صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
20. ذكر الإخبار عما يجب على النساء من غض البصر ولزوم البيوت لئلا يقع بصرهن على أحد من الرجال-
- باب اس خبر کا کہ عورتوں پر نگاہ نیچی رکھنے اور گھروں میں رہنے کی ذمہ داری ہے تاکہ ان کی نظر مردوں پر نہ پڑے۔
حدیث نمبر: 5576
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ نَبْهَانَ ، حَدَّثَهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ، أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَيْمُونَةُ، قَالَتُ: فَبَيْنَا نَحْنُ عِنْدَهُ أَقْبَلَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ، وَذَلِكَ بَعْدَ أَنْ أُمِرَ بِالْحِجَابِ، قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " احْتَجِبَا مِنْهُ، فَقَالَتَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ: أَلَيْسَ هُوَ أَعْمَى، فَمَا يُبْصِرُنَا وَلا يَعْرِفُنَا؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَسْتُمَا تُبْصِرَانِهِ؟!" .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ وہ اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھیں۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھی ہوئی تھیں، اس دوران ابنِ ام مکتوم رضی اللہ عنہ آ گئے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، یہ حجاب کا حکم نازل ہو جانے کے بعد کی بات ہے۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دونوں اس سے پردہ کرو۔“ ان دونوں رضی اللہ عنہما نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا یہ نابینا نہیں ہیں؟ یہ تو ہمیں دیکھ بھی نہیں سکیں گے اور ہمیں پہچان بھی نہیں سکیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم دونوں اسے نہیں دیکھ رہی ہو؟“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5576]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5575، 5576، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9197، 9198، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4112، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2778، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13655، 13656، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27180» «رقم طبعة با وزير 5549»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «المشكاة» (3116). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5576 in Urdu
نبهان مولى أم سلمة ← أم سلمة زوج النبي