🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. حارثة بن النعمان الأنصاري بدري
سیدنا حارثہ بن نعمان انصاری رضی اللہ عنہ، بدری صحابی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3215
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ الْعَطَّارُ الْمَكِّيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، (ح) . وَحَدَّثَنَا عُبَيْدٌ الْعِجْلِيُّ، ثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْوَلِيدِ الْهَرَوِيُّ، قَالَا: ثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ قَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ، فَاتَّخَذَ خَيْطًا فِي مُصَلَّاهُ إِلَى بَابِ حُجْرَتِهِ، وَوَضَعَ عِنْدَهُ مِكْتَلًا فِيهِ تَمْرٌ وَغَيْرُهُ، فَكَانَ إِذَا جَاءَ الْمِسْكِينُ فَسَلَّمَ أَخَذَ مِنْ ذَلِكَ الْمِكْتَلِ، ثُمَّ أَخَذَ بِطَرَفِ الْخَيْطِ حَتَّى يُنَاوِلَهُ، وَكَانَ أَهْلُهُ يَقُولُونَ: نَحْنُ نَكْفِيكَ. فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مُنَاوَلَةُ الْمِسْكِينِ تَقِي مِيتَةَ السُّوءِ.
عثمان رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کی بینائی جاتی رہی تھی، تو انہوں نے اپنی نماز کی جگہ سے اپنے حجرے کے دروازے تک ایک دھاگا باندھ رکھا تھا، اور اپنے پاس ایک ٹوکری رکھ لی تھی جس میں کھجوریں وغیرہ ہوتیں، جب کوئی مسکین آ کر سلام کرتا تو وہ اس ٹوکری میں سے کچھ لیتے، پھر دھاگے کا کنارا پکڑ کر (چلتے) یہاں تک کہ خود اسے تھما دیتے، ان کے گھر والے کہتے: ہم آپ کی طرف سے یہ کر دیتے ہیں۔ تو وہ کہتے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”مسکین کو اپنے ہاتھ سے کچھ دینا بری موت سے بچاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3215]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 228، حدیث 3228»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3215 in Urdu