🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. من يخالف دينه من المسلمين فاقتلوه
مسلمانوں میں سے جو اپنا دین بدل لے (مرتد ہو جائے) اسے قتل کر دو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8292
حدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق الإمام وأبو الحسن علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، قالا: أخبرنا محمد بن غالب بن حَرْب، حدثنا أبو همَّام محمد بن مُحبَّب، حدثنا سفيان الثَّوري، حدثنا أبو إسحاق، عن حارثة بن مُضرِّب، عن الفُرَات بن حيَّان - وكان عينًا لأبي سفيان وحليفًا - وكان رسولُ الله ﷺ قد أمرَ بقتلِه، فمرَّ على حَلْقة من الأنصار، فقال: إنّي مُسلِمٌ، فقال رسول الله ﷺ:"إن منكم رِجالًا نَكِلُهم إلى إيمانِهم، منهم الفُرَاتُ بن حيّان" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8093 - صحيح
سیدنا فرات بن حیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ (فرات بن حیان) ابوسفیان کے جاسوس اور (مشرکین کے) حلیف تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قتل کرنے کا حکم دیا ہوا تھا، وہ انصار کی ایک مجلس کے پاس سے گزرے تو کہا: میں مسلمان ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہیں ہم ان کے ایمان کے سپرد کرتے ہیں، فرات بن حیان بھی انہیں میں سے ایک ہیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الحدود/حدیث: 8292]
تخریج الحدیث: «إسناده قوي من أجل حارثة بن مضرب» [ترقيم الرساله 8292] [ترقيم الشركة 8193] [ترقيم العلميه 8093]

الحكم على الحديث: إسناده قوي
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 8292 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده قوي من أجل حارثة بن مضرب. وقد سلف برقم (2574).
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند حارثہ بن مضرب کی وجہ سے "قوی" ہے۔ یہ پہلے نمبر (2574) پر گزر چکی ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 8292 in Urdu