المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
1145. موالاة قريش أمان أهل الأرض
قریش کی محبت اہل زمین کے لیے امن ہے
حدیث نمبر: 7137
فحدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدَّثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدَّثنا يعلى بن عُبيد، عن إسماعيل بن أبي خالد، عن يزيد بن أبي زياد، عن عبد الله بن الحارث، عن العبّاس بن عبد المطَّلب قال: قلتُ: يا رسولَ الله، إذا لَقِيَ قريشٌ بعضُها بعضًا لَقُوا بالبِشَارة، وإذا لَقِيناهم لَقُونا بوجوهٍ لا نعرفُها، قال: فغضِبَ غضبًا شديدًا، ثم قال:"والذي نفسُ محمدٍ بيده، لا يدخُلُ قلبَ رجلٍ الإيمانُ حتى يُحِبَّكم لله ولرسولِه" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6961 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6961 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
یزید بن ابی زیاد عبداللہ بن الحارث کے واسطے سے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قریش لوگ ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو بہت خندہ پیشانی سے ملتے ہیں، لیکن جب وہ ہم سے ملتے ہیں تو ان کے چہروں پر ناگواری کے آثار ہوتے ہیں۔ سیدنا عباس بن عبدالمطلب فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بہت سخت ناراض ہوئے پھر فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے قبضہ قدرت میں محمد کی جان ہے، کسی آدمی کے دل میں اس وقت تک ایمان داخل نہیں ہو سکتا جب تک وہ اللہ اور اس کے رسول کی رضا کے لئے تم سے محبت نہیں کرے گا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 7137]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7137 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف. وقد سبق بيانه وتخريجه عند الرواية (5521).
⚖️ درجۂ حدیث: "حسن لغیرہ" ہے اگرچہ یہ سند ضعیف ہے۔ 📝 نوٹ / توضیح: اس کی تفصیل اور تخریج پہلے روایت نمبر (5521) کے تحت گزر چکی ہے۔