الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: صلاۃ جنازہ کے احکام و مسائل
Chapters: Regarding Funerals
2. بَابُ : مَا جَاءَ فِي ثَوَابِ مَنْ عَادَ مَرِيضًا
2. باب: مریض کی عیادت کا ثواب۔
حدیث نمبر: 1443
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(قدسي) حدثنا محمد بن بشار ، حدثنا يوسف بن يعقوب ، حدثنا ابو سنان القسملي ، عن عثمان بن ابي سودة ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" من عاد مريضا، نادى مناد من السماء طبت وطاب ممشاك، وتبوات من الجنة منزلا".
(قدسي) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَبُو سِنَانٍ الْقَسْمَلِيُّ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سَوْدَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ عَادَ مَرِيضًا، نَادَى مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ طِبْتَ وَطَابَ مَمْشَاكَ، وَتَبَوَّأْتَ مِنَ الْجَنَّةِ مَنْزِلًا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی مریض کی عیادت کی تو آسمان سے منادی (آواز لگانے والا) آواز لگاتا ہے: تم اچھے ہو اور تمہارا جانا اچھا رہا، تم نے جنت میں ایک ٹھکانا بنا لیا۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنن الترمذی/البروالصلة 64 (2008)، (تحفة الأشراف: 14133)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/326، 344، 354) (حسن) (تراجع الألبانی، رقم: 593)» ‏‏‏‏

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Whoever visits a sick person, a caller calls from heaven: ‘May you be happy, may your walking be blessed, and may you occupy a dignified position in Paradise.’”
USC-MSA web (English) Reference: 0


قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (2008)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 428

   جامع الترمذي2008عبد الرحمن بن صخرمن عاد مريضا أو زار أخا له في الله ناداه مناد أن طبت وطاب ممشاك وتبوأت من الجنة منزلا
   سنن ابن ماجه1443عبد الرحمن بن صخرمن عاد مريضا نادى مناد من السماء طبت وطاب ممشاك وتبوأت من الجنة منزلا

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1443  
´مریض کی عیادت کا ثواب۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی مریض کی عیادت کی تو آسمان سے منادی (آواز لگانے والا) آواز لگاتا ہے: تم اچھے ہو اور تمہارا جانا اچھا رہا، تم نے جنت میں ایک ٹھکانا بنا لیا۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1443]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے شیخ نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے حسن قرار دیا ہے۔
تفصیل کے لئے دیکھئے: (المشکواۃ للألبانی، حدیث: 1575، 5015، التحقیق الثانی)

(2)
یہ فرشتوں کی طرف سے عیادت کرنے والے کے لئے خوشخبری ہے۔
اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ دعا ہو اس صورت میں ترجمہ یوں ہوگا۔
تو پاک رہے (تیری زندگی پاک اعمال اور نیک سیرت کے ساتھ گزرے)
تیراچلنا بھی پاک ہو (آخرت میں تو جنت میں پہنچے)
اور تجھے جنت میں گھر نصیب ہو۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 1443   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2008  
´دوست و احباب کی زیارت اور ان سے ملاقات کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی مریض کی عیادت کی یا کسی دینی بھائی سے ملاقات کی تو اس کو ایک آواز دینے والا آواز دیتا ہے: تمہاری دنیاوی و اخروی زندگی مبارک ہو، تمہارا چلنا مبارک ہو، تم نے جنت میں ایک گھر حاصل کر لیا ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 2008]
اردو حاشہ:
وضاحت: 1؎:
مفہوم یہ ہے کہ اگر کوئی شخص حصول ثواب کی خاطر اپنے کسی دینی بھائی کی جو مریض ہوعیادت کرے یا کسی بھی دینی بھائی سے ملاقات کرے تو ایسا شخص اس ثواب کا مستحق ہوگا جو اس حدیث میں مذکورہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 2008   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.