علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
6. قاضيان فى النار وقاض فى الجنة
دو قاضی جہنم میں اور ایک جنت میں جائے گا
حدیث نمبر: 7187
حدثنا عبد الله بن جعفر الفارسي، حدثنا يعقوب بن سفيان، حدثنا إسحاق بن محمد الفَرْوي، حدثنا عبد الرحمن بن أبي المَوَالي، عن عُبيد الله بن مَوْهَب، عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حَزْم، عن عَمْرة، عن عائشة قالت: قال رسولُ الله ﷺ:" [ستةٌ] (1) لعنتُهم لَعَنَهم اللهُ وكلُّ نبيٍّ مُجاب: المُكذِّبُ بقدر الله، والزائدُ في كتاب الله، والمُتسلِّطُ بالجَبَروت ليُذِلَّ ما أعزَّ الله، ويُعزَّ ما أذلَّ الله، والمُستحلُّ لحُرَمِ الله، والمستحلُّ من عِتْرتي ما حرَّم الله، والتاركُ لسُنَّتي" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7011 - الحديث منكر بمرة
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7011 - الحديث منكر بمرة
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چھ آدمی ایسے ہیں جن پر میری لعنت ہے، اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے اور ہر نبی کی لعنت ہے (اور ہر نبی کی دعا بھی قبول ہوتی ہے) * اللہ تعالیٰ کی تقدیر کو جھٹلانے والا۔ * کتاب اللہ میں (اپنی طرف سے) اضافہ کرنے والا۔ * عوام پر زبردستی مسلط ہونے والا ظالم حکمران جو کہ ان لوگوں کو ذلیل کرے جن کو اللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے اور ان لوگوں کو عزت دے جو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ذلیل ہیں۔ * اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں کو حلال سمجھنے والا۔ * میری آل کا بے ادب۔ * میری سنت کا تارک (یعنی جو شخص سنت کو حقیر جانتے ہوئے اس کو چھوڑے) ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأحكام/حدیث: 7187]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وقد سلف بيانه برقم (102)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7187 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) هذه اللفظة من النسخة المحمودية كما في طبعة الميمان، ومن الرواية السالفة برقم (102).
🔍 فنی نکتہ / علّت: یہ لفظ 'نسخہ محمودیہ' سے لیا گیا ہے جیسا کہ میمان کی طبع میں موجود ہے، اور یہ سابقہ روایت نمبر (102) سے ماخوذ ہے۔
(2) إسناده ضعيف، وقد سلف بيانه برقم (102)
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند ضعیف ہے اور اس کی تفصیل حدیث نمبر (102) کے تحت گزر چکی ہے۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 7187 in Urdu