الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
281. باب النهي عن تناجي اثنين دون الثالث بغير إذنه إِلاَّ لحاجةٍ وَهُوَ أن يتحدثا سرًا بحيث لا يسمعهما وفي معناه مَا إِذَا تحدثا بلسان لا يفهمه
باب: تیسرے کی اجازت کے بغیر اسے چھوڑ کر دو آدمیوں کے سرگوشی کرنے کی ممانعت، سوائے ضرورت کے، اور (سرگوشی) یہ ہے کہ دونوں اس طرح چپکے سے بات کریں کہ وہ ان کی بات نہ سن سکے، اور اسی کے حکم میں یہ بھی ہے کہ دونوں ایسی زبان میں بات کریں جسے وہ نہ سمجھتا ہو
حدیث نمبر: 1598
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا كانُوا ثَلاثَةً، فَلاَ يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ» . متفق عَلَيْهِ.
ورواه أَبُو داود وزاد: قَالَ أَبُو صالح: قُلْتُ لابنِ عُمرَ: فَأرْبَعَةً؟ قَالَ: لا يَضُرُّكَ.
ورواه مالك في"الموطأ": عن عبد الله بن دينارٍ، قَالَ: كُنْتُ أنَا وابْنُ عُمَرَ عِنْدَ دَارِ خَالِدِ بنُ عُقْبَةَ الَّتي في السُّوقِ، فَجَاءَ رَجُلٌ يُريدُ أَنْ يُنَاجِيَهُ، وَلَيْسَ مَعَ ابْنِ عُمَرَ أَحَدٌ غَيْرِي، فَدَعَا ابْنُ عُمَرَ رَجُلًا آخَرَ حَتَّى كُنَّا أَرْبَعَةً، فَقَالَ لِي وَللرَّجُلِ الثَّالِثِ الَّذِي دَعَا: اسْتَأْخِرَا شَيْئًا، فَإنِّي سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقُولُ: «لا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ وَاحِدٍ» .

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تین آدمی ہوں تو تیسرے کو چھوڑ کر دو آدمی سرگوشی نہ کریں۔“
(متفق علیہ)
اور اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور یہ اضافہ کیا ہے: ابوصالح کہتے ہیں: میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: اور اگر چار ہوں؟ انہوں نے فرمایا: (پھر) تمہیں کوئی نقصان نہیں۔
اور امام مالک نے اسے ”الموطأ“ میں عبداللہ بن دینار سے روایت کیا ہے، انہوں نے کہا: میں اور ابن عمر رضی اللہ عنہما خالد بن عقبہ کے اس گھر کے پاس تھے جو بازار میں ہے، تو ایک آدمی آیا جو ان سے سرگوشی کرنا چاہتا تھا، اور ابن عمر کے ساتھ میرے سوا کوئی نہیں تھا، تو ابن عمر نے ایک اور آدمی کو بلا لیا یہاں تک کہ ہم چار ہو گئے، پھر انہوں نے مجھ سے اور اس تیسرے آدمی سے جسے انہوں نے بلایا تھا فرمایا: تم دونوں ذرا پیچھے ہٹ جاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک کو چھوڑ کر دو آدمی سرگوشی نہ کریں۔“ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1598]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 80 (6288)، ومسلم 7/ 12 (2183) (36).
وضاحت: «فَلاَ يَتَنَاجَى» : یعنی اسے الگ چھوڑ کر آپس میں راز کی بات نہ کریں۔ (النہایہ 5/25)
(سنن ابی داود، حدیث 4852 کے بعد)
«الموطأ» : (حدیث 2826، بروایت یحییٰ لیثی)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
6288
| إذا كانوا ثلاثة فلا يتناجى اثنان دون الثالث |
صحيح مسلم |
5694
| إذا كان ثلاثة فلا يتناجى اثنان دون واحد |
سنن ابن ماجه |
3776
| أن يتناجى اثنان دون الثالث |
المعجم الصغير للطبراني |
757
| لا يتناجى اثنان دون الثالث |
موطا امام مالك رواية ابن القاسم |
465
| إذا كان ثلاثة فلا يتناجى اثنان دون واحد |
رياض الصالحين |
1598
|
Riyad al-Salihin Hadith 1598 in Urdu