المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
510. قتل طلحة والزبير بن العوام فى رجب سنة ست وثلاثين
سیدنا طلحہ اور سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہما رجب سن 36 ہجری میں شہید ہوئے
حدیث نمبر: 5669
أخبرنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حَدَّثَنَا الحسَن بن الجَهْم، حَدَّثَنَا الحُسين ابن الفَرَج، حَدَّثَنَا محمد بن عمر، عن شُيوخه، قالوا: خرج الزُّبير يوم الجَمَل، وذلك يوم الخميس لعشرٍ خَلَون من جُمادى الآخِرة من هذه السنة، بعد الوَقْعة على فَرَس يقال له: ذو الخِمار، منطلقًا نحو المدينة، فقُتل بوادي السِّباع، ودُفِن هناك، وذُكِر عن عُروة بن الزُّبَير أنه قال: قُتل أبي يومَ الجَمَل، وقد زاد على الستين أربعَ سنينَ (1) .
محمد بن عمر اپنے شیوخ کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ جنگ جمل کے واقعہ کے بعد جمعرات کے دن، جمادی الآخر کی 11 تاریخ کو اپنے ذوالخمار نامی گھوڑے پر سوار ہو کر مدینہ کی جانب نکل کھڑے ہوئے۔ لیکن وادی سباع میں ان کو شہید کر دیا گیا اور وہیں ان کو دفن کیا گیا۔ ٭ سیدنا عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میرے والد جنگ جمل کے موقع پر شہید ہوئے، اس وقت ان کی عمر 64 برس ہو چکی تھی۔ ابن عمر کہتے ہیں مصعب بن ثابت بن عبداللہ بن زبیر فرماتے ہیں: سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے 27 برس کی عمر میں جنگ بدر میں شرکت کی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5669]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5669 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) وانظر "طبقات ابن سعد" 3/ 103 - 104.
📖 حوالہ / مصدر: (1) مزید دیکھیے "طبقات ابن سعد" 3/ 103 - 104۔
وقول عروة الذي في آخره أسنده ابن سعد 3/ 105 عن محمد بن عمر الواقدي، عن عُبيد الله بن عروة بن الزبير، عن أخيه عَبد الله بن عروة، عن عروة.
📖 حوالہ / مصدر: اور عروہ کا وہ قول جو آخر میں ہے، اسے ابن سعد 3/ 105 نے محمد بن عمر الواقدی سے، انہوں نے عبید اللہ بن عروہ بن زبیر سے، انہوں نے اپنے بھائی عبد اللہ بن عروہ سے اور انہوں نے عروہ سے مسنداً روایت کیا ہے۔
حدیث نمبر: 5669M
قال ابن عُمر: وسمعتُ مُصعبَ بن ثابت بن عبد الله بن الزُّبَير يقول: شهد الزُّبَير بن العوَّام بدرًا، وهو ابن سبع وعشرين سنة، وقُتِلَ وهو ابن أربع وستين سنةً (2) .
مصعب بن ثابت بیان کرتے ہیں کہ: ”زبیر بن عوام (رضی اللہ عنہ) غزوہ بدر میں شریک ہوئے تو ان کی عمر ستائیس برس تھی، اور وہ جب شہید ہوئے تو ان کی عمر چونسٹھ برس تھی“۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5669M]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5669M پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) وهو عند ابن سعد في "طبقاته" 3/ 105.
📖 حوالہ / مصدر: (2) یہ ابن سعد کے ہاں ان کی "طبقات" 3/ 105 میں موجود ہے۔