🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. باب منه فيمن حاضت بعد طواف الإفاضة
اسی سلسلے میں اس عورت کے متعلق جسے طوافِ افاضہ کے بعد حیض آ جائے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1039
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ ص: 293 ] ذَكَرَ صَفِيَّةَ ابْنَةَ حُيَيٍّ، فَقِيلَ: إِنَّهَا قَدْ حَاضَتْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَعَلَّهَا حَابِسَتُنَا". قِيلَ: إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ. قَالَ:"فَلَا إِذَنْ".
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا تو آپ سے کہا گیا کہ وہ تو حائضہ ہو چکیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شاید وہ ہمیں روکنے والی ہے۔ آپ سے کہا گیا کہ انہوں نے طوافِ افاضہ کر لیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر کوئی بات نہیں۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 1039]
تخریج الحدیث: «اسناده صحیح اخرجه ابوداود، المناسك، باب الحائض، تخريج بعد الإفاضة (2003)- ومالك في الموطأ، الحج، باب افاضة الحائض.»

Musnad Shafi Hadith 1039 in Urdu