🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. بَابُ السُّؤَالِ لِلِانْتِفَاعِ وَإِنْ كَثُرَ .
نفع حاصل کرنے کے لیے سوال کرنا خواہ وہ (سوالات) زیادہ ہی کیوں نہ ہوں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 725
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ جَالِسًا، وَكَانُوا يَظُنُّونَ أَنْ يَنْزِلَ عَلَيْهِ فَأَقْصَرُوا عَنْهُ، حَتَّى جَاءَ أَبُو ذَرٍّ فَاقْتَحَمَ فَجَلَسَ إِلَيْهِ، فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، هَلْ صَلَّيْتَ الْيَوْمَ؟" قَالَ: لَا. قَالَ:" قُمْ فَصَلِّ"، فَلَمَّا صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتِ الضُّحَى أَقْبَلَ عَلَيْهِ فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، تَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ شَيَاطِينِ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ". قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَلِلْإِنْسِ شَيَاطِينُ؟ قَالَ:" نَعَمْ (شَيَاطِينَ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ يُوحِي بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُورًا) ". ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ مِنْ كَنْزِ الْجَنَّةِ؟" قُلْتُ: بَلَى، جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ. قَالَ:" قُلْ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ". قُلْتُ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ. قَالَ: ثُمَّ سَكَتَ عَنِّي فَاسْتَبْطَأْتُ كَلَامَهُ. قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّا كُنَّا أَهْلَ جَاهِلِيَّةٍ وَعِبَادَةِ أَوْثَانٍ، فَبَعَثَكَ اللَّهُ رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ، أَرَأَيْتَ الصَّلَاةَ مَا هِيَ؟ قَالَ:" خَيْرٌ مَوْضُوعٌ، مَنْ شَاءَ اسْتَقَلَّ، وَمَنْ شَاءَ اسْتَكْثَرَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ الصِّيَامَ مَاذَا هُوَ؟ قَالَ:" فَرْضٌ مُجْزِئٌ". قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ الصَّدَقَةَ مَا هِيَ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ، وَعِنْدَ اللَّهِ الْمَزِيدُ". قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ، وَجُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ". قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَيُّمَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ أَعْظَمُ؟ قَالَ:" (اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ) آيَةَ الْكُرْسِيِّ". قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَيُّ الشُّهَدَاءِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ سُفِكَ دَمُهُ، وَعُقِرَ جَوَادُهُ" قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، فَأَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَغْلَاهَا ثَمَنًا، وَأَنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا". قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَيُّ الْأَنْبِيَاءِ كَانَ أَوَّلَ؟ قَالَ:" آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ". قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَنَبِيٌّ كَانَ آدَمُ؟ قَالَ:" نَعَمْ، نَبِيٌّ مُكَلَّمٌ، خَلَقَهُ اللَّهُ بِيَدِهِ، وَنَفَخَ مِنْ رُوحِهِ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: يَا آدَمُ، قَبِلًا". قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، كَمْ عَدَدُ الْأَنْبِيَاءِ؟ قَالَ:" مِائَةُ أَلْفٍ وَأَرْبَعَةٌ وَعِشْرُونَ [ أَلْفًا ] ، الرُّسُلُ مِنْ ذَلِكَ ثَلَاثُ مِائَةٍ وَخَمْسَةَ عَشَرَ جَمًّا غَفِيرًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ: كَمْ عَدَدُ الْأَنْبِيَاءِ؟ قَالَ:" مِائَةُ أَلْفٍ وَأَرْبَعَةٌ وَعِشْرُونَ أَلْفًا".
وَمَدَارُهُ عَلَى عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے، لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید آپ پر وحی نازل ہو رہی ہے، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب نہیں کیا، اسی دوران سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف متوجہ ہوئے اور دریافت کیا: اے ابوذر! کیا تم نے آج (نفل) نماز ادا کی ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اُٹھ کر نماز ادا کر لو! جب سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے چاشت کی نماز کی چار رکعات ادا کر لیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: اے ابوذر! جنات اور انسانوں کے شیاطین سے، اللہ کی پناہ مانگو! سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! کیا انسانوں میں بھی شیاطین ہوتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! (اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے:) ”انسانوں اور جنات سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ ہیں جو ایک دوسرے کی طرف بنا سنوار کر دھوکے کا شکار کرنے والی باتیں دل میں ڈالتے ہیں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوذر! کیا میں تمہیں ایسے کلمات کی تعلیم نہ دوں جو جنت کے خزانوں سے تعلق رکھتے ہیں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کرے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم «لا حول ولا قوة الا بالله» پڑھا کرو! میں نے کہا: «لا حول ولا قوة الا بالله» راوی بیان کرتے ہیں: پھر میں آپ کے کلام کے انتظار میں رکا رہا، پھر میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! ہم زمانہ جاہلیت سے تعلق رکھنے والے لوگ تھے، جو بتوں کی عبادت کیا کرتے تھے، پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر مبعوث کیا، نماز کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک بہترین چیز ہے، جو شخص چاہے وہ اسے تھوڑا حاصل کرے اور جو چاہے وہ زیادہ حاصل کر لے، میں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! روزے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ وہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ ایک فرض ہے، جو جزا دلاتا ہے (یا کفایت کر جاتا ہے) میں نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! صدقہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ وہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (وہ ایک ایسی چیز ہے، جس کا بدلہ) کئی گنا ہوتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مزید (اجر و ثواب بھی ہے) راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کسی غریب کو پوشیدہ طور پر کچھ دینا، یا کسی تنگ جس شخص کا مزدوری کر کے (صدقہ دینا) میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ پر سب سے عظیم کون سی (آیت نازل ہوئی ہے؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «الله لا اله الا هو الحی القیوم» یعنی آیت الکرسی، میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کون سا شہید زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کا خون بہا دیا جائے اور اس کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں، میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کون سے غلام (کو آزاد کرنا) زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کی قیمت زیادہ ہو اور جو اپنے مالکان کے نزدیک زیادہ عمدہ ہو۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کون سے نبی سب سے پہلے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سیدنا آدم علیہ السلام، میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کیا سیدنا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! وہ ایک ایسے نبی تھے جن کے ساتھ کلام کیا گیا، اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے دست مبارک کے ذریعے پیدا کیا اور ان میں اپنی روح کو پھونک دیا، پھر اُن سے فرمایا: اے آدم! سامنے کی طرف، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! انبیاء کرام کی تعداد کتنی تھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک لاکھ چوبیس ہزار، اور اُن میں سے رسولوں کی تعداد 315 تھی، جو ایک بڑی تعداد ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: (سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا:) انبیاء کرام کی تعداد کتنی تھی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک لاکھ چوبیس ہزار۔ اس روایت کی سند کا مدار، علی بن یزید نامی راوی پر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 725]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 3588، أخرجه مسند أحمد برقم: 21785»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 725 in Urdu