🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
54. تفسير آية: وحمله وفصاله ثلاثون شهرا
آیت“اس کا حمل اور اس کا دودھ چھڑانا تیس مہینے ہے”کی تفسیر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3147
أخبرني محمد بن يزيد العدل، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا يعقوب بن إبراهيم الدَّورَقي، حدثنا إسماعيل -وهو ابن عُليَّة- عن يونس، عن ابن سِيرِين، عن ابن عبَّاس: أنه قام فخَطَبَ الناسَ هاهنا، فقرأ عليهم سورةَ البقرة ويبيِّن لهم منها، فأتى على هذه الآية: ﴿إِنْ تَرَكَ خَيْرًا الْوَصِيَّةُ لِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ﴾ [البقرة: 180] فقال: نُسِخَت هذه؛ ثم قرأ حتى أتى على هذه الآية: ﴿وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا﴾ إلى قوله: ﴿غَيْرَ إِخْرَاجٍ﴾ [البقرة: 234 - 240] فقال: وهذه (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابن سیرین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کھڑے ہو کر لوگوں کو یہاں پر خطبہ دیا پھر ان کو سورۃ البقرہ سنائی اور اس کے مضامین بیان کیے، جب آپ اس آیت پر پہنچے: (اِنْ تَرَکَ خَیْرَا الْوَصِیَّۃُ لِلْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَ) (البقرۃ: 180) اگر کچھ مال چھوڑے تو وصیت کر جائے اپنے ماں باپ اور قریب کے رشتہ داروں کے لیے ۔ تو بولے: یہ آیت منسوخ ہو چکی ہے پھر پڑھتے رہے جب اس آیت پر پہنچے: (وَالَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَ یَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا (البقرۃ: 240) اور جو تم میں مریں اور بیبیاں چھوڑ جائیں وہ اپنی عورتوں کے لیے وصیت کر جائیں ۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3147]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3147 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) خبر صحيح، رجاله ثقات إلَّا أنه منقطع كما سلف بيانه برقم (3120).
⚖️ درجۂ حدیث: یہ خبر صحیح ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں مگر یہ منقطع ہے جیسا کہ اس کا بیان نمبر (3120) پر گزر چکا ہے۔
وأخرجه البيهقي 7/ 427 عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے 7/ 427 میں ابو عبداللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
وأخرجه الطبري في "تفسيره" 2/ 118 و 581 عن يعقوب بن إبراهيم الدورقي، به.
📖 حوالہ / مصدر: اسے طبری نے اپنی "تفسیر" 2/ 118 اور 581 میں یعقوب بن ابراہیم الدورقی سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
وانظر ما سلف برقم (2875).
🧾 تفصیلِ روایت: اور دیکھیے جو پیچھے نمبر (2875) پر گزر چکا ہے۔