الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. باب صفة طول القميص والكُم والإزار وطرف العمامة وتحريم إسبال شيء من ذلك على سبيل الخيلاء وكراهته من غير خيلاء
باب: قمیص، آستین، ازار اور عمامے کے کنارے کی لمبائی کا بیان، اور تکبر کے طور پر ان میں سے کسی چیز کو لٹکانے کی حرمت اور تکبر کے بغیر (لٹکانے) کی کراہت
حدیث نمبر: 795
وعن أَبي جُرَيٍّ جابر بن سُلَيْم - رضي الله عنه - قَالَ: رَأَيْتُ رَجُلًا يَصْدُرُ النَّاسُ عَنْ رَأْيهِ، لا يَقُولُ شَيْئًا إِلاَّ صَدَرُوا عَنْهُ، قُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قالوا: رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم. قُلْتُ: عَلَيْكَ السَّلامُ يَا رسول الله - مرّتين - قَالَ: «لاَ تَقُلْ: عَلَيْكَ السَّلامُ، عَلَيْكَ السَّلامُ تَحِيَّةُ المَوْتَى، قُلْ: السَّلامُ عَلَيْكَ» قَالَ: قُلْتُ: أنْتَ رسول اللهِ؟ قَالَ: «أنَا رسول الله الَّذِي إِذَا أصَابَكَ ضُرٌّ فَدَعَوْتَهُ كَشَفَهُ عَنْكَ، وَإِذَا أصَابَكَ عَامُ سَنَةٍ فَدَعَوْتَهُ أَنْبَتَهَا لَكَ، وَإِذَا كُنْتَ بِأَرْضٍ قَفْرٍ أَوْ فَلاَةٍ فَضَلَّتْ رَاحِلَتُكَ، فَدَعَوْتَهُ رَدَّهَا عَلَيْكَ» قَالَ: قُلْتُ: اعْهَدْ إِلَيَّ. قَالَ: «لاَ تَسُبَّنَ أحَدًا» قَالَ: فَمَا سَبَبْتُ بَعْدَهُ حُرًّا، وَلاَ عَبْدًا، وَلاَ بَعِيرًا، وَلاَ شَاةً، «ولاَ تَحْقِرَنَّ مِنَ المَعْرُوفِ شَيْئًا، وأَنْ تُكَلِّمَ أخَاكَ وَأَنْتَ مُنْبَسِطٌ إِلَيْهِ وَجْهُكَ، إنَّ ذَلِكَ مِنَ المَعْرُوفِ، وَارْفَعْ إزَارَكَ إِلَى نِصْفِ السَّاقِ، فَإنْ أبَيْتَ فَإلَى الكَعْبَينِ، وَإيَّاكَ وَإسْبَالَ الإزَار، فَإنَّهَا مِنَ المَخِيلَةِ. وَإنَّ اللهَ لاَ يُحِبُّ المَخِيلَةَ؛ وَإن امْرُؤٌ شَتَمَكَ وعَيَّرَكَ بِمَا يَعْلَمُ فِيكَ فَلاَ تُعَيِّرْهُ بِمَا تَعْلَمُ فِيهِ، فَإنَّمَا وَبَالُ ذَلِكَ عَلَيْهِ» . رواه أَبُو داود والترمذي بإسناد صحيح، وقال الترمذي: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابوجری جابر بن سلیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ لوگ اس کی رائے پر عمل کرتے ہیں، وہ جو بات بھی کہتا ہے لوگ اسی پر عمل کرتے ہیں، میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ میں نے دو مرتبہ کہا: «عَلَيْكَ السَّلَامُ» اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «عَلَيْكَ السَّلَامُ» نہ کہو، «عَلَيْكَ السَّلَامُ» مُردوں کا سلام ہے، (بلکہ) «السَّلَامُ عَلَيْكَ» کہو۔“ میں نے عرض کیا: آپ اللہ کے رسول ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس اللہ کا رسول ہوں کہ جب تمہیں کوئی تکلیف پہنچے اور تم اسے پکارو تو وہ اسے تم سے دور کر دیتا ہے، اور جب تم پر قحط کا سال آئے اور تم اسے پکارو تو وہ تمہارے لیے (زمین سے سبزہ) اگا دیتا ہے، اور جب تم کسی چٹیل زمین یا بیابان میں ہو اور تمہاری سواری گم ہو جائے اور تم اسے پکارو تو وہ اسے تمہارے پاس لوٹا دیتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: مجھے کوئی وصیت فرمائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی کو ہرگز گالی نہ دینا۔“ وہ کہتے ہیں: اس کے بعد میں نے نہ کسی آزاد کو گالی دی، نہ غلام کو، نہ اونٹ کو اور نہ بکری کو۔ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا:) ”اور نیکی کے کسی کام کو ہرگز حقیر نہ سمجھنا، اور (یہ بھی نیکی ہے) کہ تم اپنے بھائی سے اس حال میں بات کرو کہ تمہارا چہرہ اس کے لیے کھلا ہوا ہو، یقیناً یہ نیکی میں سے ہے۔ اور اپنا ازار آدھی پنڈلی تک اونچا رکھو، اگر تم (یہ) نہ مانو تو ٹخنوں تک، اور ازار لٹکانے سے بچو، کیونکہ یہ تکبر میں سے ہے، اور اللہ تکبر کو پسند نہیں کرتا۔ اور اگر کوئی آدمی تمہیں گالی دے اور تمہیں کسی ایسی بات کا طعنہ دے جو وہ تمہارے اندر جانتا ہے تو تم اسے اس بات کا طعنہ نہ دو جو تم اس کے اندر جانتے ہو، کیونکہ اس کا وبال اسی پر ہوگا۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 795]
(اسے ابوداود اور ترمذی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 795]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4087)، والترمذي (2722).
وضاحت: «عَامُ سَنَةٍ» : قحط کا سال۔ (النہایہ 2/414)
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4084)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (1918)
أخرجه الترمذي (2722 وسنده صحيح)
مشكوة المصابيح (1918)
أخرجه الترمذي (2722 وسنده صحيح)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
2722
| عليك السلام ولكن قل السلام عليك |
سنن أبي داود |
5209
| عليك السلام فإن عليك السلام تحية الموتى |
سنن أبي داود |
4084
| عليك السلام فإن عليك السلام تحية الميت قل السلام عليك أنا رسول الله الذي إذا أصابك ضر فدعوته كشفه عنك وإن أصابك عام سنة فدعوته أنبتها لك وإذا كنت بأرض قفراء أو فلاة فضلت راحلتك فدعوته ردها عليك لا تسبن أحدا |
رياض الصالحين |
856
| |
رياض الصالحين |
795
|
Riyad al-Salihin Hadith 795 in Urdu