الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: تہجد کا بیان
The Book of Salat-Ut-Tahajjud (Night Prayer)
29. بَابُ التَّطَوُّعِ بَعْدَ الْمَكْتُوبَةِ:
29. باب: فرضوں کے بعد سنت کا بیان۔
(29) Chapter. To offer the Nawafil after the compulsory (congregational) Salat (prayers).
حدیث نمبر: 1173
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) وحدثتني اختي حفصة ان النبي صلى الله عليه وسلم كان يصلي سجدتين خفيفتين بعد ما يطلع الفجر، وكانت ساعة لا ادخل على النبي صلى الله عليه وسلم فيها. تابعه كثير بن فرقد وايوب عن نافع. وقال ابن ابي الزناد عن موسى بن عقبة عن نافع بعد العشاء في اهله.(مرفوع) وَحَدَّثَتْنِي أُخْتِي حَفْصَةُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي سَجْدَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ بَعْدَ مَا يَطْلُعُ الْفَجْرُ، وَكَانَتْ سَاعَةً لاَ أَدْخُلُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا. تَابَعَهُ كَثِيرُ بْنُ فَرْقَدٍ وَأَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ. وَقَالَ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ بَعْدَ الْعِشَاءِ فِي أَهْلِهِ.
ان سے (ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ) میری بہن حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فجر ہونے کے بعد دو ہلکی رکعتیں (سنت فجر) پڑھتے اور یہ ایسا وقت ہوتا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں جاتی تھی۔ عبیداللہ کے ساتھ اس حدیث کو کثیر بن فرقد اور ایوب نے بھی نافع سے روایت کیا اور ابن ابی الزناد نے اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ سے، انہوں نے نافع سے روایت کیا۔ اس میں «في بيته» کے بدل «في أهله‏» ہے۔

My sister Hafsa told me that the Prophet used to offer two light rak`at after dawn and it was the time when I never went to the Prophet."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 2, Book 21, Number 269



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1173  
1173. (حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں:) مجھے میری ہمشیرہ حضرت حفصہ‬ ؓ ن‬ے بتایا کہ نبی ﷺ طلوع فجر کے بعد ہلکی سی دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ میں اس وقت آپ کی خدمت میں حاضر نہیں ہو سکتا تھا۔ ابن ابو زناد نے کہا کہ موسیٰ بن عقبہ نے حضرت نافع کے حوالے سے في بيته کی بجائے في أهله کے الفاظ بیان کیے ہیں۔ کثیر بن فرقد اور ایوب نے حضرت نافع سے بیان کرنے میں عبیداللہ کی متابعت کی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1173]
حدیث حاشیہ:
یہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے اس لیے کہا کہ فجر سے پہلے اور عشاء کی نماز کے بعد اور ٹھیک دوپہر کو گھر کے کام کاجی لوگوں کو بھی اجازت لے کر جانا چاہیے، اس وقت غیر لوگ آپ ﷺ سے کیسے مل سکتے۔
اس لیے ابن عمر ؓ نے ان سنتوں کا حال اپنی بہن ام المؤمنین حفصہ ؓ سے سن کر معلوم کیا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 1173   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1173  
1173. (حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں:) مجھے میری ہمشیرہ حضرت حفصہ‬ ؓ ن‬ے بتایا کہ نبی ﷺ طلوع فجر کے بعد ہلکی سی دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ میں اس وقت آپ کی خدمت میں حاضر نہیں ہو سکتا تھا۔ ابن ابو زناد نے کہا کہ موسیٰ بن عقبہ نے حضرت نافع کے حوالے سے في بيته کی بجائے في أهله کے الفاظ بیان کیے ہیں۔ کثیر بن فرقد اور ایوب نے حضرت نافع سے بیان کرنے میں عبیداللہ کی متابعت کی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1173]
حدیث حاشیہ:
(1)
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے مذکورہ سنتیں تنہا پڑھی تھیں۔
معیت سے مراد صرف مقدار میں متابعت ہے۔
اس کے یہ معنی نہیں کہ آپ نے انہیں رسول اللہ ﷺ کی اقتدا میں ادا کیا تھا، پھر رسول اللہ ﷺ چونکہ دن کے اوقات میں لوگوں کے ساتھ مصروف گفتگو ہوتے، اس لیے دن کے وقت فرض نماز کے بعد سنتیں مسجد میں ادا کرتے تھے جبکہ رات کے اوقات میں اپنے گھر میں ہوتے اور گھر ہی میں سنتیں ادا کرتے۔
جمعہ پڑھانے کے بعد جلدی گھر واپس آ جاتے اور قیلولہ فرماتے، اس لیے جمعہ کے بعد کی سنتیں بھی گھر میں ادا کرتے جبکہ ظہر کی نماز کو ٹھنڈا کر کے پڑھتے تھے اور اس کے بعد سنتوں کو مسجد میں ادا کرتے تھے۔
(فتح الباري: 66/3)
صحیح مسلم کی ایک روایت میں ظہر سے پہلے چار سنت پڑھنے کا ذکر ہے۔
(صحیح مسلم، صلاة المسافرین، حدیث: 1888(730)
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے رسول اللہ ﷺ کو سنت فجر پڑھتے نہیں دیکھا، انہیں اپنی بہن حضرت حفصہ ؓ کے حوالے سے بیان کیا اور معذرت کی کہ اس وقت میں خود رسول اللہ ﷺ کے ہاں حاضر نہیں ہو سکتا تھا، کیونکہ آپ اس وقت مخلوق سے قطع تعلق ہو کر اللہ کی طرف متوجہ ہوتے تھے۔
واللہ أعلم۔
(2)
آخر میں امام بخاری ؒ نے کثیر بن فرقد کی متابعت بیان کی ہے جو ہمیں متصل سند سے دستیاب نہیں ہو سکی، البتہ ایوب کی متابعت کو خود امام بخاری ؒ نے اپنی متصل سند سے بیان کیا ہے۔
(صحیح البخاري، التھجد، حدیث: 1180)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 1173   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.