🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. باب : الاضطباع
باب: طواف کے دوران اضطباع کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2954
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، وَقَبِيصَةُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ ابْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ يَعْلَى " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ مُضْطَبِعًا"، قَالَ قَبِيصَةُ: وَعَلَيْهِ بُرْدٌ.
یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اضطباع کر کے طواف کیا، قبیصہ کے الفاظ اس طرح ہیں: «وعليه برد» اور آپ کے جسم پر چادر تھی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2954]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/المناسک 50 (1883)، سنن الترمذی/الحج 36 (859)، (تحفة الأشراف: 11839)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/222، 223، 224)، سنن الدارمی/المناسک 28 (1885) (حسن)» ‏‏‏‏
وضاحت: اضطباع: اس کی شکل یہ ہے کہ محرم چادر کو دائیں بغل کے نیچے سے گزار کر بائیں کندھے پر ڈال دے اور دایاں کندھا کھلا رکھے۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (1883) ترمذي (859)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 484

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥يعلى بن منية التميمي، أبو خالد، أبو صفوان، أبو خلفصحابي
👤←👥صفوان بن يعلى التميمي
Newصفوان بن يعلى التميمي ← يعلى بن منية التميمي
ثقة
👤←👥عبد الحميد بن جبير القرشي
Newعبد الحميد بن جبير القرشي ← صفوان بن يعلى التميمي
ثقة
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد
Newابن جريج المكي ← عبد الحميد بن جبير القرشي
ثقة
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله
Newسفيان الثوري ← ابن جريج المكي
ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس
👤←👥قبيصة بن عقبة السوائي، أبو عامر
Newقبيصة بن عقبة السوائي ← سفيان الثوري
ثقة
👤←👥محمد بن يوسف الفريابي، أبو عبد الله
Newمحمد بن يوسف الفريابي ← قبيصة بن عقبة السوائي
ثقة
👤←👥محمد بن يحيى الذهلي، أبو عبد الله
Newمحمد بن يحيى الذهلي ← محمد بن يوسف الفريابي
ثقة حافظ جليل
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
859
طاف بالبيت مضطبعا وعليه برد
سنن أبي داود
1883
طاف النبي مضطبعا ببرد أخضر
سنن ابن ماجه
2954
طاف مضطبعا
بلوغ المرام
618
طاف رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم مضطبعا ببرد اخضر
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 2954 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2954
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے اور مزید لکھا ہے کہ سنن بیہیقی کی روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔
علاوہ ازیں دیگر محققین نے بھی اسے صحیح حسن اور قوی قراردیا ہے لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود قابل عمل اور قابل حجت ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:  (الموسوعة الحديثية مسندالإمام أحمد: 29/ 473 وصحيح سنن ابن ماجة، للألباني رقم: 2409 و سنن ابن ماجة، بتحقيق الدكور بشار عواد حديث: 2954)

(2)
اضطباع کا مطلب یہ ہے کہ چادر اس انداز سے اوڑھی جائے کہ دائیں بازو کے نیچے سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈالی جائے۔

(3)
اضطباع صرف طواف قدوم میں مسنون ہے۔
طواف مکمل کرنے کے بعد دو رکعتیں پڑھتے وقت دونوں کندھے ڈھانک لینے چاہییں۔

(4)
رمل اور اضطباع صرف مردوں کے لیے مشروع ہیں عورتوں کے لیے نہیں۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2954]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1883
طواف میں اضطباع کا بیان۔
یعلیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہری چادر میں اضطباع کر کے طواف کیا ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1883]
1883. اردو حاشیہ:
➊ احرام کے لئے ضروری نہیں کہ چادرسفید ہی ہو دوسرے رنگ کے کپڑے میں بھی جائز ہی ہے۔ صرف زرد رنگ ناپسندیدہ ہے۔ جب کہ سفید اور افضل اور مستحب ہے۔
➋ طواف شروع کرتے ہوئے اپنے اوپر کی چادر کو دایئں بغل کے نیچے سے نکال کربایئں کندھے پر ڈال لینا اضطباع کہلاتا ہے۔ یہ عمل صرف طواف قدوم میں ثابت ہے۔ جس میں رمل کیا جاتا ہے خیال رہے کہ اضطباع صرف طواف قدوم میں کرنا ہے۔اس کی مشروعیت کا مقصود رمل کی طرح قوت کا اظہار تھا۔اس کے بعدنماز اور دیگر اعمال میں اضطباع نہیں کیا جاتا۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1883]

علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 618
حج کا طریقہ اور دخول مکہ کا بیان
سیدنا یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سبز چادر میں طواف کیا جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دائیں بغل سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈال رکھا تھا۔ اسے نسائی کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 618]
618 لغوی تشریح:
«مضطبعا» «اضطباع» سے ماخوذ ہے۔ اپنی چادر کے درمیانی حصے کو اپنی دائیں بغل کے نیچے کر کے اس کے دونوں کنارے (پلو) بائیں کندھے پر ڈال لینا۔ اس طرح دایاں کندھا ننگا رہتا ہے۔
فوائد و مسائل:
➊ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے، نیز سنن ابن ماجہ کی تحقیق میں اسے سنداً ضعیف قرار دینے کے بعد لکھا ہے کہ سنن بیہقی کی روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔ جبکہ دیگر محقیقین نے اسے صحیح، حسن اور قوی قرار دیا ہے، لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد اور متابعات کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ «والله اعلم»
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: [الموسعة الحديثية مسند الامام احمد:473/29 و صحيح سنن ابن ماجه الباني، رقم 2409]
➋ اضطباع پہلے پہل عمرۃ القضاء میں کیا گیا کیونکہ اس وقت مشرکین کو یہ بتانا مقصود تھا کہ مسلمان جسمانی و بدنی طور پر کمزور نہیں ہیں۔ اس کے بعد حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قول کے مطابق رمل اور اضطباع دونوں ہمیشہ کے لیے مسنون قرار پائے۔ اب اس طرح کے لباس کے علاوہ مردوں کے لیے کسی بھی طرز و ڈھنگ کا لباس جائز نہیں، البتہ یہ اضطباع صرف طواف قدوم میں مسنون ہے۔ طواف مکمل کرنے کے بعد دو رکعتیں پڑھتے وقت دونوں کندھے ڈھانک لینے چاہییں۔
➌ رمل اور اضطباع صرف مردوں کے لیے مشروع ہے عورتوں کے لیے نہیں۔
➍ احرام کے لیے ضروری نہیں کہ چادر سفید ہو، دوسرے رنگ کے کپڑے میں بھی جائز ہے۔ صرف زرد رنگ ناپسندیدہ ہے جبکہ سفید افضل اور مستحب ہے۔

راوئ حدیث: حضرت یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ، ان کی کنیت ابوصفوان تمیمی ہے۔ مکہ کے رہنے والے قریش کے حلیف تھے۔ مشہور و معروف صحابی رسول ہیں۔ فتح مکہ کے وقت اسلام قبول کیا۔ حنین، طائف اور تبوک کے معرکوں میں حاضر ہو کر داد شجاعت دیتے رہے۔ حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کی جانب سے عامل مقرر کیے جاتے رہے۔ تقریباً پچاس برس کی عمر تک حیات رہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 618]

الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 859
احرام کی چادر کو داہنی بغل کے نیچے کر کے دونوں کناروں کو بائیں کندھے پر ڈال کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طواف کرنے کا بیان۔​
یعلیٰ بن امیہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اضطباع کی حالت میں ۱؎ بیت اللہ کا طواف کیا، آپ کے جسم مبارک پر ایک چادر تھی۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج/حدیث: 859]
اردو حاشہ:
1؎:
چادر ایک سرے کو داہنی بغل کے نیچے سے نکال کر سینے سے گزارتے ہوئے پیٹھ کی طرف کے دونوں کناروں کو بائیں کندھے پر ڈالنے کو اضطباع کہتے ہیں،
یہ طواف کے سبھی پھیروں میں سنت ہے،
بخلاف رمل کے،
وہ صرف شروع کے تین پھیروں (چکروں) میں ہے،
طواف کے علاوہ کسی جگہ اور کسی حالت میں اضطباع نہیں ہے بعض لوگ حج و عمرہ میں احرام ہی کے وقت سے اضطباع کرتے ہیں،
اس کی کوئی اصل نہیں بلکہ نماز کی حالت میں یہ مکروہ ہے۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 859]