سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. باب : الستر على المؤمن ودفع الحدود بالشبهات
باب: مسلمان کے عیب پر پردہ ڈالنے کا ثواب اور شکوک و شبہات کی وجہ سے حد ساقط ہو جانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2545
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ادْفَعُوا الْحُدُودَ مَا وَجَدْتُمْ لَهُ مَدْفَعًا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم حدود کو دفع کرو، جہاں تک دفع کرنے کی گنجائش پاؤ“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2545]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12945، ومصباح الزجاجة: 902) (ضعیف)» (سند میں ابراہیم بن الفضل المخزومی ضعیف راوی ہیں، ملاحظہ ہو: الإروا ء: 2356)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
إبراهيم بن الفضل:متروك
وله شواهد ضعيفة عند الترمذي (1424) وغيره
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 471
إسناده ضعيف
إبراهيم بن الفضل:متروك
وله شواهد ضعيفة عند الترمذي (1424) وغيره
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 471
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
2545
| ادفعوا الحدود ما وجدتم له مدفعا |
بلوغ المرام |
1047
| ادفعوا الحدود ما وجدتم لها مدفعا |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 2545 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2545
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق سمیت دیگرمحققین نے ضعیف قراردیا ہے تاہم بعض علماء نے اس حدیث کامفہوم بیان کیا ہے کہ حد اس وقت نافذ کرنی چاہیے جب جرم اس انداز سے ثابت ہو جائے کہ شک شبہ کی گنجائش باقی نہ رہے۔
حضرت ماعز اسلمی سے زنا کا جرم سرزد ہوگیا تو انھوں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت آ کراعترف کرلیا چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
شاید تونے بوسہ لیا ہوگا، یا ہاتھ لگایا ہوگا یا نگاہ ڈالی ہوگی۔
جب انھوں نےصراحت سے اس غلطی کا اعترف کیا، جس کی سزا رجم ہے تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں رجم کی سزا دی۔ (صیحح البخاري، الحدود، باب ھل یقول الإمام للمقر لعلک لمست أوغمزت، حدیث: 2864)

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2545]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1047
زانی کی حد کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” حدود کو دفع کرو جہاں تک اس کے دفع کرنے کی گنجائش پاؤ۔“ اسے ابن ماجہ نے نکالا ہے اور اس کی سند ضعیف ہے اور اس کو ترمذی اور حاکم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے واسطہ بیان کیا ہے۔ جس کے الفاظ ہیں۔ ” مسلمانوں سے جہاں تک حدود کو ہٹا سکتے ہو ہٹاؤ۔“ یہ بھی ضعیف ہے اور بیہقی نے اسے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے روایت کیا ہے اس کے الفاظ ہیں۔ ” شبہات کی وجہ سے حدود کو دفع کرو۔“ «بلوغ المرام/حدیث: 1047»

تخریج:
«أخرجه ابن ماجه، الحدود، باب الستر علي المؤمن ودفع الحدود بالشبهات، حديث:2545.* فيه إبراهيم بن الفضل المخزومي وهو متروك (تقريب) وللحديث شواهد ضعيفة عند الترمذي، الحدود، حديث:1424 وغيره، وحديث عائشة: أخرجه الترمذي، الحدود، حديث:1424، والحاكم:4 /285، وسنده ضعيف، يزيد بن زياد الدمشقي متروك، وأثر علي: لم أجده في البيهقي موقوفًا عليه، ولكن أخرجه البيهقي عن علي مرفرعًا:8 /238، وسنده ضعيف أيضًا.» تشریح:
1. مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم اگر حدیث کا مفہوم یہ لیا جائے کہ حد اس وقت نافذ کرنی چاہیے جب جرم اس انداز سے ثابت ہو جائے کہ شک و شبہ کی گنجائش باقی نہ رہے جیسا کہ ماعز بن مالک اسلمی رضی اللہ عنہ کے واقعے سے اس کی تائید ہوتی ہے تو اس صورت میں حدیث معناً صحیح ہو گی‘ نیز بعض علماء نے بھی اس مفہوم کی تائید اور توثیق کی ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
2.حدیث کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ مجرموں کو حدیں لگایا ہی نہ کرو بلکہ مقصد یہ ہے کہ حدود کا نفاذ اس وقت کرنا چاہیے جب جرم پوری طرح ثابت ہو جائے۔
«أخرجه ابن ماجه، الحدود، باب الستر علي المؤمن ودفع الحدود بالشبهات، حديث:2545.* فيه إبراهيم بن الفضل المخزومي وهو متروك (تقريب) وللحديث شواهد ضعيفة عند الترمذي، الحدود، حديث:1424 وغيره، وحديث عائشة: أخرجه الترمذي، الحدود، حديث:1424، والحاكم:4 /285، وسنده ضعيف، يزيد بن زياد الدمشقي متروك، وأثر علي: لم أجده في البيهقي موقوفًا عليه، ولكن أخرجه البيهقي عن علي مرفرعًا:8 /238، وسنده ضعيف أيضًا.»
1. مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم اگر حدیث کا مفہوم یہ لیا جائے کہ حد اس وقت نافذ کرنی چاہیے جب جرم اس انداز سے ثابت ہو جائے کہ شک و شبہ کی گنجائش باقی نہ رہے جیسا کہ ماعز بن مالک اسلمی رضی اللہ عنہ کے واقعے سے اس کی تائید ہوتی ہے تو اس صورت میں حدیث معناً صحیح ہو گی‘ نیز بعض علماء نے بھی اس مفہوم کی تائید اور توثیق کی ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
2.حدیث کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ مجرموں کو حدیں لگایا ہی نہ کرو بلکہ مقصد یہ ہے کہ حدود کا نفاذ اس وقت کرنا چاہیے جب جرم پوری طرح ثابت ہو جائے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1047]
سعيد بن أبي سعيد المقبري ← أبو هريرة الدوسي