صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح البخاري تفصیلات

صحيح البخاري
کتاب: نالشوں اور جھگڑوں کے بیان میں
The Book of Quarrels
3. بَابُ مَنْ بَاعَ عَلَى الضَّعِيفِ وَنَحْوِهِ:
3. باب: اور اگر کسی نے کسی کم عقل کی کوئی چیز بیچ کر اس کی قیمت اسے دے دی۔
(3) Chapter. If somebody sells a thing for a weak-minded person and pays him the price.
حدیث نمبر: 2415
Save to word مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا عاصم بن علي، حدثنا ابن ابي ذئب، عن محمد بن المنكدر، عن جابر رضي الله عنه،" ان رجلا اعتق عبدا له ليس له مال غيره، فرده النبي صلى الله عليه وسلم، فابتاعه منه نعيم بن النحام".(مرفوع) حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ عَبْدًا لَهُ لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ، فَرَدَّهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَابْتَاعَهُ مِنْهُ نُعَيْمُ بْنُ النَّحَّامِ".
ہم سے عاصم بن علی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن ابی ذئب نے بیان کیا، ان سے محمد بن منکدر نے اور ان سے جابر رضی اللہ عنہ نے کہ ایک شخص نے اپنا ایک غلام آزاد کیا، لیکن اس کے پاس اس کے سوا اور کوئی مال نہ تھا۔ اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس کا غلام واپس کرا دیا۔ اور اسے نعیم بن نحام نے خرید لیا۔

Narrated Jabir: A man manumitted a slave and he had no other property than that, so the Prophet canceled the manumission (and sold the slave for him). Nu'aim bin Al-Nahham bought the slave from him.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 3, Book 41, Number 598


   صحيح البخاري6947جابر بن عبد اللهرجلا من الأنصار دبر مملوكا ولم يكن له مال غيره بلغ ذلك رسول الله فقال من يشتريه مني
   صحيح البخاري6716جابر بن عبد اللهمن يشتريه مني
   صحيح البخاري2230جابر بن عبد اللهباع النبي المدبر
   صحيح البخاري7186جابر بن عبد اللهرجلا من أصحابه أعتق غلاما له عن دبر لم يكن له مال غيره باعه بثمان مائة درهم ثم أرسل بثمنه إليه
   صحيح البخاري2403جابر بن عبد اللهأعتق رجل غلاما له عن دبر من يشتريه مني اشتراه نعيم بن عبد الله فأخذ ثمنه فدفعه إليه
   صحيح البخاري2415جابر بن عبد اللهرجلا أعتق عبدا له ليس له مال غيره رده النبي فابتاعه منه نعيم بن النحام
   صحيح البخاري2534جابر بن عبد اللهأعتق رجل منا عبدا له عن دبر دعا النبي به فباعه
   صحيح البخاري2141جابر بن عبد اللهرجلا أعتق غلاما له عن دبر فاحتاج أخذه النبي فقال من يشتريه مني فاشتراه نعيم بن عبد الله بكذا وكذا فدفعه إليه
   صحيح مسلم4339جابر بن عبد اللهدبر رجل من الأنصار غلاما له لم يكن له مال غيره باعه رسول الله اشتراه ابن النحام عبدا قبطيا مات عام أول في إمارة ابن الزبير
   صحيح مسلم4338جابر بن عبد اللهرجلا من الأنصار أعتق غلاما له عن دبر لم يكن له مال غيره بلغ ذلك النبي فقال من يشتريه مني
   جامع الترمذي1219جابر بن عبد اللهباعه النبي فاشتراه نعيم بن عبد الله بن النحام
   سنن أبي داود3957جابر بن عبد اللهمن يشتريه فاشتراه نعيم بن عبد الله بن النحام بثمان مائة درهم فدفعها إليه ثم قال إذا كان أحدكم فقيرا فليبدأ بنفسه فإن كان فيها فضل فعلى عياله فإن كان فيها فضل فعلى ذي قرابته أو قال على ذي رحمه فإن كان فضلا فهاهنا وهاهنا
   سنن أبي داود3955جابر بن عبد اللهرجلا أعتق غلاما له عن دبر منه ولم يكن له مال غيره أمر به النبي فبيع بسبع مائة أو بتسع مائة
   سنن النسائى الصغرى4658جابر بن عبد اللهباع المدبر
   سنن ابن ماجه2512جابر بن عبد اللهباع المدبر
   سنن ابن ماجه2513جابر بن عبد اللهدبر رجل منا غلاما ولم يكن له مال غيره باعه النبي فاشتراه ابن النحام رجل من بني عدي
   بلوغ المرام653جابر بن عبد اللهاعتق رجل منا عبدا له عن دبر
   بلوغ المرام1229جابر بن عبد اللهرجلا من الانصار اعتق غلاما له عن دبر لم يكن له مال غيره فبلغ ذلك
   المعجم الصغير للطبراني551جابر بن عبد الله باع مدبرا من نعيم بن عبد الله
   مسندالحميدي1256جابر بن عبد اللهدبر رجل غلاما له ليس له مال غيره، فباعه النبي صلى الله عليه وسلم، فاشتراه نعيم بن النحام
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 2415 کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2415  
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری ؒ نے اس عنوان کے تحت جو احادیث ذکر کی ہیں، ان میں جو مسئلہ زیر بحث ہے اس کے متعلق تفصیل سے بیان کیا گیا ہے کہ جس شخص سے مال کا ضائع ہونا ظاہر ہو جائے اسے تصرفات سے روک دیا جائے اور اس پر پابندی لگا دی جائے بشرطیکہ مال کثیر ہو یا اس کی کل جائیداد کا احاطہ کیے ہوئے ہو جیسا کہ غلام آزاد کرنے والے واقعے سے معلوم ہوتا ہے۔
اور جب کسی معمولی چیز میں تصرف کا معاملہ ہو اور اس سے مال کا ضائع ہونا ظاہر نہ ہوا ہو تو اسے تصرفات سے نہ روکا جائے جیسا کہ خریدوفروخت میں دھوکا کھانے والے کے واقعے سے معلوم ہوتا ہے۔
(فتح الباري: 90/5)
بہرحال کسی کمزور یا ضعیف العقل کا مال فروخت کر کے اس کی قیمت اس کے حوالے کر دینا اور اسے مشورہ دینا کہ اسے بہتر طور پر خرچ کرو یہ سب نیکی کے کام ہیں۔
بزرگوں کو چھوٹوں کے معاملات میں ایسا ہی کرنا چاہیے تاکہ وہ نیکی کے کاموں میں سوچ سمجھ کر خرچ کریں اور فضول خرچی میں اپنا مال ضائع نہ کریں۔
(2)
واضح رہے کہ مذکورہ دونوں احادیث کی وضاحت پہلے ہو چکی ہے، یہاں بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جن باتوں سے لڑائی جھگڑا اور اختلاف پیدا ہو ان سے بچنا چاہیے کیونکہ اختلاف وغیرہ سے بغض اور کینہ پیدا ہوتا ہے جو انسان کی تباہی کا باعث ہے۔
واللہ المستعان
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2415   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 653  
´بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام`
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے کہ ہم میں سے کسی شخص نے اپنا غلام مدبر کر دیا۔ اس غلام کے سوا اس کے پاس اور کوئی مال نہیں تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کو بلوایا اور اسے فروخت کر دیا۔ (بخاری و مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 653»
تخریج:
«أخرجه البخاري، البيوع، باب بيع المزايدة، حديث:2141، ومسلم، الأيمان، باب جواز بيع المدبر، حديث:997، بعد حديث:1668.»
تشریح:
1. صحیح بخاری وغیرہ میں ہے کہ آپ نے اسے آٹھ سو درہم میں فروخت کر دیا اور حضرت نعیم بن عبداللہ بن نحام نے اسے خرید لیا۔
دیکھیے: (صحیح البخاري‘ کفارات الأیمان‘ حدیث:۶۷۱۶) 2. سنن نسائی کی روایت میں ہے کہ وہ مقروض تھا‘ اس لیے آپ نے اسے فروخت کیا تاکہ اس کا قرض اتار دیا جائے۔
دیکھیے: (سنن النسائي‘ آداب القضاء‘ حدیث:۵۴۲۰) 3.اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مدبر غلام کو ضرورت و حاجت کے وقت فروخت کرنا جائز ہے۔
امام شافعی رحمہ اللہ ‘ اہل حدیث اور عام فقہاء اس کی مطلقاً فروخت کے قائل ہیں۔
4. حدیث سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ ضرورت کے موقع پر فروخت کرنا جائز ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 653   

  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1229  
´مدبر، مکاتب اور ام ولد کا بیان`
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری نے اپنا ایک غلام مرتے وقت آزاد کر دیا۔ اس کی ملکیت صرف یہی مال تھا۔ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کون ہے جو اس غلام کہ مجھ سے خریدتا ہے۔ نعیم بن عبداللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسے آٹھ سو درہم میں خرید لیا (بخاری و مسلم) اور بخاری کے الفاظ یہ ہیں پس وہ محتاج ہوا۔ اور نسائی کی روایت میں ہے کہ اس پر قرض تھا پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آٹھ سو درہم کے عوض فروخت کیا اور اسے دے کر فرمایا اپنا قرض ادا کر۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1229»
تخریج:
«أخرجه البخاري، البيوع، باب بيع المزايدة، حديث:2141، ومسلم، الأيمان، باب جواز بيع المدبر، حديث:997، بعد حديث:1668، والنسائي، الزكاة، حديث:2547.»
تشریح:
1. یہ حدیث کتاب البیوع میں مختصر گزر چکی ہے اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ غلام کو مدبر کرنا درست ہے۔
جمہور کہتے ہیں کہ اسے تیسرے حصے میں سے تدبیر کیا جا سکتا ہے، سارے رأس المال سے نہیں۔
2. اس حدیث سے بولی دینا جائز ثابت ہوا‘ یعنی ایک چیز کو فروخت کرنے کے لیے کہنا کہ کون اس چیز کو خریدتا ہے؟ ایک نے کہا: میں اسے اتنے میں خریدتا ہوں۔
دوسرے نے کہا: میں اتنے میں خریدتا ہوں۔
اس طرح گاہک قیمت بڑھاتے جاتے ہیں۔
مالک جب دیکھتا ہے کہ اب اس کی قیمت ٹھیک لگ گئی ہے تو وہ اسے فروخت کر دیتا ہے۔
آج کل منڈیوں میں عام طور پر سودا جات اسی طرح فروخت ہو رہے ہیں اور یہ طریقہ جائز ہے۔
یاد رہے محض قیمت بڑھانے کے لیے بولی دینا جائز نہیں ہے۔
وضاحت: «حضرت نُعَیْم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ ان کا لقب نخام تھا۔
نون پر فتحہ اور خا پر تشدید ہے۔
قریش کے قبیلہ بنوعدی سے تھے لیکن قدیم الاسلام تھے۔
شروع میں اپنا ایمان مخفی رکھا۔
انھوں نے ہجرت کا ارادہ کیا تو بنو عدی نے کہا یہاں سے نہ جاؤ چاہے کسی بھی دین پر قائم رہو‘ کیونکہ یہ بیوگان و یتامیٰ پر خرچ کرتے تھے۔
پھر انھوں نے صلح حدیبیہ والے سال ہجرت فرمائی۔
عہد صدیقی یا فاروقی میں فتوحات شام میں شہادت پائی۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1229   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3955  
´مدبر (یعنی وہ غلام جس کو مالک نے اپنی موت کے بعد آزاد کر دیا ہو) کو بیچنے کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو اپنے مرنے کے بعد آزاد کر دیا اور اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور مال نہ تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بیچنے کا حکم دیا تو وہ سات سویا نو سو میں بیچا گیا۔ [سنن ابي داود/كتاب العتق /حدیث: 3955]
فوائد ومسائل:
غلام کے بارے میں یہ وصیت کرنا کہ یہ میری وفات کے بعد آزاد ہوگا بالکل مباح اور جائز ہے۔
مگر وارثوں کے حالات کے پیش نظر اگر وہ بالکل ہی مفلوک الحال ہوں توایسی وصیت کو فسخ بھی کیا جاسکتا ہے۔
قاضی اور حاکم کو اختیار ہے کہ وہ اس کو فسخ کردیں۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3955   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3957  
´مدبر (یعنی وہ غلام جس کو مالک نے اپنی موت کے بعد آزاد کر دیا ہو) کو بیچنے کا بیان۔`
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک ابومذکور نامی انصاری نے اپنے یعقوب نامی ایک غلام کو اپنے مرنے کے بعد آزاد کر دیا، اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور مال نہیں تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور فرمایا: اسے کون خریدتا ہے؟ چنانچہ نعیم بن عبداللہ بن نحام نے آٹھ سو درہم میں اسے خرید لیا تو آپ نے اسے انصاری کو دے دیا اور فرمایا: جب تم میں سے کوئی محتاج ہو تو اسے اپنی ذات سے شروع کرنا چاہیئے، پھر جو اپنے سے بچ رہے تو اسے اپنے بال بچوں پر صرف کرے پھر اگر ان سے بچ رہے تو اپنے قرابت داروں پ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب العتق /حدیث: 3957]
فوائد ومسائل:
1) اگرکوئی غلام مدبرکیا جاچکا ہو اور احوال وظروف اس کی اجازت نہ دیتے ہوں تو اس کی آزادی کو منسوخ کیا جاسکتا ہے اور اس کو فروخت کرنا جائز ہے۔

2) خود ضرورت مند ہوتے ہوئے صدقہ کرنا ا گرچہ باعث فضیلت عمل ہے، مگر دیکھا جائے کہ ایسے حالات کا مقابلہ کرنا ایسے لوگوں کے لئے ممکن بھی ہے یا نہیں؟
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3957   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2513  
´مدبر غلام کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم میں سے ایک شخص نے غلام کو مدبر بنا دیا، اس کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی مال نہ تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بیچ دیا، اور قبیلہ بنی عدی کے شخص ابن نحام نے اسے خریدا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب العتق/حدیث: 2513]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مدبر سے مراد وہ غلام ہے جسے اس کا مالک یہ کہہ دے تو میرے مرنے کے بعد آزاد ہے۔ (فتح الباری: 531/4)

(2)
جب تک آقا زندہ ہے مدبر غلام ہی رہتا ہے اور اس پر غلاموں والے سب احکام لاگو ہوتے ہیں۔

(2)
مجبوری کی حالت مدبر غلام کی اس مشروط آزادی کو کالعدم قراردیا جا سکتا ہےجیسا کہ اس حدیث میں ہےکہ آزاد کرنے والے کے پاس کوئی مال نہیں تھا۔
صیحح بخاری میں ہے وہ محتاج تھا۔ (صیحح البخاري، البیوع، باب بیع المزايدۃ، حدیث: 2141)
  اس کے علاوہ مقروض بھی تھا۔ (فتح الباري، البیوع، باب بیع المدبر بحواله اسما عیلیي)

(4)
آزاد کرنے والے صحابی کا نام ابو مذکور بیان کیا جاتا ہے۔ (سنن أبي داود، العتق، باب فی بیع المدبر، حدیث: 3955)

(5)
خریدنے والے صحابی کا نام حضرت نعیم بن عبداللہ تھا۔ (صیحح البخاري، البیوع، باب بیع المزايدۃ حدیث: 2141)
انھی کو ابن نحام بھی کہاجاتا ہے کیونکہ رسول اللہﷺنے جنت میں ان کے کھنکھارنے کی آواز سنی تھی۔ (حاشہ صیحح المسلم از محمد فواد عبدالباقی الایمان باب جوازبیع المدبر)

(6)
اس غلام کا نام یعقوب تھا۔ (سنن أبي داود، العتق باب فی بیع المدبرۃ، حدیث: 997)

(7)
غلام کی قیمت آٹھ سو درہم ادا كى گئی۔ (صیحح البخاري، الأحکام، باب بیع الإمام علی الناس أموالھم وضیاعھم، حدیث: 7186)
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2513   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1219  
´مدبر غلام کے بیچنے کا بیان۔`
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے ایک شخص نے ۱؎ اپنے غلام کو مدبر ۲؎ بنا دیا (یعنی اس سے یہ کہہ دیا کہ تم میرے مرنے کے بعد آزاد ہو)، پھر وہ مر گیا، اور اس غلام کے علاوہ اس نے کوئی اور مال نہیں چھوڑا۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بیچ دیا ۳؎ اور نعیم بن عبداللہ بن نحام نے اسے خریدا۔ جابر کہتے ہیں: وہ ایک قبطی غلام تھا۔ عبداللہ بن زبیر رضی الله عنہما کی امارت کے پہلے سال وہ فوت ہوا۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع/حدیث: 1219]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس شخص کا نام ابومذکورانصاری تھا اورغلام کا نام یعقوب۔

2؎:
مدبروہ غلام ہے جس کا مالک اس سے یہ کہہ دے کہ میرے مرنے کے بعد تو آزاد ہے۔

3؎:
بعض روایات میں ہے کہ وہ مقروض تھا اس لیے آپ نے اسے بیچا تاکہ اس کے ذریعہ سے اس کے قرض کی ادائیگی کردی جائے اس حدیث سے معلوم ہواکہ مدبرغلام کوضرورت کے وقت بیچنا جائزہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1219   

  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1256  
1256- سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنے غلام کو مدبر کردیا، اس کے پاس اس غلام کے علاوہ کوئی مال نہیں تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کو فروخت کروا دیا، سیدنا نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ نے اسے خرید لیا۔ عمرو بن دینار کہتے ہیں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے، وہ ایک قبطی غلام تھا، جو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی حکومت کے پہلے سال فوت ہوا تھا۔ ابوزبیر نامی راوی نے یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں۔ اس کا نام یعقوب قبطی تھا۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1256]
فائدہ:
غلام مد بر اس کو کہتے ہیں جس کو کہا جائے کہ جب مالک فوت ہو جائے تو تو آزاد ہو جائے گا، اس حدیث سے معلوم ہوا کہ انسان کو اپنے اہل و عیال کا خیال رکھ کر کام کرنا چاہیے، اس حدیث میں ایک صحابی نے اپنے غلام کو وفات کے بعد آزاد قرار دے دیا تھا، جبکہ اس بندے کے پاس اس غلام کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فوت ہونے والے کی بات کا اعتبار نہیں کیا، بلکہ غلام کو فروخت کیا، اور اس کی مالیت اہل و عیال کو دے دی، نیز اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ باطل شرط کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1254   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4338  
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ ایک انصاری آدمی نے اپنے غلام کو اپنی موت کے بعد آزاد قرار دیا، حالانکہ اس کے پاس اس کے سوا کوئی مال نہ تھا، یہ واقعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس غلام کو مجھ سے کون خریدے گا۔ تو اسے حضرت نعیم بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ نے آٹھ سو درہم میں خرید لیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ رقم اس کے مالک کے حوالہ کر دی، حضرت عمرو بیان... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:4338]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
مدبر:
اس غلام کو کہتے ہیں،
جسے اس کا آقا یہ کہہ دے،
تم میری موت کے بعد آزاد ہو۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ مدبر غلام کو بیچنا جائز ہے،
لیکن اس کی صورت کیا ہے،
اس میں اختلاف ہے۔
(ا)
امام شافعی کے نزدیک،
مالک کی زندگی میں اسے ہر صورت میں بیچا جا سکتا ہے،
مالک محتاج و ضرورت مند ہو یا نہ،
امام احمد کا صحیح قول یہی ہے،
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا،
طاؤس،
عمر بن عبدالعزیز اور مجاہد وغیرہم اس کے قائل تھے۔
(ب)
اگر مالک مقروض ہو اور اس کے پاس اس مدبر غلام کے سوا کوئی مال نہ ہو،
تو پھر اس کا بیچنا جائز ہے،
امام اسحاق،
ابو خیثمہ کا نظریہ یہی ہے،
اور امام احمد کا ایک قول بھی یہ ہے۔
(ج)
اگر تدبیر مطلق ہے،
تو امام ابو حنیفہ اور امام مالک کے نزدیک جائز نہیں ہے،
اگر تدبیر مقید ہے یعنی اگر میں اس ماہ مر گیا،
یا اس بیماری میں مر گیا،
لیکن نہ مرا تو پھر اس کو بیچنا جائز ہے،
لیکن حدیث میں تدبیر کا مقید ہونا ثابت نہیں ہے،
اس لیے صحیح یہی ہے کہ ضرورت و احتیاج کی صورت میں مدبر غلام کو بیچنا جائز ہے،
اور احناف کے نزدیک غلام کو آگے اجرت اور مزدوری پر دیا تھا،
اس کی ملکیت کو نہیں بیچا،
بعض جلیل القدر صحابہ سے بھی مدبر کے بارے میں احناف والا موقف منقول ہے،
اس لیے بیع کی ضرورت پر ہی محمول کرنا چاہیے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4338   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4339  
حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، ایک انصاری نے اپنا غلام مدبر ٹھہرایا، اس کے سوا اس کے پاس کوئی مال نہ تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فروخت کر دیا، حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، اسے ابن النحام نے خرید لیا، وہ قبطی غلام تھا، اور حضرت ابن زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کی خلافت کے پہلے سال فوت ہو گیا۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:4339]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بقول حافظ نخام کا لقب،
نعیم اور ان کے باپ عبداللہ،
دونوں کے لیے استعمال ہوتا تھا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4339   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2403  
2403. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ ایک شخص نے اپنے مرنےکے بعد اپنےغلام آزاد کرنے کی وصیت کردی۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اس غلام کو مجھ سے کون خریدتا ہے؟ تو اسے حضرت نعیم بن عبد اللہ ؓ نے خرید لیا۔ آپ ﷺ نے اس کی قیمت وصول کر کے مالک کو واپس کردی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2403]
حدیث حاشیہ:
اسی سے باب کا مضمون ثابت ہوا۔
شخص مذکور مفلس تھا، صرف وہی غلام اس کا سرمایہ تھا۔
اور ا سکے لیے اس نے اپنے مرنے کے بعد آزادی کا اعلان کر دیا تھا جس سے دیگر مستحقین کی حق تلفی ہوتی تھی۔
لہٰذا آنحضرت ﷺ نے اسے اس کی حیات ہی میں فروخت کرا دیا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2403   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2534  
2534. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: ہم میں سے ایک آدمی نے اپنے غلام کو اپنے مرنے کے بعد آزاد قرار دیا تو نبی کریم ﷺ نے اسے بلایا اور فروخت کردیا۔ حضرت جابر ؓ نے فرمایا کہ وہ غلام پہلے سال ہی فوت ہوگیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2534]
حدیث حاشیہ:
اس کا نام یعقوب تھا۔
آنحضرت ﷺ نے آٹھ سو درہم پر یا سات سو یا نو سو پر نعیم کے ہاتھ اس کو بیچ ڈالا۔
امام شافعی اور امام احمد کا مشہور مذہب یہی ہے کہ مدبر کی بیع جائز ہے۔
حنفیہ کے نزدیک مطلقاً منع ہے اور مالکیہ کا مذہب ہے کہ اگر مولیٰ مدیون ہو اور دوسری کوئی ایسی جائیداد نہ ہو جس سے قرض ادا ہوسکے تو مدبر بیچا جائے گا ورنہ نہیں۔
حنفیہ نے ممانعت بیع پر جن حدیثوں سے دلیل لی ہے وہ ضعیف ہیں اور صحیح حدیث سے مدبر کی بیع کا جواز نکلتا ہے۔
مولیٰ کی حیات میں۔
(وحیدی)
حدیث ہٰذا سے مالکیہ کے مسلک کی ترجیح معلوم ہوتی ہے کیوں کہ حدیث میں جس غلام کا ذکر ہے اس کی صورت تقریباً ایسی ہی تھی۔
بہر حال مدبر کو اس کا آقا اپنی حیات میں اگر چاہے تو بیچ بھی سکتا ہے کیوں کہ اس کی آزادی موت کے ساتھ مشروط ہے۔
موت سے قبل اس پر جملہ احکام بیع و شراءلاگو رہیں گے۔
واللہ أعلم۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2534   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2141  
2141. حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ سے روایت ہےکہ ایک آدمی نے غلام کو اپنے مرنے کے بعد آزادی کا اختیار سونپ دیا مگر وہ شخص کچھ مدت کے بعد محتاج ہوگیا تو نبی ﷺ نے غلام کو پکڑکر فرمایا: اس غلام کو مجھ سے کون خریدتا ہے؟ حضرت نعیم بن عبد اللہ ؓنے کسی قدر مال کے عوض اسے خرید لیا، پھر آپ نے وہ قیمت اس کے مالک کو دے دی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2141]
حدیث حاشیہ:
نعیم بن عبداللہ ؓ نے آٹھ سو درہم کا لیا، جب آنحضرت ﷺ نے فرمایا، اس کو کون خریدتا ہے، تو یہ نیلام ہی ہوا۔
اور اسماعیلی کا اعتراض دفع ہو گیا کہ حدیث سے نیلام ثابت نہیں ہوتا کیوں کہ اس میں یہ نہیں ہے کہ لوگوں نے مول بڑھانا شروع کیا، اور مدبر کی بیع کا جواز نکلا، امام شافعی ؒ اور ہمارے امام احمد بن حنبل ؒ کا بھی یہی قول ہے، لیکن امام ابوحنیفہ ؒ اور امام مالک ؒ کے نزدیک مدبر کی بیع درست نہیں ہے۔
تفصیل آرہی ہے۔
حافظ ابن حجر ؒ فرماتے ہیں:
لما ان تقدم في الباب قبله النهي عن السوم أراد أن یبین موضع التحریمة منه و قد أوضحته في الباب الذي قبله و ورد في البیع فیمن یزید حدیث أنس أنه صلی اللہ علیه وسلم باع حلسا و قدحا و قال من یشتري هذا الحلس و القدح فقال رجل أخذتهما بدرهم فقال من یزید علی درهم فأعطاہ رجل درهمین فباعهما منه أخرجه أحمد و أصحاب السنن مطولا و مختصراً و اللفظ للترمذي و قال حسن و کان المصنف أشار بالترجمة إلی تضعیف ما أخرجه البزار من حدیث سلیمان بن وهب سمعت النبي صلی اللہ علیه وسلم ینهی عن بیع المزایدة فإن في إسنادہ ابن لهیعة وهو ضعیف۔
(فتح)
چونکہ پچھلے باب میں بھاؤ پر بھاؤ بڑھانے سے نہی گزر چکی ہے لہٰذا مصنف نے چاہا کہ حرمت کی وضاحت کی جائے اور میں اس سے پہلے باب میں اس کی وضاحت کر چکا ہوں۔
یہاں حضرت امام بخاری ؒ نے نیلام کا بیان شروع فرمایا اوراس کا جواز ثابت کیا۔
اور اس بیع کے بارے میں انس ؓ سے ایک اور حدیث بھی مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ایک پرانا ٹاٹ اور ایک پیالہ نیلام فرمایا۔
اور ایک آدمی نے ان کی بولی ایک درہم لگائی۔
آپ ﷺ کے دوبارہ اعلان پر دوسرے آدمی نے دو درہموں کو بولی لگادی۔
اور آپ ﷺ نے ہر دو چیزیں اس کو دے دیں۔
حضرت امام بخاری ؒ نے یہاں اشارہ فرمایا ہے کہ مسند بزار میں سفیان بن وہب کی روایت سے جو حدیث موجود ہے جس میں نیلام سے ممانعت وارد ہے وہ حدیث ضعیف ہے۔
اس کی سند میں ابن لہیعہ ہے جو ضعیف ہے۔
حضرت عطاءبن ابی رباح مشہور ترین تابعی ہیں۔
کنیت ابومحمد ہے جلیل القدر فقیہ ہیں۔
آخر عمر میں نابینا ہو گئے تھے۔
امام اوزاعی ؒ کا قول ہے کہ ان کی وفات کے وقت ہر شخص کی زبان پر ان کا ذکر خیر تھا۔
اور سب لوگ ان سے خوش تھے۔
امام احمد بن حنبل ؒ نے فرمایا کہ اللہ نے علم کے خزانوں کا مالک حضرت عطاءبن ابی رباحؒ کو بنایا جو حبشی تھے۔
علم اللہ کی دین ہے جسے چاہے وہ دے دے۔
سلمہ بن کہیل نے کہا، عطاء، طاؤس، مجاہد ؒ وہ بزرگ ہیں جن کے علم کی غرض و غایت صرف خدا کی ذات تھی۔
88 سال کی عمر میں 115ھ میں وفات پائی۔
رحمه اللہ
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2141   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6716  
6716. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ قبیلہ انصار میں سے ایک آدمی نے اپنے غلام کو مدبر بنایا جبکہ اس کے پاس غلام کے علاوہ اور کوئی مال نہ تھا۔ نبی ﷺ کو اس بات کا علم ہوا تو آپ نے فرمایا: یہ غلام مجھ سے کون خریدتا ہے؟ نعیم بن نحام نے آٹھ سو درہم کے عوض اسے خرید لیا۔ حضرت جابر ؓ کہتے ہیں۔ وہ ایک قبطی غلام تھا جو پہلے ہی سال مر گیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6716]
حدیث حاشیہ:
باب اور حدیث میں مطابقت ظاہر ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6716   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6947  
6947. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ ایک انصاری آدمی نے اپنے ایک غلام کو مدبر کردیا جبکہ اس کے پاس غلام اور کوئی مال نہ تھا۔ رسول اللہ ﷺ کو اس کی اطلاع ملی تو آپ نے فرمایا: مجھ سے یہ غلام کون خریدتا ہے؟ نعیم بن نحام نے اسے آٹھ سو درہم میں خرید لیا۔ حضرت جابر ؓ نے فرمایا: وہ غلام حبشی قبطی تھا جو پہلے ہی سال فوت ہو گیا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6947]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے باب کا مطلب یوں نکالا کہ جب غلام کا مدبر کرنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لغو کر دیا حالانکہ اس کے مالک نے اپنی خوشی سے اس کو مدبر کیا تھا اور وجہ یہ ہوئی کہ وارثوں کے لیے اور کوئی مال اس شخص کے پاس نہ تھا تو گویا وارثوں کی ناراضی کی وجہ سے جن کی ملک اس غلام سے متعلق بھی نہیں ہوئی تھی تدبیر ناجائز ٹھہری پس وہ تدبیر یا بیع کیوں کر جائز ہو سکتی ہے جس میں خود مالک ناراض ہو اور وہ جبر سے کی جائے۔
مہلب نے کہا اس پر علماء کا اجماع ہے کہ مکرہ کا بیع اور یہ صحیح نہیں ہے لیکن حنفیہ نے یہ کہا ہے کہ اگر مکرہ سے خریدے ہوئے غلام یا لونڈی کوئی آزاد کر دے یا مدبر کر دے تو خریدار (یہ تصرف جائز ہوگا۔
امام بخاری کے اعراض کا۔
)

کا حاصل یہ ہے کہ حنفیہ کے کلام میں مناقضہ ہے اگر مکرہ کی بیع صحیح اور مفید ملک ہے تو سب تصرفات خریدار کے درست ہونے چاہئیں اگر صحیح اور مفید ملک نہیں ہے تب نہ نذر صحیح ہونی چاہئے نہ مدبر کرنا اور نذر اور تدبیر کی صحت کا قائل ہونا اور پھر مکرہ کی بیع صحیح نہ سمجھنا دونوں میں مناقفہ ہے۔
(وحیدی)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6947   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2141  
2141. حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ سے روایت ہےکہ ایک آدمی نے غلام کو اپنے مرنے کے بعد آزادی کا اختیار سونپ دیا مگر وہ شخص کچھ مدت کے بعد محتاج ہوگیا تو نبی ﷺ نے غلام کو پکڑکر فرمایا: اس غلام کو مجھ سے کون خریدتا ہے؟ حضرت نعیم بن عبد اللہ ؓنے کسی قدر مال کے عوض اسے خرید لیا، پھر آپ نے وہ قیمت اس کے مالک کو دے دی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2141]
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری ؒ نے مذکورہ عنوان سے اس روایت کے ضعف کی طرف اشارہ کیا ہے جس میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نیلامی کی بیع سے منع کیا ہے۔
(کتاب الإسناد عن الزوائد البرار: 483/1)
بعض حضرات نے اعتراض کیا ہے کہ پیش کردہ حدیث میں نیلامی کا ذکر نہیں ہے لیکن رسول اللہ ﷺ کا یہ ارشاد کہ اسے کون خریدتا ہے؟یہی نیلامی کے ثبوت کےلیے کافی ہے۔
بہرحال نیلامی اگر قیمت بڑھانے کے لیے جائے تو منع ہے۔
اگر خریدنے کا ارادہ ہوتو نیلامی جائز ہے۔
مذکورہ حدیث میں اس کا واضح ثبوت ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2141   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2403  
2403. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ ایک شخص نے اپنے مرنےکے بعد اپنےغلام آزاد کرنے کی وصیت کردی۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اس غلام کو مجھ سے کون خریدتا ہے؟ تو اسے حضرت نعیم بن عبد اللہ ؓ نے خرید لیا۔ آپ ﷺ نے اس کی قیمت وصول کر کے مالک کو واپس کردی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2403]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس غلام کا نام یعقوب، مالک کا نام ابو مذکور اور اس کی قیمت آٹھ سو درہم تھی۔
ان تمام باتوں کی صراحت سنن نسائی کی ایک روایت میں ہے۔
(سنن النسائي، البیوع، حدیث: 4657) (2)
ابن بسطامی نے کہا ہے کہ اس حدیث سے عنوان ثابت نہیں ہوتا کیونکہ جس نے غلام مدبر کیا تھا اس کے پاس اور کوئی مال نہیں تھا اور روایت میں قرض کی صراحت بھی نہیں ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے اس لیے فروخت کیا تھا کہ ایسا نہ ہو وہ اسے آزاد کر کے خود تنگ دست ہو جائے۔
ابن منیر نے جواب دیا ہے کہ شاید اس کا مالک مقروض ہو جیسا کہ بعض روایات میں صراحت ہے کہ مقروض کا مال خود بھی تقسیم کیا جا سکتا ہے اور قرض خواہ کو بھی تقسیم کے لیے دیا جا سکتا ہے۔
جب غلام کو ذاتی ضروریات کے لیے فروخت کیا جا سکتا ہے تو قرض خواہوں کے لیے اسے فروخت کرنا بالاولیٰ جائز ہوا۔
(3)
حافظ ابن حجر ؒ فرماتے ہیں:
میرے نزدیک عبارت اس طرح ہے کہ مفلس کا مال بیچ کر قرض خواہوں میں تقسیم کر دیا جائے اور تنگ دست کا مال فروخت کر کے خود اسے دے دیا جائے تاکہ وہ اپنے آپ پر خرچ کرے، نیز بعض روایات میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قرض خواہوں سے فرمایا:
تمہارے لیے یہی کچھ ہے، اسے اپنے قرض کے حساب سے تقسیم کر لو۔
(صحیح مسلم، المساقاة، حدیث: 3981(1556)
واضح رہے کہ جب تک غلام آزاد نہ ہو اس کی آزادی کا وعدہ کرنے والا اپنی رائے بدل سکتا ہے اور کہہ سکتا ہے کہ اب میرے حالات اس کی اجازت نہیں دیتے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2403   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2534  
2534. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: ہم میں سے ایک آدمی نے اپنے غلام کو اپنے مرنے کے بعد آزاد قرار دیا تو نبی کریم ﷺ نے اسے بلایا اور فروخت کردیا۔ حضرت جابر ؓ نے فرمایا کہ وہ غلام پہلے سال ہی فوت ہوگیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2534]
حدیث حاشیہ:
(1)
مدبر غلام وہ ہے کہ جسے اس کا مالک یہ کہہ دے:
میرے مرنے کے بعد تو آزاد ہے۔
یہ مدبر مطلق ہے۔
اگر یوں کہے:
اگر میں اس بیماری میں مر گیا تو وہ آزاد ہے، یہ مدبر مقید ہے۔
(2)
مدبر غلام کی خریدوفروخت کے متعلق علمائے حدیث میں اختلاف ہے۔
امام بخاری ؒ کا مذکورہ عنوان اور پیش کردہ حدیث سے یہ رجحان معلوم ہوتا ہے کہ مطلق طور پر مدبر کی بیع جائز ہے۔
ہمارے نزدیک مدبر کی فروخت چند شرائط کے ساتھ مشروط ہے:
پہلی شرط یہ ہے کہ اس کا آقا مقروض ہو اور دوسری شرط یہ ہے کہ اس کے پاس کوئی ایسی جائیداد نہ ہو جس سے قرض کی ادائیگی ممکن ہو۔
ایسے حالات میں آقا اپنی زندگی میں جب چاہے اپنے مدبر غلام کو فروخت کر سکتا ہے۔
حدیث میں جس غلام کو فروخت کرنے کا ذکر ہے اس کا آقا اسی قسم کے حالات سے دوچار تھا، چنانچہ اس غلام کی آزادی آقا کی موت کے ساتھ مشروط ہے، اس لیے موت سے پہلے اسے جب ضرورت پڑے تو وہ فروخت کر سکتا ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2534   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6716  
6716. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ قبیلہ انصار میں سے ایک آدمی نے اپنے غلام کو مدبر بنایا جبکہ اس کے پاس غلام کے علاوہ اور کوئی مال نہ تھا۔ نبی ﷺ کو اس بات کا علم ہوا تو آپ نے فرمایا: یہ غلام مجھ سے کون خریدتا ہے؟ نعیم بن نحام نے آٹھ سو درہم کے عوض اسے خرید لیا۔ حضرت جابر ؓ کہتے ہیں۔ وہ ایک قبطی غلام تھا جو پہلے ہی سال مر گیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6716]
حدیث حاشیہ:
(1)
جمہور اہل علم کا موقف ہے کہ ہر قسم کے کفارے میں مدبر، ام ولد اور مکاتب وغیرہ کو آزاد کیا جا سکتا ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے مذکورہ حدیث سے جمہور کے موقف کی تائید کی ہے کہ جب مدبر غلام کو فروخت کیا جا سکتا ہے، تو اسے آزاد کیوں نہیں کیا جا سکتا؟ ام ولد اور مکاتب کو اس پر قیاس کیا جا سکتا ہے۔
(2)
ولد الزنا اگر مومن ہے تو وہ کافر غلام کے مقابلے میں افضل ہے۔
قرآنی آیت مطلق ہے تو اسے کفارۂ قسم میں آزاد کیا جا سکتا ہے۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6716   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6947  
6947. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ ایک انصاری آدمی نے اپنے ایک غلام کو مدبر کردیا جبکہ اس کے پاس غلام اور کوئی مال نہ تھا۔ رسول اللہ ﷺ کو اس کی اطلاع ملی تو آپ نے فرمایا: مجھ سے یہ غلام کون خریدتا ہے؟ نعیم بن نحام نے اسے آٹھ سو درہم میں خرید لیا۔ حضرت جابر ؓ نے فرمایا: وہ غلام حبشی قبطی تھا جو پہلے ہی سال فوت ہو گیا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6947]
حدیث حاشیہ:

تدبیر یہ ہے کہ مالک اپنے غلام سے کہہ دے "میرے مرنے کے بعد تو آزاد ہے" اس طرح کے غلام کو مدبر کہتے ہیں۔
اس حدیث کے مطابق جس شخص نے اپنے غلام کو مدبر کیا تھا اس کے پاس غلام کے علاوہ اور کوئی چیز نہ تھی۔
چونکہ اس کے پاس ذاتی اخراجات پورے کرنے کے لیے کوئی چیز نہ تھی اور غلام کو مدبرکرنا اس کی بے وقوفی تھی، نیز اس آدمی کے ورثاء بھی اس پر ناراض ہو سکتے تھے، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بے وقوفی اور ورثاء کی ناراضی کی وجہ سے غلام کے مدبر کرنے کو ناجائز ٹھہرایا اور اسے فروخت کر دیا۔
اس بنا پر اس شخص کی خریدوفروخت اور ہبہ کیونکر صحیح ہو سکتا ہے جس کا مالک اسے فروخت کرنا یا ہبہ کرنا نہ چاہتا ہو بلکہ اس پر جبر کر کے فروخت کیا جائے یا کسی دوسرے کو ہبہ کر دیا جائے۔

حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے ابن بطال کے حوالے سے لکھا ہے کہ جس شخص نے اپنے غلام کو مدبر کیا تھا جبکہ اس کا کوئی اور مال نہ تھا گویا اس نے کم عقلی کی وجہ سے اپنے غلام کو مدبر کر دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے مدبر کرنے کو مسترد کر دیا اگرچہ وہ اس کا مالک تھا، تو جس شخص نے فاسد بیع سے غلام خریدا اور اس کی ملک بھی صحیح نہ تھی جب وہ اس ذخرید کردہ غلام کو مدبر کر دے یا آزاد کر دے تو اس کی تدبیر اور آزاد کرنا کیونکر صحیح ہو سکتا ہے جبکہ اس کی ملک ہی صحیح نہیں ہے۔
(فتح الباري: 400/12)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6947   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7186  
7186. سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبی ﷺ کو معلوم ہوا کہ آپ کے صحابہ کرام ؓ میں سے ایک آدمی اپنا نمائدہ بنادیا ہے اور اس کے پاس غلام کے علاوہ کوئی جائیداد بھی نہیِں۔ اس بنا پر آپ ﷺ نے اس غلام کو آٹھ سو درہم میں فروخت کرکے اس کی قیمت مالک کو بھجوا دی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7186]
حدیث حاشیہ:
حاکم وقت کو یہ اختیار ہے کہ بوقت ضرورت کسی کا مال فروخت کر دے تاکہ اس سے قرض وغیرہ ادا کرے یا دیگر حقوق کا تحفظ مقصود ہو جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کامدبر غلام فروخت کر دیا تھا کیونکہ اس کے پاس اس غلام کے علاوہ اور کوئی جائیداد نہ تھی، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے اقدام (مدبر کرنے)
کو ختم کر دیا لیکن ایک دوسرا شخص جسے عام طور پر خریدوفروخت میں دھوکا دیا جاتا تھا اس کا فعل ختم نہ کیا بلکہ اسے فرمایا:
جب خریدوفروخت کر ے تو (لاَخِلاَبَةَ)
کہہ دیا کرے کیونکہ اس کے خریدوفروخت کرنے سے اس کا سارا مال ختم نہیں ہوا تھا۔
(فتح الباري: 222/3)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7186   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.