🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. باب : عدد سجود القرآن
باب: قرآن کریم میں سجود تلاوت کی تعداد۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1056
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ فَائِدٍ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، عَنْ الْمَهْدِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُيَيْنَهَ بْنِ خَاطِرٍ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي أُمُّ الدَّرْدَاءِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ:" سَجَدْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَى عَشْرَةَ سَجْدَةً لَيْسَ فِيهَا مِنَ الْمُفَصَّلِ شَيْءٌ: الْأَعْرَافُ، وَالرَّعْدُ، وَالنَّحْلُ، وَبَنِي إِسْرَائِيلَ، وَمَرْيَمُ، وَالْحَجُّ، وَسَجْدَةُ الْفُرْقَانِ، وَسُلَيْمَانُ سُورَةِ النَّمْلِ، وَالسَّجْدَةُ، وَفِي ص، وَسَجْدَةُ الْحَوَامِيمِ".
ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گیارہ سجدے کئے، جن میں سے کوئی مفصل میں نہ تھا (اور وہ گیارہ سجدے ان سورتوں میں تھے): اعراف، رعد، نحل، بنی اسرائیل، مریم، حج، فرقان، نمل، سورۃ السجدۃ، سورۃ ص اور سورۃ حم سجدہ۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1056]
حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گیارہ سجدے کیے ان میں مفصل سورتوں میں کوئی سجدہ نہیں۔ (یہ سجدے ان سورتوں میں ہیں) سورہ اعراف، سورہ رعد، سورہ نحل، سورہ بنی اسرائیل، سورہ مریم، سورہ حج اور سورہ فرقان کا سجدہ اور سورہ نمل کا حضرت سلیمان کا واقعہ والا سجدہ، سورہ سجدہ، سورہ ص اور حم والی سورت کا سجدہ (سورہ حم السجدہ)۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1056]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10997، ومصباح الزجاجة: 377) (ضعیف)» (اس کی سند میں عثمان بن فائد ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
المھدي بن عبد الرحمٰن: مجهول وعثمان بن فائد ضعيف (تقريب: 6931،4509)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 415

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عويمر بن مالك الأنصاري، أبو الدرداءصحابي
👤←👥هجيمة بنت حيي الأوصابية، أم الدرداء
Newهجيمة بنت حيي الأوصابية ← عويمر بن مالك الأنصاري
ثقة
👤←👥مهند بن عبد الرحمن الدمشقي
Newمهند بن عبد الرحمن الدمشقي ← هجيمة بنت حيي الأوصابية
مجهول
👤←👥عاصم بن رجاء الكندي
Newعاصم بن رجاء الكندي ← مهند بن عبد الرحمن الدمشقي
مقبول
👤←👥عثمان بن فايد القرشي، أبو لبابة
Newعثمان بن فايد القرشي ← عاصم بن رجاء الكندي
متهم بالوضع
👤←👥سليمان بن عبد الرحمن التميمي، أبو أيوب
Newسليمان بن عبد الرحمن التميمي ← عثمان بن فايد القرشي
صدوق حسن الحديث
👤←👥محمد بن يحيى الذهلي، أبو عبد الله
Newمحمد بن يحيى الذهلي ← سليمان بن عبد الرحمن التميمي
ثقة حافظ جليل
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن ابن ماجه
1056
سجدت مع النبي إحدى عشرة سجدة ليس فيها من المفصل شيء الأعراف والرعد والنحل وبني إسرائيل ومريم والحج وسجدة الفرقان وسليمان سورة النمل والسجدة وفي ص وسجدة الحواميم
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 1056 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1056
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
سنن ابن ماجہ کے اکثر نسخوں میں سورہ نمل کی بجائے سلیمان سورۃ نحل کے الفاظ ہیں۔
رایوں نے حضرت سلیمان کا ذکر غالباً اس لئے کیا کہ اسےسورہ نمل (میم سے)
پڑھا جائے۔
کیونکہ اسی صورت میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا ذکر ہے۔
غلطی سے سورہ نحل (حاء سے)
نہ پڑھا جائے۔
اس کے باوجود مطبوعہ نسخوں میں ح سے نحل ہی لکھا گیا حالانکہ سورہ نحل کا ذکر اس حدیث میں سورہ رعد کے بعد موجود ہے۔

یہ روایت ضعیف ہے۔
کیونکہ صحیح احادیث سے پندرہ سجدے ثابت ہیں۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1056]

Sunan Ibn Majah Hadith 1056 in Urdu