الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. باب الرجاء
باب: (اللہ تعالیٰ کی رحمت کی) امید کا بیان
حدیث نمبر: 421
وعنه، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - فيما يحكِي عن ربهِ تبارك وتعالى، قَالَ: «أذْنَبَ عَبْدٌ ذَنْبًا، فَقَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، فَقَالَ الله تبارك وتعالى: أذنَبَ عبدي ذَنبًا، فَعَلِمَ أنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ، وَيَأْخُذُ بالذَّنْبِ، ثُمَّ عَادَ فَأذْنَبَ، فَقَالَ: أيْ رَبِّ اغْفِرْ لِي ذَنْبي، فَقَالَ تبارك وتعالى: أذنَبَ عَبدِي ذَنبًا، فَعَلِمَ أنَّ لَهُ رَبًّا، يَغْفِرُ الذَّنْبَ، وَيَأْخُذُ بالذَّنْبِ، قَدْ غَفَرْتُ لِعَبْدِي فَلْيَفْعَلْ مَا شَاءَ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وقوله تَعَالَى: «فَلْيَفْعَلْ مَا شَاءَ» أيْ: مَا دَامَ يَفْعَلُ هكذا، يُذْنِبُ وَيَتُوبُ أغفِرُ لَهُ، فَإنَّ التَّوْبَةَ تَهْدِمُ مَا قَبْلَهَا.
وقوله تَعَالَى: «فَلْيَفْعَلْ مَا شَاءَ» أيْ: مَا دَامَ يَفْعَلُ هكذا، يُذْنِبُ وَيَتُوبُ أغفِرُ لَهُ، فَإنَّ التَّوْبَةَ تَهْدِمُ مَا قَبْلَهَا.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے، اس (حدیث) میں روایت کرتے ہیں جو آپ اپنے رب تبارک و تعالیٰ سے بیان فرماتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک بندے نے کوئی گناہ کیا، پھر کہا: اے اللہ! میرا گناہ بخش دے۔ تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: میرے بندے نے گناہ کیا، پھر اس نے جان لیا کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ بخشتا ہے اور گناہ پر پکڑ بھی کرتا ہے۔ پھر اس نے دوبارہ گناہ کیا اور کہا: اے میرے رب! میرا گناہ بخش دے۔ تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: میرے بندے نے گناہ کیا، پھر اس نے جان لیا کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ بخشتا ہے اور گناہ پر پکڑ بھی کرتا ہے، میں نے اپنے بندے کو بخش دیا، پس وہ جو چاہے کرے۔“
(متفق علیہ)
اور اللہ تعالیٰ کا فرمان: «فَلْيَفْعَلْ مَا شَاءَ» (پس وہ جو چاہے کرے) یعنی جب تک وہ اسی طرح کرتا رہے کہ گناہ کرے اور توبہ کرے تو میں اسے بخشتا رہوں گا، کیونکہ توبہ اپنے سے پہلے (کے گناہوں) کو مٹا دیتی ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 421]
(متفق علیہ)
اور اللہ تعالیٰ کا فرمان: «فَلْيَفْعَلْ مَا شَاءَ» (پس وہ جو چاہے کرے) یعنی جب تک وہ اسی طرح کرتا رہے کہ گناہ کرے اور توبہ کرے تو میں اسے بخشتا رہوں گا، کیونکہ توبہ اپنے سے پہلے (کے گناہوں) کو مٹا دیتی ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 421]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 178 (7507)، ومسلم 8/ 99 (2758) (29).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
7507
| عبدا أصاب ذنبا وربما قال أذنب ذنبا فقال رب أذنبت وربما قال أصبت فاغفر لي فقال ربه أعلم عبدي أن له ربا يغفر الذنب ويأخذ به غفرت لعبدي ثم مكث ما شاء الله ثم أصاب ذنبا أو أذنب ذنبا فقال رب أذنبت أو أصبت آخر فاغفره فقال أعلم عبدي أن له ربا يغفر الذنب ويأخذ به |
صحيح مسلم |
6986
| أذنب عبد ذنبا فقال اللهم اغفر لي ذنبي فقال تبارك و أذنب عبدي ذنبا فعلم أن له ربا يغفر الذنب ويأخذ بالذنب ثم عاد فأذنب فقال أي رب اغفر لي ذنبي فقال تبارك و عبدي أذنب ذنبا فعلم أن له ربا يغفر الذنب ويأخذ بالذنب ثم عاد فأذنب فقال أي رب اغفر لي ذنبي |
رياض الصالحين |
421
|
Riyad al-Salihin Hadith 421 in Urdu