الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
7. باب صفة الصلاة
7. نماز کی صفت کا بیان
७. “ नमाज़ पढ़ने का सुन्नत तरीक़ा ”
حدیث نمبر: 255
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن ثوبان رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا انصرف من صلاته استغفر الله ثلاثا وقال:«‏‏‏‏اللهم انت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام» .‏‏‏‏رواه مسلم.وعن ثوبان رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا انصرف من صلاته استغفر الله ثلاثا وقال:«‏‏‏‏اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام» .‏‏‏‏رواه مسلم.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سلام پھیرتے تو تین مرتبہ «‏‏‏‏استغفر الله» ‏‏‏‏ کہتے اور پھر «اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام» پڑھتے۔ اے اللہ! میں تجھ سے مغفرت کا طالب ہوں اور اے اللہ! تو سلام ہے (یعنی تو ہی سلامتی والا ہے) اور سلامتی تجھ ہی سے ہے اے بزرگی و برتری کے مالک! تو بڑی برکت والا ہے۔ (مسلم)
हज़रत सोबान रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम जब सलाम फेरते तो तीन मर्तबा “अस्तग़फ़िरउल्ला ’’ « استغفرالله » कहते और फिर « اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام » पढ़ते। ’’ ऐ अल्लाह ! मैं तुझ से क्षमा की मांग करता हूँ और ऐ अल्लाह ! तू सलाम है (यानी तू ही सलामती वाला है) और सलामती तुझ ही से है ऐ बुज़ुर्गी और बढ़ाई का मालिक ! तू बड़ी बरकत वाला है।” (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساجد، باب استحباب الذكر بعد الصلاة....، حديث:591.»

Narrated Thauban (RA): Whenever Allah's Messenger (ﷺ) finished his prayer, he used to say after asking Allah's forgiveness three times: "O Allah, You are as-Salam (One Free from every defect), and as-Salam (safety from every evil) is (sought) from You. Blessed are You, O Possessor of glory and honour." [Reported by Muslim].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 255  
´نماز کی صفت کا بیان`
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سلام پھیرتے تو تین مرتبہ «‏‏‏‏استغفر الله» ‏‏‏‏ کہتے اور پھر «اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام» پڑھتے۔ اے اللہ! میں تجھ سے مغفرت کا طالب ہوں اور اے اللہ! تو سلام ہے (یعنی تو ہی سلامتی والا ہے) اور سلامتی تجھ ہی سے ہے اے بزرگی و برتری کے مالک! تو بڑی برکت والا ہے۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 255»
تخریج:
«أخرجه مسلم، المساجد، باب استحباب الذكر بعد الصلاة....، حديث:591.»
تشریح:
1. اس حدیث سے نماز کے اذکار کا استحباب ثابت ہوتا ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا استغفار بطور شکر اور تعلیم کے تھا اور اہل ایمان کا استغفار نماز میں کمی بیشی کے ازالے کے لیے ہے‘ نیز یہ استغفار وسواس اور خیالات کے پیدا ہونے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔
2. بہ تقاضائے بشریت جو کمی و زیادتی اور خیالات کی بنا پر نماز میں نقص واقع ہوگیا‘ہم اس کی مغفرت اور درگزر کی درخواست کرتے ہیں۔
یہی عبدیت کا تقاضا ہے کہ بندہ اپنے معبود سے معافی کا طلب گار رہے۔
3.نبی صلی اللہ علیہ وسلم استغفار کس طرح کرتے تھے؟ امام نووی رحمہ اللہ نے اذکار میں بیان کیا ہے کہ امام اوزاعی سے استفسار کیا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا استغفار کون سا تھا؟ تو انھوں نے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم «أَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ ‘ أَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ ‘ أَسْتَغْفِرُاللّٰہَ» پڑھا کرتے تھے۔
4.اس حدیث میں دعا کے جتنے فقرات مذکور ہیں وہی پڑھنے مسنون ہیں۔
بعض لوگوں نے اس پر صبر نہیں کیا بلکہ اپنی جانب سے اضافہ کر کے کچھ کا کچھ بنا دیا‘ مثلاً: اسی دعا میں اس طرح اضافہ کر دیا: اَللّٰھُمَّ! أَنْتَ السَّلَامُ وَ مِنْکَ السَّلَامُ وَ إِلَـیْکَ یَرْجِعُ السَّلَامُ حَیِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلَامِ تَبَارَکْتَ یَا ذَا الْجَلَالِ وَاْلإِکْرَامِ وغیرہ۔
5.حدیث میں یہ اضافہ کہیں بھی منقول نہیں بلکہ یہ اپنی طرف سے ریشم میں ٹاٹ کا پیوند کا مصداق ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 255   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.