صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
414. باب فضل الصحابة والتابعين رضي الله عنهم - ذكر قبول الأنصار هذه الوصية عن المصطفى صلى الله عليه وسلم-
صحابۂ کرام اور تابعین رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان - ذکر انصار کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس وصیت کو قبول کرنے کا
حدیث نمبر: 7278
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ نَاسًا مِنَ الأَنْصَارِ قَالُوا يَوْمَ حُنَيْنٍ حِينَ أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْ أَمْوَالِ هَوَازِنَ مَا أَفَاءَ، فَطَفِقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِي رِجَالا مِنْ قُرَيْشٍ الْماِئَةَ مِنَ الإِبِلِ، فَقَالُوا: يَغْفِرُ اللَّهُ لِرَسُولِهِ يُعْطِي قُرَيْشًا وَيَتْرُكُنَا وَسُيُوفُنَا تَقْطُرُ مِنْ دِمَائِهِمْ، قَالَ أَنَسٌ: فَحَدَّثْتُ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ قَوْلِهِمْ، فَأَرْسَلَ إِلَى الأَنْصَارِ، فَجَمَعَهُمْ فِي قُبَّةٍ مِنْ أَدَمٍ، فَلَمَّا اجْتَمَعُوا جَاءَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مَا حَدِيثٌ بَلَغَنِي عَنْكُمْ؟"، فَقَالَ لَهُ قَوْمٌ مِنَ الأَنْصَارِ: أَمَّا ذَوُو أَسْنَانِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَلَمْ يَقُولُوا شَيْئًا، وَأَمَّا نَاسٌ مِنَّا حَدِيثَةٌ أَسْنَانُهُمْ، فَقَالُوا: يَغْفِرُ اللَّهُ لِرَسُولِهِ يُعْطِي أُنَاسًا وَسُيُوفُنَا تَقْطُرُ مِنْ دِمَائِهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي أُعْطِي رِجَالا حَدِيثِي عَهْدٍ بِالْكُفْرِ أَتَأَلَّفُهُمْ، أَفَلا تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِالأَمْوَالِ، وَتَرْجِعُونَ إِلَى رِحَالِكُمْ بِرَسُولِ اللَّهِ؟ فَوَاللَّهِ لَمَا تَنْقَلِبُونَ بِهِ خَيْرٌ مِمَّا يَنْقَلِبُونَ"، فَقَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ رَضِينَا، قَالَ:" فَإِنَّكُمْ سَتَجِدُونَ أَثَرَةً شَدِيدَةً، فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلَقَوَا اللَّهَ وَرَسُولَهُ عَلَى الْحَوْضِ" ، قَالُوا: سَنَصْبِرُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر کچھ انصاریوں نے یہ کہا: جب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو ہوازن کے مال میں سے مال فے عطا کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے کچھ لوگوں کو ایک سو اونٹ دیئے۔ انصاریوں نے کہا: اللہ تعالیٰ اپنے رسول کی مغفرت کرے انہوں نے قریش کو دے دیا ہے ہمیں نہیں دیا۔ حالانکہ ہماری تلواروں سے ان کا خون ٹپک رہا ہے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کو پیغام بھجوایا آپ نے انہیں چمڑے سے بنے ہوئے خیمے میں اکٹھا کیا، جب وہ سب اکٹھے ہو گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے۔ آپ نے فرمایا: تمہارے حوالے سے یہ کیا بات ہے جو مجھ تک پہنچی ہے۔ انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے عمر رسیدہ افراد میں سے کسی نے یہ بات نہیں کی۔ البتہ ہمارے کچھ کم عمر لوگوں نے یہ بات کہی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول کی مغفرت کرے انہوں نے کچھ لوگوں کو عطیات دے دیئے ہیں حالانکہ ان لوگوں کا خون ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے ایسے لوگوں کو عطیات دیئے ہیں، جو زمانہ کفر سے قریب ترین ہیں تاکہ میں ان کی تالیف قلب کروں، کیا تم لوگ اس بات سے راضی نہیں ہو کہ لوگ اموال لے جائیں اور تم اپنے رہائش کی جگہ پر اللہ کے رسول کو لے جاؤ۔ اللہ کی قسم تم لوگ جس چیز کو لے کر واپس جاؤ گے وہ اس سے زیادہ بہتر ہے جسے وہ لے کر واپس جائیں گے۔ ان لوگوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! ہم اس سے راضی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم عنقریب انتہائی شدید ترجیحی سلوک پاؤ گے، تو تم صبر سے کام لینا، یہاں تک کہ تم اللہ اور اس کے رسول کی بارگاہ میں حوض کوثر پر آ جاؤ، تو ان لوگوں نے عرض کی: ہم صبر سے کام لیں گے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7278]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 7234»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق. * [حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى] قال الشيخ: هو التَّجِيبيُّ، وهو يقة من شيوخ مسلم. وقد أخرجه عنه في «صحيحه» (3/ 105). ثُمَّ أخرجه هو، والبخاريُّ (4331)، وأحمد (3/ 166) من طرقٍ أُخرَ، عَنِ ابن شهاب ... به. وقد فات هذا التخريج على المُعلِّقُ على «إحسان المؤسسة» (16/ 268)؟
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
محمد بن شهاب الزهري ← أنس بن مالك الأنصاري