🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ وَالْإِمْسَاكِ .
خرچ کرنا اور روک کے رکھنا (یعنی خرچ نہ کرنا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17777
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بِلَالٍ، وَعِنْدَهُ صُبُرٌ مِنْ تَمْرٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا بِلَالُ؟". قَالَ: أُعِدُّ ذَلِكَ لِأَضْيَافِكَ، فَقَالَ:" أَمَا تَخْشَى أَنْ يَكُونَ لَهُ دُخَانٌ فِي نَارِ جَهَنَّمَ، أَنْفِقْ بِلَالُ وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، ان کے پاس کھجوروں کا ڈھیر موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے بلال! یہ کہاں سے آئی ہیں؟ انہوں نے عرض کی: یہ میں نے آپ کے مہمانوں کے لیے تیار رکھی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں اس بات کا اندیشہ نہیں ہوا؟ کہ اس کی وجہ سے جہنم میں دھواں ہو سکتا ہے؟ اے بلال! تم خرچ کرو، اور عرش والی ذات کی طرف سے کسی کمی کا اندیشہ نہ رکھو!
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے، البتہ امام طبرانی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”کیا تمہیں اس سے ڈر نہیں لگا کہ کہ یہ تمہارے لئے بخار (یعنی تپش) بن جائے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17777]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3653) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1020)، أخرجه مسند البزار برقم: 1978، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1020، 1024، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2593»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 17777 in Urdu