سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. باب : صفة النار
باب: جہنم کے احوال و صفات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4326
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ الْوَاسِطِيُّ , حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ , حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ , عَنْ الزُّهْرِيِّ , عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" تَأْكُلُ النَّارُ ابْنَ آدَمَ إِلَّا أَثَرَ السُّجُودِ , حَرَّمَ اللَّهُ عَلَى النَّارِ أَنْ تَأْكُلَ أَثَرَ السُّجُودِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنم کی آگ ابن آدم کے سارے بدن کو کھائے گی سوائے سجدوں کے نشان کے، اللہ تعالیٰ نے آگ پر یہ حرام کیا ہے کہ وہ سجدوں کے نشان کو کھائے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4326]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14215)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان 129 (806)، الرقاق 52 (6573)، التوحید 26 (7437)، صحیح مسلم/الإیمان 81 (182)، مسند احمد (2/276، 293، 534، 3/94) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥عطاء بن يزيد الجندعي، أبو يزيد، أبو محمد عطاء بن يزيد الجندعي ← أبو هريرة الدوسي | ثقة | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← عطاء بن يزيد الجندعي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥إبراهيم بن سعد الزهري، أبو إسحاق إبراهيم بن سعد الزهري ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة حجة | |
👤←👥يعقوب بن محمد الزهري، أبو يوسف يعقوب بن محمد الزهري ← إبراهيم بن سعد الزهري | متهم بالوضع | |
👤←👥محمد بن عبادة الأسدي، أبو عبد الله، أبو جعفر محمد بن عبادة الأسدي ← يعقوب بن محمد الزهري | ثقة |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
4326
| تأكل النار ابن آدم إلا أثر السجود حرم الله على النار أن تأكل أثر السجود |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 4326 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4326
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مومن گناہ گار جو جہنم میں جائے گا۔
وہ اپنی سزا بھگتنے کے بعد جل کر کوئلہ ہوجائے گا تاہم وہ زندہ ہوکر جنت میں جائے گا۔ (حدیث: 4309)
زیر مطالعہ حدیث میں ایسے ہی مومن کا ذکر ہے۔
جسے سجدے کے نشان کی وجہ سے پہچان کر جہنم سے نکالا جائے گا۔
(3)
بے نماز کے چہرے پہ سجدے کا نشان نہیں ہوگا۔
اس لیے فرشتے اسے جہنم سے نہیں نکالیں گے۔
جبکہ دوسرے گناہگاروں کو وہ اللہ کے حکم سے جہنم سے نکال لیں گے۔
فوائد و مسائل:
(1)
مومن گناہ گار جو جہنم میں جائے گا۔
وہ اپنی سزا بھگتنے کے بعد جل کر کوئلہ ہوجائے گا تاہم وہ زندہ ہوکر جنت میں جائے گا۔ (حدیث: 4309)
زیر مطالعہ حدیث میں ایسے ہی مومن کا ذکر ہے۔
جسے سجدے کے نشان کی وجہ سے پہچان کر جہنم سے نکالا جائے گا۔
(3)
بے نماز کے چہرے پہ سجدے کا نشان نہیں ہوگا۔
اس لیے فرشتے اسے جہنم سے نہیں نکالیں گے۔
جبکہ دوسرے گناہگاروں کو وہ اللہ کے حکم سے جہنم سے نکال لیں گے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4326]
عطاء بن يزيد الجندعي ← أبو هريرة الدوسي