🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. قصة نزول تحريم الخمر
شراب کی حرمت کے نازل ہونے کا واقعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3139
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا الخَضِر بن أبَان الهاشمي، حدثنا إسحاق بن يوسف الأزرق، حدثنا سعيد بن إياس الجُرَيري، عن ثُمَامة بن حَزْن القَشَيري، عن أبي هريرة قال: قام رسول الله ﷺ فقال:"يا أهلَ المدينةِ، إنَّ اللهُ يُعرِّضُ عليَّ في الخمر تعريضًا، لا أدري لعله يُنزِّل عليَّ فيه أمرًا" ثم قام فقال:"يا أهلَ المدينةِ، إنَّ الله قد أَنزل تحريمَ الخمر، فمن أدرَكَتْه هذه الآيةُ وعنده منها شيءٌ، فلا يَشرَبها ولا يَبِعُها"، قال: فَسَكَبُوها في طُرُق المدينة (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3102 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا: اے مدینہ والو! اللہ تعالیٰ نے شراب کے سلسلہ میں خاص تعریض فرمائی ہے، لگتا ہے کہ شراب کے متعلق اب کوئی حکم نازل ہونے والا ہے۔ پھر آپ کھڑے ہوئے اور بولے: اے اہلیان مدینہ! اللہ تعالیٰ نے شراب کی حرمت کا حکم نازل فرما دیا ہے۔ چنانچہ جس شخص کو اس آیت کا علم ہو اور اس وقت اس کے پاس کچھ شراب ہو تو وہ اس کو نہ خود پیئے اور نہ اس کو بیچے (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں: (اس حکم کے بعد) لوگوں نے مدینہ کی گلیوں اور راستوں میں شراب بہا ڈالی۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3139]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3139 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده ضعيف لضعف الخضر بن أبان، لكنه توبع، وبقيت علَّة الحديث في سعيد بن إياس الجريري، وهو ثقة إلَّا أنه اختلط في آخر عمره وسمع منه إسحاق الأزرق بعد الاختلاط. وأخرجه البيهقي (5180) من طريق محمد بن عبيد الله بن يزيد -وهو ابن المنادي- عن إسحاق الأزرق، بهذا الإسناد.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند خضر بن ابان کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن ان کی متابعت کی گئی ہے؛ 🔍 فنی نکتہ / علّت: البتہ حدیث کی علت سعید بن ایاس الجریری میں باقی رہ جاتی ہے، وہ ثقہ تو ہیں مگر اپنی عمر کے آخری حصے میں اختلاط کا شکار ہو گئے تھے، اور اسحاق الازرق نے ان سے اختلاط کے بعد سنا ہے۔ 📖 حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے (5180) میں محمد بن عبید اللہ بن یزید (ابن المنادی) کے طریق سے، انہوں نے اسحاق الازرق سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔