، قَالَ: نَا خُصَيْفٌ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وَسَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَإِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ سورة الأعراف آية 172 قَالَ:" أَخَذَ مِنَ النَّبِيِّينَ كُلِّهِمْ قَبْلَ أَنْ يُخْلَقُوا"، قَالَ:" أَخَذَ النُّطَفَ مِنْ صُلْبِ آدَمَ , فَرَأَى مِنْهَا نُطْفَةً تَتَلأْلأُ، قَالَ: أَيْ رَبِّ، أَيُّ بَنِيَّ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا ابْنُكَ دَاوُدُ، قَالَ: أَيْ رَبِّ، كَمْ جَعَلْتَ لَهُ؟ , قَالَ: سِتِّينَ سَنَةً، قَالَ: أَقْلَلْتَ لَهُ، قَالَ: فَأَعْطِهِ مِنْ سِنِينِكَ، فَإِنِّي جَعَلْتُ لَكَ أَلْفَ سَنَةً، فَأَعْطَاهُ أَرْبَعِينَ سَنَةً، فَلَمَّا حَضَرَ أَجَلُ آدَمَ، قَالَ: رَبِّ أَلَيْسَ جَعَلْتَ لِي أَلْفَ سَنَةً، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَلَيْسَ قَدْ جَعَلْتَ مِنْ سِنِينِكَ أَرْبَعِينَ سَنَةً لِدَاوُدَ، فَعِنْدَ ذَلِكَ أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِالْكِتَابِ وَالشُّهُودِ وَالْبَيِّنَةِ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿وَإِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ﴾ کے بارے میں فرمایا: اللہ عزوجل نے تمام انبیاء سے ان کی پیدائش سے پہلے ہی عہد لیا۔ فرمایا: اللہ عزوجل نے آدم علیہ السلام کی پشت سے نطفے نکالے، تو آدم علیہ السلام نے ان میں ایک چمکدار نطفہ دیکھا، کہنے لگے: اے میرے رب! یہ میرے بیٹوں میں سے کون ہے؟ اللہ عزوجل نے فرمایا: یہ تمہارا بیٹا داؤد ہے۔ آدم علیہ السلام نے کہا: اے رب! اس کے لیے کتنی عمر رکھی ہے؟ فرمایا: ساٹھ سال۔ کہا: اے رب! یہ تو تھوڑی ہے، میری عمر میں سے اسے دے دے، کیونکہ میں نے تیرے لیے ایک ہزار سال کی عمر رکھی ہے۔ تو آدم علیہ السلام نے اپنی عمر میں سے چالیس سال داؤد علیہ السلام کو عطا کر دیے۔ پھر جب آدم علیہ السلام کی وفات کا وقت آیا تو کہنے لگے: اے رب! کیا تو نے میرے لیے ایک ہزار سال کی عمر نہیں رکھی تھی؟ اللہ عزوجل نے فرمایا: کیا تو نے داؤد کو اپنی عمر میں سے چالیس سال نہیں دیے تھے؟ تب اللہ عزوجل نے تحریر، گواہوں اور دلیل کا حکم جاری فرمایا۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 967]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى (مستدركه) برقم: 4194، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 967، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20582، 20583، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2306، 2757، 3588، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 2815، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 2710، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 34618، 37094»

الحكم على الحديث: سنده ضعيف لضعف خصيف بن عبد الرحمن الجزري من قبل حفظه، وقد صح مرفوعًا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وسلم - من حديث أبي هريرة رضي الله عنه كما سيأتي.

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 967 in Urdu