الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. باب في الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر
باب: نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
حدیث نمبر: 196
الثالث عشر: عن ابن مسعود - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ أوَّلَ مَا دَخَلَ النَّقْصُ عَلَى بَنِي إسْرَائِيلَ أنَّهُ كَانَ الرَّجُلُ يَلْقَى الرَّجُلَ، فَيَقُولُ: يَا هَذَا، اتَّقِ الله ودَعْ مَا تَصْنَعُ فَإِنَّهُ لاَ يَحِلُّ لَكَ، ثُمَّ يَلْقَاهُ مِنَ الغَدِ وَهُوَ عَلَى حَالِهِ، فَلا يَمْنَعُهُ ذلِكَ أَنْ يَكُونَ أكِيلَهُ وَشَريبَهُ وَقَعيدَهُ، فَلَمَّا فَعَلُوا ذلِكَ ضَرَبَ اللهُ قُلُوبَ بَعْضِهِمْ بِبَعْضٍ» ثُمَّ قَالَ: ﴿لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرائيلَ عَلَى لِسَانِ دَاوُدَ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ذَلِكَ بِمَا عَصَوْا وَكَانُوا يَعْتَدُونَ كَانُوا لا يَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُنْكَرٍ فَعَلُوهُ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ تَرَى كَثِيرًا مِنْهُمْ يَتَوَلَّوْنَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَهُمْ أَنْفُسُهُمْ﴾ - إِلَى قوله - ﴿فاسِقُونَ﴾ [المائدة: ٧٨ - ٨١] ثُمَّ قَالَ: «كَلاَّ، وَاللهِ لَتَأمُرُنَّ بالمَعْرُوفِ، وَلَتَنْهَوُنَّ عَنِ المُنْكَرِ، وَلَتَأخُذُنَّ عَلَى يَدِ الظَّالِمِ، وَلَتَأطِرُنَّهُ عَلَى الحَقِّ أطْرًا، وَلَتَقْصُرُنَّه عَلَى الحَقِّ قَصْرًا، أَوْ لَيَضْرِبَنَّ اللهُ بقُلُوبِ بَعْضِكُمْ عَلَى بَعْضٍ، ثُمَّ ليَلْعَننكُمْ كَمَا لَعَنَهُمْ» . رواه أَبُو داود والترمذي، وَقالَ: «حديث حسن» . هَذَا لفظ أَبي داود، ولفظ الترمذي، قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «لَمَّا وَقَعَتْ بَنُو إسْرَائِيلَ في المَعَاصي نَهَتْهُمْ عُلَمَاؤهُمْ فَلَمْ يَنْتَهُوا، فَجَالَسُوهُمْ في مَجَالِسِهمْ، وَوَاكَلُوهُمْ وَشَارَبُوهُمْ، فَضَربَ اللهُ قُلُوبَ بَعضِهِمْ بِبعْضٍ، وَلَعَنَهُمْ عَلَى لِسانِ دَاوُد وعِيسَى ابنِ مَرْيَمَ ذلِكَ بما عَصَوا وَكَانُوا يَعتَدُونَ» فَجَلَسَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - وكان مُتَّكِئًا، فَقَالَ: «لا، والَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ حَتَّى تَأطِرُوهُمْ عَلَى الحَقِّ أطْرًا» .
قوله: «تَأطِرُوهم» : أي تعطفوهم. «ولتقْصُرُنَّهُ» : أي لتحبِسُنَّه.
قوله: «تَأطِرُوهم» : أي تعطفوهم. «ولتقْصُرُنَّهُ» : أي لتحبِسُنَّه.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی اسرائیل میں سب سے پہلے جو خرابی داخل ہوئی وہ یہ تھی کہ ایک آدمی دوسرے آدمی سے ملتا تو کہتا: اے فلاں! اللہ سے ڈرو اور جو کام تم کر رہے ہو اسے چھوڑ دو کیونکہ یہ تمہارے لیے حلال نہیں، پھر اگلے دن اس سے ملتا اور وہ اپنی اسی حالت پر ہوتا، تو یہ بات اسے اس کا ہم نوالہ، ہم پیالہ اور ہم نشین بننے سے نہ روکتی۔ جب انہوں نے ایسا کیا تو اللہ نے ان کے بعض کے دلوں کو بعض کے ساتھ ملا دیا (یعنی ایک جیسا کر دیا)۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ آیات) پڑھیں: ”بنی اسرائیل میں سے جنہوں نے کفر کیا ان پر داود اور عیسیٰ بن مریم کی زبان سے لعنت کی گئی، یہ اس لیے کہ انہوں نے نافرمانی کی اور وہ حد سے تجاوز کرتے تھے۔ وہ ایک دوسرے کو اس برائی سے نہیں روکتے تھے جو وہ کرتے تھے، یقیناً بہت برا تھا جو وہ کرتے تھے۔ تم ان میں سے بہت سوں کو دیکھو گے کہ وہ کافروں سے دوستی رکھتے ہیں، یقیناً بہت برا ہے جو ان کے نفسوں نے ان کے لیے آگے بھیجا ہے۔“ ... اللہ تعالیٰ کے فرمان ”فاسق ہیں“ تک۔ (سورۃ المائدہ: 78-81) پھر فرمایا: ”ہرگز نہیں، اللہ کی قسم! تم ضرور نیکی کا حکم دو گے، برائی سے روکو گے، ظالم کا ہاتھ پکڑو گے، اسے حق کی طرف پوری طرح موڑ دو گے اور اسے حق پر پوری طرح روکے رکھو گے، ورنہ اللہ تم میں سے بعض کے دلوں کو بعض کے ساتھ ملا دے گا، پھر تم پر بھی اسی طرح لعنت کرے گا جیسے ان پر لعنت کی۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
یہ ابوداود کے الفاظ ہیں، اور ترمذی کے الفاظ یہ ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بنی اسرائیل گناہوں میں مبتلا ہو گئے تو ان کے علماء نے انہیں روکا مگر وہ باز نہ آئے، پھر (علماء) ان کی مجلسوں میں ان کے ساتھ بیٹھنے لگے اور ان کے ساتھ کھانے پینے لگے، تو اللہ نے ان کے بعض کے دلوں کو بعض کے ساتھ ملا دیا اور داود اور عیسیٰ بن مریم کی زبان سے ان پر لعنت کی، یہ اس لیے کہ انہوں نے نافرمانی کی اور وہ حد سے تجاوز کرتے تھے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو ٹیک لگائے ہوئے تھے، سیدھے بیٹھ گئے اور فرمایا: ”نہیں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! (تم اس وقت تک بری نہیں ہو گے) جب تک کہ تم انہیں حق کی طرف پوری طرح موڑ نہ دو۔“
«تَأطِرُوهم»: یعنی تم انہیں موڑ دو۔
«ولتقْصُرُنَّهُ»: یعنی تم اسے ضرور روکے رکھو گے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 196]

تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4336)، وابن ماجه (4006) (م)، والترمذي (3047). وقال: «حديث حسن غريب» على أنَّ سند الحديث منقطع.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت كذا قال الترمذي وفيه نظر ظاهر لأن مداره على أبي عبيدة بن عبد الله بن مسعود ولم يسمع من أبيه كما ذكره الترمذي مرارا فهو منقطع. ثم إنهم اضطربوا عليه في إسناده على وجوه أربعة سقتها وفصلت القول فيها في (سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة وأثرها السيئ في الأمة) برقم (1105)

قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (3047،3048) ابن ماجه (4006)
أبو عبيدة عن أبيه منقطع
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 154
إسناده ضعيف
ترمذي (3047،3048) ابن ماجه (4006)
أبو عبيدة عن أبيه منقطع
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 154
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
3047
| نهتهم علماؤهم فلم ينتهوا فجالسوهم في مجالسهم وواكلوهم وشاربوهم فضرب الله قلوب بعضهم ببعض ولعنهم على لسان داود وعيسى ابن مريم ذلك بما عصوا وكانوا يعتدون |
جامع الترمذي |
3048
| الرجل فيهم يرى أخاه على الذنب فينهاه عنه فإذا كان الغد لم يمنعه ما رأى منه أن يكون أكيله وشريبه وخليطه فضرب الله قلوب بعضهم ببعض ونزل فيهم القرآن فقال لعن الذين كفروا من بني إسرائيل على لسان داود وعيسى ابن مريم ذلك بما عصوا وكانوا يعتدون |
سنن أبي داود |
4336
| الرجل يلقى الرجل فيقول يا هذا اتق الله ودع ما تصنع فإنه لا يحل لك ثم يلقاه من الغد فلا يمنعه ذلك أن يكون أكيله وشريبه وقعيده فلما فعلوا ذلك ضرب الله قلوب بعضهم ببعض ثم قال لعن الذين كفروا من بني إسرائيل على لسان داود وعيسى ابن مريم إلى قوله فاسقون |
سنن ابن ماجه |
4006
| الرجل يرى أخاه على الذنب فينهاه عنه فإذا كان الغد لم يمنعه ما رأى منه أن يكون أكيله وشريبه وخليطه فضرب الله قلوب بعضهم ببعض ونزل فيهم القرآن فقال لعن الذين كفروا من بني إسرائيل على لسان داود وعيسى ابن مريم حتى بلغ ولو كانوا يؤمنون بالله والنبي وما أنزل إل |
رياض الصالحين |
196
|
Riyad al-Salihin Hadith 196 in Urdu