المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
43. إن الله يحب أن يرى أثر نعمته على عبده
بے شک اللہ تعالیٰ اپنے بندے پر اپنی نعمت کا اثر دیکھنا پسند فرماتا ہے
حدیث نمبر: 7371
أخبرنا الحسن بن يعقوب العدل، حدثنا أحمد بن الخليل، حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث، حدثنا همّام عن قَتَادةَ، عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جدِّه، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"كُلُوا واشْرَبُوا وتصدَّقوا في غير سَرَفٍ ولا مَخِيلةٍ، إِنَّ الله تعالى يُحِبُّ أن يُرَى أثرُ نعمتِه على عبدِه" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7188 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7188 - صحيح
سیدنا عمرو بن شعیب اپنے والد سے، وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کھاؤ، پیو اور صدقہ بھی کرو، لیکن فضول خرچی نہ کرو اور نہ ریاکاری کرو، بے شک اللہ تعالیٰ اس چیز کو پسند کرتا ہے کہ اس کے بندے پر نعمت کا اثر نظر آئے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأطعمة/حدیث: 7371]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7371 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) إسناده حسن. همام: هو ابن يحيى العوذي.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند "حسن" ہے۔ 📝 نوٹ / توضیح: ہمام سے مراد ہمام بن یحییٰ العوذی ہیں۔
وأخرجه أحمد 11/ (6695)، وابن ماجه (3605)، والنسائي (2351) من طريق يزيد بن هارون عن همام بن يحيى، بهذ الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اس روایت کو امام احمد نے "مسند" 11/ (6695)، ابن ماجہ (3605) اور امام نسائی (2351) نے یزید بن ہارون کے طریق سے، انہوں نے ہمام بن یحییٰ سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔