الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. بَابُ السُّؤَالِ لِلِانْتِفَاعِ وَإِنْ كَثُرَ .
نفع حاصل کرنے کے لیے سوال کرنا خواہ وہ (سوالات) زیادہ ہی کیوں نہ ہوں
حدیث نمبر: 726
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَجَلَسْتُ فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، هَلْ صَلَّيْتَ؟". قُلْتُ: لَا. قَالَ:" قُمْ فَصَلِّ". قَالَ: فَقُمْتُ فَصَلَّيْتُ ثُمَّ جَلَسْتُ، فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، تَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ الشَّيَاطِينِ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلِلْإِنْسِ شَيَاطِينُ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الصَّلَاةُ؟ قَالَ:" خَيْرٌ مَوْضُوعٌ، مَنْ شَاءَ أَقَلَّ، وَمَنْ شَاءَ أَكْثَرَ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالصَّوْمُ؟ قَالَ:" فَرْضٌ مُجْزِئٌ، وَعِنْدَ اللَّهِ مَزِيدٌ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّهَا أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ، أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْأَنْبِيَاءِ كَانَ أَوَّلَ؟ قَالَ:" آدَمُ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَنَبِيٌّ كَانَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، نَبِيٌّ مُكَلَّمٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمِ الْمُرْسَلُونَ؟ قَالَ:" ثَلَاثُ مِائَةٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ جَمًّا غَفِيرًا"، وَقَالَ مَرَّةً:" خَمْسَةَ عَشَرَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، آدَمُ نَبِيٌّ كَانَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، مُكَلَّمٌ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّمَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ أَعْظَمُ؟ قَالَ:" آيَةُ الْكُرْسِيِّ (اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ) " رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَعِنْدَ النَّسَائِيِّ طَرَفٌ مِنْهُ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
وَفِي طَرِيقِ الطَّبَرَانِيِّ زِيَادَةٌ تَأْتِي فِي بَابِ التَّارِيخِ.
وَفِي طَرِيقِ الطَّبَرَانِيِّ زِيَادَةٌ تَأْتِي فِي بَابِ التَّارِيخِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مسجد میں تشریف فرما تھے، میں بیٹھ گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوذر! کیا تم نے (نقل) نماز ادا کر لی ہے؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! آپ نے فرمایا: تم اُٹھ کر نماز ادا کر لو! راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اُٹھ کر نماز ادا کر لی، پھر جب میں بیٹھ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوذر! تم انسانوں اور جنات سے تعلق رکھنے والے شیاطین کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو! راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا انسانوں میں بھی شیاطین ہوتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! نماز؟ آپ نے فرمایا: وہ بہترین چیز ہے، جو شخص چاہے وہ تھوڑی کر لے، جو چاہے، وہ زیادہ کر لے، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! روزه؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ایک فرض ہے جو کفایت کرنے والا ہے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مزید (اجر و ثواب) ہے، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! صدقہ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اُس کا اجر و ثواب) کئی گنا ہوتا ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا (صدقہ) افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تنگ دست شخص کا مشقت کر کے (صدقہ کرنا) یا کسی غریب کو پوشیدہ طور پر دینا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سے نبی سب سے پہلے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سیدنا آدم علیہ السلام، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وہ نبی تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! وہ نبی تھے، جن کے ساتھ کلام کیا گیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! رسولوں کی تعداد کتنی ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: 310 سے کچھ زیادہ جو بڑی تعداد ہے۔ ایک مرتبہ راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: 315۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا سیدنا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اُن کے ساتھ کلام کیا گیا تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ پر سب سے بڑی آیت کون سی نازل کی گئی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آیت الکری یعنی الله لا اله الا هو الحي القيوم۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ”مسعودی“ ہے جو ثقہ ہے، لیکن اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ طبرانی کی روایت میں کچھ اضافہ ہے، وہ روایت آگے چل کر ”تاریخ“ سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 726]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ”مسعودی“ ہے جو ثقہ ہے، لیکن اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ طبرانی کی روایت میں کچھ اضافہ ہے، وہ روایت آگے چل کر ”تاریخ“ سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 726]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 178/5، 179، 265، 266، اورده المؤلف فى زوائد المسند 3586 اورده المؤلف فى كشف الاستار 160، أخرجه مسند أحمد برقم: 21036»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 726 in Urdu