🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. فضيلة الإعطاء
دینے کی فضیلت۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1499
أخبرنا أحمد بن جعفرٍ القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عَبِيدة بن حُمَيد العَمِّي، حدثني أبو الزَّعْراء، عن أبي الأحوَص، عن أبيه مالك بن نَضْلةَ قال: قال رسول الله ﷺ:"الأَيدي ثلاثةٌ: فيَدُ الله العُليا، ويدُ المُعطِي التي تَليها، ويدُ السائل السُّفلى، فأعطِ الفَضْل ولا تَعجِزْ عن نفسِك" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وشاهدُه الحديث المحفوظ المشهور عن عبد الله بن مسعود:
سیدنا مالک بن نضلہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہاتھ تین ہیں۔ اللہ کا ہاتھ اوپر والا ہے اور دینے والے کا ہاتھ اس سے ملا ہوتا ہے اور مانگنے والے کا ہاتھ نیچے ہوتا ہے۔ لہٰذا زائد از ضرورت (اللہ کی راہ میں) دو اور اپنے آپ کو عاجز نہ کر بیٹھو۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ایک حدیث مشہور محفوظ مذکورہ حدیث کی شاہد موجود ہے۔ (جو کہ درجِ ذیل ہے)۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1499]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 1499 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح. أبو الزعراء: هو عمرو بن عمرو - ويقال: ابن عامر - بن مالك، وأبو الأحوص: هو عوف بن مالك بن نضلة.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ 👤 راوی پر جرح: ابوالزعراء (عمرو بن عمرو) اور ابوالاحوص (عوف بن مالک) ثقہ ہیں۔
وهو في "مسند أحمد" 25/ (15890) و 28/ (17232)، وعن أحمد أخرجه أبو داود (1649).
📖 حوالہ / مصدر: یہ "مسند احمد" (25/ 15890) میں موجود ہے اور وہیں سے ابو داود (1649) نے روایت کیا ہے۔
وأخرجه ابن حبان (3362) من طريق الحسن بن محمد بن الصباح، عن عبيدة بن حميد، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے ابن حبان (3362) نے عبیدہ بن حمید کی سند سے روایت کیا ہے۔
ويشهد له حديث ابن مسعود الآتي بعده.
🧩 متابعات و شواہد: اس کا شاہد حضرت ابن مسعود کی اگلی حدیث ہے۔
وحديث عبد الله بن عمر عند البخاري (1429)، ومسلم (1033).
🧩 متابعات و شواہد: عبداللہ بن عمر کی حدیث بخاری (1429) اور مسلم (1033) میں موجود ہے۔
قوله: "ولا تعجز عن نفسك" أي: لا تعجز عن رد نفسك إذا منعتك عن الإعطاء.
📌 اہم نکتہ: "ولا تعجز عن نفسك" کا مطلب ہے کہ جب تمہارا نفس تمہیں خیرات دینے سے روکے تو اس کے سامنے ہار مت مانو۔