الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
244. باب فَضلِ الذِّكْرِ وَالحَثِّ عليه
باب: ذکر کی فضیلت اور اس کی ترغیب
حدیث نمبر: 1434
وعن أَبي موسى الأشعري - رضي الله عنه - عن النبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَثَلُ الَّذِي يَذْكُرُ رَبَّهُ وَالَّذِي لا يَذْكُرُهُ مَثَلُ الحَيِّ وَالمَيِّتِ» . رواه البخاري.
ورواه مسلم فَقَالَ: «مَثَلُ البَيْتِ الَّذِي يُذْكَرُ اللهُ فِيهِ، وَالبَيْتِ الَّذِي لا يُذْكَرُ اللهُ فِيهِ، مَثَلُ الحَيِّ والمَيِّتِ» .
ورواه مسلم فَقَالَ: «مَثَلُ البَيْتِ الَّذِي يُذْكَرُ اللهُ فِيهِ، وَالبَيْتِ الَّذِي لا يُذْكَرُ اللهُ فِيهِ، مَثَلُ الحَيِّ والمَيِّتِ» .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کی مثال جو اپنے رب کا ذکر کرتا ہے اور اس کی جو اس کا ذکر نہیں کرتا، زندہ اور مردہ کی سی ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
اور مسلم نے اسے روایت کیا تو (اس میں) فرمایا: ”اس گھر کی مثال جس میں اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے اور اس گھر کی جس میں اللہ کا ذکر نہیں کیا جاتا، زندہ اور مردہ کی سی ہے۔“ [رياض الصالحين/كتاب الأذكار/حدیث: 1434]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 107 (6407)، ومسلم 2/ 188 (779) (211).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
6407
| مثل الذي يذكر ربه والذي لا يذكر ربه مثل الحي والميت |
صحيح مسلم |
1823
| مثل البيت الذي يذكر الله فيه والبيت الذي لا يذكر الله فيه مثل الحي والميت |
رياض الصالحين |
1434
|
Riyad al-Salihin Hadith 1434 in Urdu