🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
370. باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1837
وعنه، قال: بَيْنَمَا النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - في مَجْلِسٍ يُحَدِّثُ القَومَ، جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ: مَتَى السَّاعَةُ؟ فَمَضَى رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يُحَدِّثُ، فَقالَ بَعْضُ القَومِ: سَمِعَ مَا قَالَ فَكَرِهَ مَا قَالَ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: بَلْ لَمْ يَسْمَعْ، حَتَّى إذَا قَضَى حَدِيثَهُ قالَ: «أيْنَ السَّائِلُ عَنِ السَّاعَةِ؟» قال: هَا أنا يَا رسُولَ اللهِ. قال: «إذَا ضُيِّعَتِ الأَمَانَةُ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ» . قال: كَيفَ إضَاعَتُهَا؟ قال: «إذَا وُسِّدَ الأَمْرُ إلى غَيْرِ أَهْلِهِ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ» . رواه البخاري.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مجلس میں لوگوں سے باتیں کر رہے تھے کہ ایک دیہاتی آیا اور کہا: قیامت کب ہوگی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بات جاری رکھے رہے، تو بعض لوگوں نے کہا: آپ نے اس کی بات سن لی ہے لیکن اس کی بات کو ناپسند فرمایا ہے، اور بعض نے کہا: بلکہ آپ نے سنا ہی نہیں، یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات پوری کر لی تو فرمایا: ”قیامت کے بارے میں پوچھنے والا کہاں ہے؟“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں یہ ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب امانت ضائع کر دی جائے تو قیامت کا انتظار کرو۔“ اس نے کہا: اس کا ضائع کرنا کیسے ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب معاملہ (اقتدار و ذمہ داری) نااہل لوگوں کے سپرد کر دیا جائے تو قیامت کا انتظار کرو۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1837]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 23 (59).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
6496
إذا ضيعت الأمانة فانتظر الساعة إذا أسند الأمر إلى غير أهله فانتظر الساعة
صحيح البخاري
59
إذا ضيعت الأمانة فانتظر الساعة إذا وسد الأمر إلى غير أهله فانتظر الساعة
رياض الصالحين
1837
Riyad al-Salihin Hadith 1837 in Urdu