المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
1065. ذِكْرُ وَفَاةِ إِبْرَاهِيمَ ابْنِ النَّبِيِّ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی وفات کا ذکر
حدیث نمبر: 6989
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالويه، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: ثم وَلَدَت الرسول الله ﷺ مارية بنت شمعون، وهي التي أهداها إلى رسول الله ﷺ المُقوقس صاحب الإسكندرية، وأهدى معها أختها سيرينَ وخَصِيًّا يقال له: مأبور، فوهب رسول الله ﷺ سيرين لحسان بن ثابت. والمقوقس من القبط وهم نصارى. وولدت مارية لرسول الله ﷺ إبراهيم في ذي الحجة سنة ثمان من الهجرة، ومات إبراهيم ﵇ بالمدينة وهو ابن ثمانية عشر شهرًا.
سیدنا مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے، انہوں نے کہا: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں ماریہ بنت شمعون کے بطن سے ولادت ہوئی، یہ وہی خاتون ہیں جنہیں اسکندریہ کے حاکم مقوقس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بطور ہدیہ بھیجا تھا، اس نے ان کے ہمراہ ان کی بہن سیرین اور ایک مأبور نامی خادم بھی بھیجا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیرین کو حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو ہبہ کر دیا تھا۔ مقوقس کا تعلق قبطیوں سے تھا اور وہ نصرانی تھے، سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے ابراہیم کی ولادت ذوالحجہ سنہ 8 ہجری میں ہوئی، اور ابراہیم علیہ السلام کی وفات مدینہ منورہ میں اٹھارہ ماہ کی عمر میں ہوئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6989]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 6989] [ترقيم الشركة 6910]
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 6989 in Urdu