🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابٌ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ .
شب قدر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5058
وَعَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ يُحْيِي لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ مِنْ [ شَهْرِ ] رَمَضَانَ وَلَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ وَلَا كَإِحْيَائِهِ لَيْلَةَ سَبْعَ عَشْرَةَ. فَقِيلَ لَهُ: كَيْفَ تُحْيِي لَيْلَةَ سَبْعَ عَشْرَةَ؟ فَقَالَ: إِنَّ فِيهَا نَزَلَ الْقُرْآنُ، وَفِي صَبِيحَتِهَا فُرِّقَ بَيْنَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ، وَكَانَ فِيهَا يُصْبِحُ مُبْهِجَ الْوَجْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
خارجہ بن زید بن ثابت اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ رمضان کے مہینے کی تیئسویں رات اور ستائیسویں رات میں رات بھر عبادت کیا کرتے تھے، لیکن جس طرح وہ ستر ہوئیں رات میں عبادت کرتے تھے اس طرح نہیں کرتے تھے ان سے کہا: گیا آپ سترہویں رات اہتمام کے ساتھ کیوں عبادت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا: یہ وہ رات ہے، جس میں قرآن نازل ہوا جس کی اگلی صبح حق اور باطل کے درمیان فرق ہو گیا (یعنی غزوہ بدر ہوا) راوی کہتے ہیں: اس رات میں ان کی حالت یہ ہوتی تھی، کہ ان کا چہرہ چمکدار ہوتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5058]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4865)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5058 in Urdu