الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
جنایات ( جرائم ) کے مسائل
अपराध और उसकी सज़ा
4. باب قتال أهل البغي
4. باغی لوگوں سے جنگ و قتال کرنا
४. “ विद्रोही लोगों से युद्ध ”
حدیث نمبر: 1024
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن ام سلمة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏تقتل عمارا الفئة الباغية» .‏‏‏‏ رواه مسلم.وعن أم سلمة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏تقتل عمارا الفئة الباغية» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا۔ (مسلم)
हज़रत उम्म सलमा रज़ि अल्लाहु अन्हा से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! ’’ अम्मार को विद्रोही दल क़त्ल करे गा।” (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الفتن، باب لا تقوم الساعه حتي يمر الرجل بقبر الرجل...، حديث:2916.»

Umm Salamah (RAA) narrated that The Messenger of Allah (ﷺ) said: “The transgressing party will kill 'Ammar ('Ammar bin Yasir).” Related by Muslim.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1024  
´باغی لوگوں سے جنگ و قتال کرنا`
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 1024»
تخریج:
«أخرجه مسلم، الفتن، باب لا تقوم الساعه حتي يمر الرجل بقبر الرجل...، حديث:2916.»
تشریح:
جمہور علماء کی رائے ہے کہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ کو جنگ صفین کے روز حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں نے قتل کیا ہے اور یوں وہ اصحابِ معاویہ کو الفئۃ الباغیۃ کا مصداق قرار دے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کا برسرحق ہونا اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے خطائے اجتہادی کا صادر ہونا تسلیم کرتے ہیں‘ یعنی ان کا حضرت علی رضی اللہ عنہ سے یہ قتال خطائے اجتہادی کی وجہ سے تھا جو عنداللہ مؤاخذے کی بجائے اجر ہی کا مستحق ہوتا ہے۔
اس کے مقابلے میں دوسری رائے یہ ہے کہ حضرت علی اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہما کو آپس میں لڑانے والا وہی باغیوں کا گروہ تھا جس نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کیا تھا۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لشکر میں باغیوں کا وہ گروہ موجود تھا اور حضرت عمار بن یاسر بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لشکر میں موجود تھے۔
دوران جنگ میں اسی باغی گروہ نے‘ جو مسلمانوں کو آپس میں الجھا کر ہی رکھنا چاہتا تھا‘ حضرت عمار رضی اللہ عنہ کو بھی قتل کر دیا‘ تاہم دلائل کے اعتبار سے جمہور علماء ہی کی رائے راجح معلوم ہوتی ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
(تفصیل کے لیے دیکھیے: مجموعۃ الفتاویٰ‘ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ: ۲ /۵۲۶. ۵۳۷. فتح الباری: ۱ /۷۰۱‘ مطبوعہ دارالسلام‘ تحت حدیث: ۴۴۷)
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 1024   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.