🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى .
آدمی صبح کے وقت اور شام کے وقت کیا پڑھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17025
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا:" مَنْ قَالَ حِينَ تَغِيبُ الشَّمْسُ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَضُرَّهُ شَيْءٌ فِي لَيْلَتِهِ".
رَوَاهَا كُلَّهَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخُو أَبِي مَعْمَرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَرِجَالُ الرِّوَايَتَيْنِ الْأَخِيرَتَيْنِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ أَنَسٍ فِي الْقَوْلِ مِنْ لَدْغَةِ الْعَقْرَبِ فِيمَا يَقُولُ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص سورج غروب ہونے کے وقت یہ کلمات پڑھے:
«أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ»
”میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی ہے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اُس شخص کو کوئی چیز، اُس رات میں نقصان نہیں پہنچا پائے گی۔“ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہیں، پہلی روایت میں ایک راوی محمد بن ابراہیم ہے جو ابومعمر کا بھائی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، آخری دونوں روایات کے رجال ”ثقہ“ ہیں اور ان میں سے بعض کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث آگے چل کر اس باب میں آئے گی کہ جب آدمی کو بچھو ڈنک مار لے، تو اسے کیا پڑھنا چاہیے؟ اور جب وہ اپنے بستر پر جائے تو کیا پڑھنا چاہیے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17025]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 17025 in Urdu