الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
جنایات ( جرائم ) کے مسائل
अपराध और उसकी सज़ा
4. باب قتال أهل البغي
4. باغی لوگوں سے جنگ و قتال کرنا
४. “ विद्रोही लोगों से युद्ध ”
حدیث نمبر: 1025
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏هل تدري يا ابن ام عبد كيف حكم الله فيمن بغى من هذه الامة؟» ‏‏‏‏ قال: الله ورسوله اعلم قال: «‏‏‏‏لا يجهز على جريحها ولا يقتل اسيرها ولا يطلب هاربها ولا يقسم فيئها» .‏‏‏‏ رواه البزار والحاكم وصححه فوهم لان في إسناده كوثر بن حكيم وهو متروك وصح عن علي من طرق نحوه موقوفا اخرجه ابن ابي شيبة والحاكم.وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏هل تدري يا ابن أم عبد كيف حكم الله فيمن بغى من هذه الأمة؟» ‏‏‏‏ قال: الله ورسوله أعلم قال: «‏‏‏‏لا يجهز على جريحها ولا يقتل أسيرها ولا يطلب هاربها ولا يقسم فيئها» .‏‏‏‏ رواه البزار والحاكم وصححه فوهم لأن في إسناده كوثر بن حكيم وهو متروك وصح عن علي من طرق نحوه موقوفا أخرجه ابن أبي شيبة والحاكم.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ام عبد کے بیٹے! کیا تجھے معلوم ہے کہ اس امت کے باغی کے متعلق اللہ تعالیٰ کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کے زخمیوں کو ختم نہیں کیا جائے گا اور نہ اس کے قیدیوں کو قتل کیا جائے گا اور نہ بھاگنے والے کا پیچھا و تعاقب کیا جائے گا اور نہ ہی اس کے مال غنیمت کو تقسیم کیا جائے گا۔ اس روایت کو بزار اور حاکم نے روایت کیا ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے۔ مگر یہ حاکم کا وہم ہے اس لئے کہ اس کی سند میں کوثر بن حکیم متروک راوی ہے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے موقوفاً اس کی مانند کئی طرق سے مروی ہے جو صحیح ہے۔ اسے ابن ابی شیبہ اور حاکم نے نکالا ہے۔
हज़रत अब्दुल्लाह बिन उमर रज़ि अल्लाहु अन्हुमा से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! ’’ ऐ उम्म अब्द के बेटे ! किया तुझे मालूम है कि इस उम्मत के विद्रोही के बारे में अल्लाह तआला का क्या हुक्म है ?” उन्हों ने कहा अल्लाह और उस के रसूल सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ही अच्छा जानते हैं। आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! ’’ उस के घायलों को ख़त्म नहीं किया जाए गा और न उस के क़ैदियों को क़त्ल किया जाए गा और न भागने वाले का पीछा किया जाए गा और न ही उस के माल ग़नीमत को बांटा जाए गा।”
इस रिवायत को बज़ार और हाकिम ने रिवायत किया है और इसे सहीह ठहराया है। मगर ये हाकिम का वहम है इस लिए कि इस की सनद में कौसर बिन हकीम छूटा हुआ रावी है और हज़रत अली रज़ि अल्लाहु अन्ह से मोक़ूफ़न इस की जैसी कई तरीक़े से रिवायत है जो सहीह है। इसे इब्न अबि शेबा और हाकिम ने निकाला है।

تخریج الحدیث: «أخرجه البزار (كشف الأستار): 2 /359، والحاكم: 2 /155، وقال الذهبي: "كوثر بن حكيم متروك" وأثر علي أخرجه ابن أبي شيبة: 15 /280، 281، حديث:37805، وغيره، والبيهقي:8 /181، 182، والحاكم وهو صحيح.»

Ibn 'Umar (RAA) narrated that The Messenger of Allah (ﷺ) said “Do you realize Ibn Umm ’Abd what the ruling of Allah is concerning those who rebel against the ruler in this Ummah?’ I said, ‘Allah and His Messenger know best. ‘He said, “A wounded man among them is not to be given the last stroke (that kills him), their captive is not killed, the one who runs away is not followed and their booties are not divided (among other Muslims).” Related by Al-Bazzar and al-Hakim. The latter graded it as Sahih but he was mistaken as Kawthar bin Hakim (one of the narrators) is a rejected narrator. And it is authentic from similar chains as Mawquf (saying of a Companion) related by Ibn Abi Shaybah and Al-Hakim.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: ضعيف


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1025  
´باغی لوگوں سے جنگ و قتال کرنا`
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ام عبد کے بیٹے! کیا تجھے معلوم ہے کہ اس امت کے باغی کے متعلق اللہ تعالیٰ کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کے زخمیوں کو ختم نہیں کیا جائے گا اور نہ اس کے قیدیوں کو قتل کیا جائے گا اور نہ بھاگنے والے کا پیچھا و تعاقب کیا جائے گا اور نہ ہی اس کے مال غنیمت کو تقسیم کیا جائے گا۔ اس روایت کو بزار اور حاکم نے روایت کیا ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے۔ مگر یہ حاکم کا وہم ہے اس لئے کہ اس کی سند میں کوثر بن حکیم متروک راوی ہے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے موقوفاً اس کی مانند کئی طرق سے مروی ہے جو صحیح ہے۔ اسے ابن ابی شیبہ اور حاکم نے نکالا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1025»
تخریج:
«أخرجه البزار (كشف الأستار): 2 /359، والحاكم: 2 /155، وقال الذهبي: "كوثر بن حكيم متروك" وأثر علي أخرجه ابن أبي شيبة: 15 /280، 281، حديث:37805، وغيره، والبيهقي:8 /181، 182، والحاكم وهو صحيح.»
تشریح:
راویٔ حدیث:
«کوثر بن حکیم» عطاء اور مکحول سے روایت کرتا ہے۔
کوفی تھا اور حلب میں رہتا تھا۔
ابن معین کہتے ہیں کہ اس کی کچھ حیثیت نہیں۔
اور امام احمد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس کی روایات باطل ہیں۔
(میزان الاعتدال)
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 1025   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.