🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
370. باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1838
وعنه: أنَّ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «يُصَلُّونَ لَكُمْ، فَإنْ أَصَابُوا فَلَكُمْ، وإنْ أَخْطَئُوا فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ» . رواه البخاري.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ (ائمہ) تمہیں نماز پڑھاتے ہیں، اگر وہ درست کریں تو تمہارے لیے (بھی اجر) ہے، اور اگر وہ غلطی کریں تو تمہارے لیے (اجر) ہے اور ان پر (وبال) ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1838]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 178 (694).
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: ليس عند البخاري قوله: " ولهم " وإنما هو في (مسند أحمد) (2 / 355 و537) وغيره
وضاحت: (شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ (حدیث) اگرچہ امراء کے بارے میں ہے لیکن مساجد کے ائمہ کو بھی شامل ہے۔ «يُصَلُّونَ لَكُمْ» : اگر وہ نماز اچھی طرح پڑھائیں اور اسے جیسا چاہیے ویسے ادا کریں تو یہ تمہارے لیے بھی ہے اور ان کے لیے بھی، اور اگر وہ برا کریں تو تمہارے لیے (اجر) ہے اور ان پر (وبال)، یعنی ان کی برائی میں سے تم پر کچھ نہیں۔ اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ حکمرانوں پر صبر کرنا واجب ہے -اگرچہ وہ نماز میں کوتاہی کریں، اور اگرچہ وہ اسے اس کے وقت پر نہ پڑھیں- کیونکہ واجب یہ ہے کہ ہم ان سے الگ نہ ہوں، اور جیسے وہ نماز کو مؤخر کریں ہم بھی مؤخر کریں، اور اس صورت میں ہمارا نماز کو اس کے اول وقت سے مؤخر کرنا عذر کی بنا پر مؤخر کرنا ہوگا؛ یعنی جماعت کی موافقت اور الگ نہ ہونے کی خاطر، اور ہمارے حق میں یہ ایسا ہوگا گویا ہم نے اول وقت میں نماز پڑھی۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/404)
قال الشيخ الألباني: صحيح

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
694
يصلون لكم فإن أصابوا فلكم وإن أخطئوا فلكم وعليهم
رياض الصالحين
1838
Riyad al-Salihin Hadith 1838 in Urdu