🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ وَالْإِمْسَاكِ .
خرچ کرنا اور روک کے رکھنا (یعنی خرچ نہ کرنا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17778
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى بِلَالٍ وَعِنْدَهُ صُبُرٌ مِنْ تَمْرٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟". قَالَ: أَدَّخِرُهُ، قَالَ:" أَمَا تَخْشَى أَنْ تَرَى لَهُ بُخَارًا فِي نَارِ جَهَنَّمَ، أَنْفِقْ بِلَالُ، وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، اس وقت ان کے پاس کھجوروں کا ڈھیر موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کہاں سے آئی ہیں؟ انہوں نے عرض کی: یہ میں نے سنبھال کے رکھی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں اس بات سے ڈر نہیں لگتا؟ کہ تم اس کی وجہ سے جہنم کی آگ میں بخار (یعنی تپش) دیکھو، اے بلال! تم خرچ کرو، اور عرش والی ذات کی طرف سے کمی کا اندیشہ نہ رکھو۔
یہ روایت امام بزار، امام ابویعلیٰ نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17778]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3654 و 3655)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1024، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2593، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9893»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 17778 in Urdu