سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ : بَدْءِ الأَذَانِ
باب: اذان کی ابتداء کیسے ہوئی؟
حدیث نمبر: 707
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاق ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَشَارَ النَّاسَ لِمَا يُهِمُّهُمْ إِلَى الصَّلَاةِ، فَذَكَرُوا الْبُوقَ، فَكَرِهَهُ مِنْ أَجْلِ الْيَهُودِ، ثُمَّ ذَكَرُوا النَّاقُوسَ، فَكَرِهَهُ مِنْ أَجْلِ النَّصَارَى، فَأُرِيَ النِّدَاءَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، يُقَالُ لَهُ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ، وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَطَرَقَ الْأَنْصَارِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلًا،" فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَالًا بِهِ فَأَذَّنَ"، قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَزَادَ بِلَالٌ فِي نِدَاءِ صَلَاةِ الْغَدَاةِ، الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ، فَأَقَرَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ رَأَيْتُ مِثْلَ الَّذِي رَأَى وَلَكِنَّهُ سَبَقَنِي.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے اس مسئلہ میں مشورہ کیا کہ نماز کے لیے لوگوں کو اکٹھا کرنے کی کیا صورت ہونی چاہیئے، کچھ صحابہ نے بگل کا ذکر کیا (کہ اسے نماز کے وقت بجا دیا جائے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہود سے مشابہت کے بنیاد پر ناپسند فرمایا، پھر کچھ نے ناقوس کا ذکر کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بھی نصاریٰ سے تشبیہ کی بناء پر ناپسند فرمایا، اسی رات ایک انصاری صحابی عبداللہ بن زید اور عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما کو خواب میں اذان دکھائی گئی، انصاری صحابی رات ہی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو اس کا حکم دیا تو انہوں نے اذان دی۔ زہری کہتے ہیں: بلال رضی اللہ عنہ نے صبح کی اذان میں «الصلاة خير من النوم» ”نماز نیند سے بہتر ہے“ کا اضافہ کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے برقرار رکھا۔ عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے بھی وہی خواب دیکھا ہے جو عبداللہ بن زید نے دیکھا ہے، لیکن وہ (آپ کے پاس پہنچنے میں) مجھ سے سبقت لے گئے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأذان والسنة فيه/حدیث: 707]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے مشورہ کیا کیوں کہ نماز (باجماعت) کے لیے (آنے میں) انہیں مشکل پیش آتی تھی۔ (کیوں کہ بیک وقت جمع نہیں ہو پاتے تھے۔) حاضرین نے نرسنگے کا ذکر کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں (سے موافقت) کی وجہ سے اسے ناپسند فرمایا۔ پھر انہوں نے ناقوس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نصاریٰ کی وجہ سے اسے ناپسند فرمایا۔ اسی رات ایک انصاری صحابی حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کو اور حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو (خواب میں) اذان دکھائی گئی۔ انصاری صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رات کو آئے (اور اپنا خواب سنایا) چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا اور انہوں نے اذان کہی۔ ایک روایت میں ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے صبح کی اذان میں ان الفاظ کا اضافہ فرمایا: «اَلصَّلَاةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ» ”نماز نیند سے بہتر ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قائم رکھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے بھی اس جیسا خواب آیا تھا لیکن وہ مجھ سے سبقت لے گئے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأذان والسنة فيه/حدیث: 707]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6866، ومصباح الزجاجة: 261)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/148) (ضعیف)» (یہ روایت سنداً ضعیف ہے کیونکہ اس کی سند میں ایک روای محمد بن خالد ضعیف ہے، لیکن معنی کے اعتبار سے یہ حدیث صحیح ہے، کیونکہ بخاری و مسلم میں آئی ہوئی حدیث کے ہم معنی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف وبعضه صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
محمد بن خالد بن عبد اللّٰه الواسطي ضعيف (تقريب: 5846)
ولبعض الحديث شواھد عند البخاري (603،604) ومسلم (377،378) وغيرھما
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 403
إسناده ضعيف
محمد بن خالد بن عبد اللّٰه الواسطي ضعيف (تقريب: 5846)
ولبعض الحديث شواھد عند البخاري (603،604) ومسلم (377،378) وغيرھما
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 403
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥سالم بن عبد الله العدوي، أبو عبيد الله، أبو عبد الله، أبو عمر سالم بن عبد الله العدوي ← عبد الله بن عمر العدوي | ثقة ثبت | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← سالم بن عبد الله العدوي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥عبد الرحمن بن إسحاق العامري عبد الرحمن بن إسحاق العامري ← محمد بن شهاب الزهري | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥خالد بن عبد الله الطحان، أبو محمد، أبو الهيثم خالد بن عبد الله الطحان ← عبد الرحمن بن إسحاق العامري | ثقة ثبت | |
👤←👥محمد بن خالد الطحان، أبو جعفر محمد بن خالد الطحان ← خالد بن عبد الله الطحان | متروك الحديث |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
707
| أمر رسول الله بلالا به فأذن |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 707 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث707
اردو حاشہ:
(1)
صحابہ کرام کے ہاں یہ اصول مسلم تھا کہ یہودونصاری کی نقل کرنا اچھا کام نہیں۔
اس مسئلہ پر امام ابن تیمیہ ؒ کی کتاب ”اقتضاء الصراط المستقيم في مخالفه اصحاب الحجيم“ (اردو ترجمہ ”فکر وعقیدہ کی گمراہیاں اور صراط مستقیم کے تقاضے“ شائع کردہ دارلسلام۔
الریاض لاہور)
میں تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
(2)
فجر کی اذان میں (اَلصَّلَاةُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم)
کے اضافے کو بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی منظوری حاصل ہے اس لیے یہ بھی سنت ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو محذور رضی اللہ عنہ کو اذان سکھاتے ہوئے فرمایا:
اگر صبح کی نماز کی (کی اذان)
ہوتو کہو (اَلصَّلَاةُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم۔
اَلصَّلَاةُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم، اَللهُ اَكْبَرُ اَللهُ اَكْبَر۔
لَااِلٰهَ اِلَّا الله)
(سنن ابی داود، الصلاۃ، باب کیف الاذان، حدیث: 504، 501، 500)
(3)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے اور مزید لکھا ہے کہ اس روایت کے بعض حصے کے شواہد بخاری ومسلم میں ہیں۔
غالباً انہی شواہد کی وجہ سے دیگر محققین نے اس روایت کے بعض حصوں کو صحیح قرار دیا ہے۔
(1)
صحابہ کرام کے ہاں یہ اصول مسلم تھا کہ یہودونصاری کی نقل کرنا اچھا کام نہیں۔
اس مسئلہ پر امام ابن تیمیہ ؒ کی کتاب ”اقتضاء الصراط المستقيم في مخالفه اصحاب الحجيم“ (اردو ترجمہ ”فکر وعقیدہ کی گمراہیاں اور صراط مستقیم کے تقاضے“ شائع کردہ دارلسلام۔
الریاض لاہور)
میں تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
(2)
فجر کی اذان میں (اَلصَّلَاةُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم)
کے اضافے کو بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی منظوری حاصل ہے اس لیے یہ بھی سنت ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو محذور رضی اللہ عنہ کو اذان سکھاتے ہوئے فرمایا:
اگر صبح کی نماز کی (کی اذان)
ہوتو کہو (اَلصَّلَاةُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم۔
اَلصَّلَاةُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم، اَللهُ اَكْبَرُ اَللهُ اَكْبَر۔
لَااِلٰهَ اِلَّا الله)
(سنن ابی داود، الصلاۃ، باب کیف الاذان، حدیث: 504، 501، 500)
(3)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے اور مزید لکھا ہے کہ اس روایت کے بعض حصے کے شواہد بخاری ومسلم میں ہیں۔
غالباً انہی شواہد کی وجہ سے دیگر محققین نے اس روایت کے بعض حصوں کو صحیح قرار دیا ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 707]
Sunan Ibn Majah Hadith 707 in Urdu
سالم بن عبد الله العدوي ← عبد الله بن عمر العدوي