المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
744. استجابة دعاء سعد فى حق راكب سب عليا
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی دعا کا قبول ہونا اس شخص کے بارے میں جس نے سواری پر بیٹھ کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو برا کہا
حدیث نمبر: 6240
حَدَّثَنَا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا إبراهيم بن مَرزُوق، حَدَّثَنَا سعيد بن عامر، حَدَّثَنَا شُعبة، عن أبي بَلْج، عن مصعب بن سعد، عن سعد: أنَّ رجلًا نالَ من عليّ، فدعا عليه سعدُ بنُ مالك، فجاءتْه ناقةٌ أو جملٌ فقتله، فأَعتَقَ سعدٌ نَسَمةً وحَلَفَ أن لا يدعوَ على أَحد (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6120 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6120 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شکایت کی، سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ نے اس کے لئے بددعا کر دی، ایک اونٹنی یا اونٹ آیا اور اس کو کچل گیا، اس پر پریشان ہو کر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ایک غلام آزاد کیا اور قسم کھائی کہ آئندہ کبھی بھی کسی کو بددعا نہیں دیں گے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6240]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6240 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) إسناده حسن. أبو بلج: مشهور بكنيته، واسمه يحيى بن سليم أو ابن أبي سليم الكوفي. ولم نقف عليه عند غير المصنّف.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند 'حسن' ہے۔ 🔍 ناموں کی تحقیق: ابو بلج اپنی کنیت سے مشہور ہیں، ان کا نام یحییٰ بن سلیم یا ابن ابی سلیم الکوفی ہے۔ 📝 نوٹ / توضیح: ہمیں یہ روایت مصنف (امام حاکم) کے علاوہ کہیں اور نہیں ملی۔