المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
51. قصة نزول تحريم الخمر
شراب کی حرمت کے نازل ہونے کا واقعہ
حدیث نمبر: 3140
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب حدثنا الحسن بن علي بن عفَّان، حدثنا يحيى بن آدم، حدثنا إسرائيل، عن عطاء بن السائب، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عباس قال: لما نزلت: ﴿وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ﴾ [الأنعام:152] ، عَزَلوا أموالَهم عن أموال اليتامى، فجعل الطعامُ يَفسُد واللحمُ يَنتُن، فشَكَوْا ذلك إلى رسول الله ﷺ فَأَنزَلَ الله ﷿: ﴿قُلْ إِصْلَاحٌ لَهُمْ خَيْرٌ وَإِنْ تُخَالِطُوهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ﴾ [البقرة: 220] ، قال: فخالَطُوهم (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3103 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3103 - صحيح
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: وَلَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْیَتِیْمِ اِلَّا بِالَّتِیْ ھِیَ اَحْسَنُ (الانعام: 152) ” اور یتیم کے مال کے پاس نہ جاؤ مگر بہت اچھے طریقے سے “۔۔ تو لوگوں نے یتیموں کا مال اپنے مالوں سے الگ کر دیا (اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ) طعام خراب ہونے لگ گیا اور گوشت سڑنے لگ گیا، لوگوں نے اس بات کی شکایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں کی تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرما دی: قُلْ اِصْلَاحٌ لَّھُمْ خَیْرٌ وَ اِنْ تُخَالِطُوْھُمْ فَاِخْوَانُکُمْ (البقرۃ: 220) ” تم فرماؤ ان کا بھلا کرنا بہتر ہے “۔ (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما) فرماتے ہیں: تب لوگوں نے ان کا مال اپنے مالوں کے ساتھ ملا لیا۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3140]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3140 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) حديث حسن، وقد سلف الكلام عليه برقم (2530).
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث حسن ہے، 🧾 تفصیلِ روایت: اور اس پر بحث نمبر (2530) پر گزر چکی ہے۔
وأخرجه أحمد 5 / (3000) عن يحيى بن آدم، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے احمد نے 5/ (3000) میں یحییٰ بن آدم سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔