🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
200. بيان عذاب أهل النار
اہلِ جہنم کے عذاب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3534
حدثنا الحسن بن يعقوب العَدْل، حدثنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا عبد الوهاب بن عطاء، أخبرنا سعيد بن أبي عَرُوبة، عن قَتَادة، عن أبي أيوب، عن عبد الله بن عمرو بن العاص قال: إنَّ أهل النار يَدْعُون مالكًا فلا يجيبُهم أربعين يومًا، ثم يردُّ عليهم: ﴿إِنَّكُمْ مَاكِثُونَ﴾ [الزخرف: 77] ، قال: هانت دعوتُهم واللهِ على مالكٍ وربِّ مالك، قالوا: ﴿رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْمًا ضَالِّينَ﴾ [المؤمنون: 106] ، قال: ﴿اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ﴾ [المؤمنون: 108] (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ﷽ [24 - ومن تفسير سورة النور]
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3492 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: دوزخی لوگ جہنم کے داروغہ مالک کو چالیس سال تک پکارتے رہیں گے، اس کے بعد وہ ان کو جواب دے گا کہ تم جہنم ہی میں پڑے رہو (سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں: ان کی پکار کو ذلیل کر دیا جائے گا اور داروغہ جہنم کا رب تو اللہ تعالیٰ ہی ہے: قَالُوْا رَبَّنَا غَلَبَت عَلَیْنَا شِقْوَتُنَا وَکُنَّا قَوْمًا ضَآلِّیْنَ (المؤمنون: 106) کہیں گے: اے ہمارے رب! ہم پر ہماری بدبختی غالب آ گئی اور ہم گمراہ لوگ تھے ۔ قَالَ اخْسَئُوْا فِیْھَا وَلَا تُکَلِّمُوْنِ (المؤمنون: 108) رب فرمائے گا: دھتکارے (خائب و خاسر) پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ کرو ۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3534]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3534 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده قوي. أبو أيوب: هو المَرَاغي، واسمه يحيى، ويقال: حبيب بن مالك.
⚖️ درجۂ حدیث: (1) اس کی سند "قوی" ہے۔ ابو ایوب: المراغی (نام یحییٰ یا حبیب بن مالک)۔
وسيتكرر الحديث برقم (8984) بإسناده ومتنه لكن بأوضح ممّا هنا، وفيه هناك: لا يجيبهم أربعين عامًا، وهو الصواب.
📝 نوٹ / توضیح: یہ حدیث (8984) پر مکرر آئے گی، جو یہاں سے زیادہ "واضح" ہے، اور اس میں الفاظ ہیں: "وہ انہیں چالیس سال تک جواب نہیں دے گا"، اور یہی درست ہے۔
وانظر خبر ابن عباس الآتي برقم (3718)، ففيه: ألف عام.
📝 نوٹ / توضیح: ابن عباس رضی اللہ عنہما کی آنے والی خبر (3718) دیکھیں، جس میں "ایک ہزار سال" کا ذکر ہے۔