الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
595. أبو وائل شقيق بن سلمة، عن أبي مسعود
ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14598
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ طَالِبٍ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ يُكْنَى أَبَا شُعَيْبٍ قَالَ لِغُلَامِهِ: وَيْحَكَ إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجُوعَ فَاعْمَلْ طَعَامًا يَكْفِي خَمْسَةً، فَعَمِلَهُ، فَبَعَثَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَاهُ، فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ لَمْ يُدْعَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ هَذَا تَبِعَنَا فَتَأْذَنُ لَهُ فَقَالَ: نَعَمْ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے ایک آدمی نے، جس کی کنیت ابوشعیب تھی، اپنے غلام سے کہا: ارے! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر بھوک (کے آثار) دیکھے ہیں، لہٰذا اتنا کھانا تیار کرو جو پانچ آدمیوں کو کافی ہو۔ اس نے کھانا تیار کیا تو ابوشعیب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیغام بھیج کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دی، تو ایک آدمی جسے دعوت نہیں دی گئی تھی ان کے پیچھے چل پڑا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ہمارے ساتھ آ گیا ہے، کیا تم اسے اجازت دیتے ہو؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14598]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 197، حدیث 526»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14598 in Urdu