🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
595. أبو وائل شقيق بن سلمة، عن أبي مسعود
ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14599
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ، ثَنَا أَبِي [ ثَنَا ] زُهَيْرِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كَانَ لِأَبِي شُعَيْبٍ غُلَامٌ لَحَّامٌ، فَلَمَّا رَأَى مَا بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابِهِ مِنَ الْجَهْدِ أَمَرَ غُلَامَهُ أَنْ يَأْتِيَ بِلَحْمٍ يَكْفِي خَمْسَةً، فَأَرْسَلَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنِ ائْتِنَا خَامِسَ خَمْسَةٍ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَامِسَ خَمْسَةٍ وَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ سَادِسٌ، فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى بَابِ أَبِي شُعَيْبٍ قَالَ: إِنَّكَ أَرْسَلْتَ إِلَى خَمْسَةٍ، وَإِنَّ هَذَا قَدْ تَبِعَنَا، فَإِنْ أَذِنْتَ لَهُ دَخَلَ وَإِلَّا رَجَعَ " فَقَالَ: لَا، بَلْ قَدْ أَذِنْتُ لَهُ فَلْيَأْكُلْ.
سقط من طبعة مكتبة ابن تيمية، والمثبت من النسخة الخطية.
سیدنا عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ابوشعیب کا ایک قصاب غلام تھا، جب انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی تنگ حالی دیکھی تو اپنے غلام کو حکم دیا کہ اتنا گوشت لائے جو پانچ آدمیوں کو کافی ہو، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام بھیجا کہ آپ پانچ میں پانچویں ہو کر ہمارے ہاں تشریف لائیں، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانچ میں پانچویں ہو کر نکلے، اور ایک چھٹا آدمی ان کے پیچھے چل پڑا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ابوشعیب کے دروازے پر پہنچے تو فرمایا: ”تم نے پانچ آدمیوں کو بلایا تھا اور یہ ہمارے ساتھ آ گیا ہے، اگر تم اسے اجازت دو تو یہ اندر آ جائے ورنہ واپس چلا جائے۔“ اس نے کہا: نہیں، بلکہ میں نے اسے اجازت دے دی، یہ بھی کھانا کھائے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14599]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 197، حدیث 527»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14599 in Urdu