🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. من تاب إلى الله قبل الغرغرة تاب الله عليه .
جس نے غرغرہ سے پہلے توبہ کر لی، اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7855
أخبرَناه أبو بكر محمد بن المُؤمَّل، حَدَّثَنَا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حَدَّثَنَا إبراهيم بن حمزة، حَدَّثَنَا عبد العزيز بن محمد، عن زيد بن أسلم، عن عبد الرحمن بن البَيْلماني، عن رجل من أصحاب النَّبِيِّ ﷺ، سمعَ رسولَ الله ﷺ يقول:"والذي نفسي بيده، ما من إنسانٍ يتوبُ قبل أن يموتَ بيومٍ إِلَّا قَبِلَ اللهُ توبتَه" قال: فأخبرتُ بذلك رجلًا من أصحاب النَّبِيِّ ﷺ، فذكر مثلَ حديث هشام سواء (1) .
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! جو انسان بھی مرنے سے ایک دن پہلے توبہ کر لے گا، اللہ اس کی توبہ ضرور قبول فرمائے گا، راوی کہتے ہیں: پھر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک (دوسرے) صحابی کو یہ بات بتائی، تو انہوں نے بھی ہشام کی حدیث کے مثل مکمل ذکر فرمایا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التوبة والإنابة/حدیث: 7855]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف كسابقه» [ترقيم الرساله 7855] [ترقيم الشركة 7761]

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7855 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده ضعيف كسابقه. إبراهيم بن حمزة: هو ابن محمد المدني.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند بھی پچھلی روایت کی طرح ضعیف ہے۔ 📝 نوٹ / توضیح: یہاں راوی ابراہیم بن حمزہ سے مراد ابراہیم بن محمد بن حمزہ المدنی ہیں۔
وأخرجه سعيد بن منصور في التفسير من "سننه" (597)، ومن طريق البيهقي في "شعب الإيمان" (6667) عن عبد العزيز بن محمد الدراوردي، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے سعید بن منصور نے اپنی "سنن" کے حصہ تفسیر (597) میں روایت کیا ہے، نیز امام بیہقی نے "شعب الایمان" (6667) میں عبدالعزیز بن محمد الدراوردی کے طریق سے اسی سند کے ساتھ اسے نقل کیا ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 7855 in Urdu