الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
7. باب صفة الصلاة
7. نماز کی صفت کا بیان
७. “ नमाज़ पढ़ने का सुन्नत तरीक़ा ”
حدیث نمبر: 256
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن ابي هريرة رضي الله عنه عن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من سبح الله دبر كل صلاة ثلاثا وثلاثين وحمد الله ثلاثا وثلاثين وكبر الله ثلاثا وثلاثين فتلك تسع وتسعون وقال تمام المائة: لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير غفرت خطاياه ولو كانت مثل زبد البحر» .‏‏‏‏ رواه مسلم. وفي رواية اخرى: ان التكبير اربع وثلاثون.وعن أبي هريرة رضي الله عنه عن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من سبح الله دبر كل صلاة ثلاثا وثلاثين وحمد الله ثلاثا وثلاثين وكبر الله ثلاثا وثلاثين فتلك تسع وتسعون وقال تمام المائة: لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير غفرت خطاياه ولو كانت مثل زبد البحر» .‏‏‏‏ رواه مسلم. وفي رواية أخرى: أن التكبير أربع وثلاثون.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے نماز کے سلام پھیرنے کے بعد 33 مرتبہ «سبحان الله» پڑھا اور 33 مرتبہ «الحمد الله» اور «الله اكبر» بھی 33 مرتبہ دہ مجموعی طور پر یہ 99 یعنی ایک کم سو ہوئے اور سو مکمل کرنے کے لیے «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير» کہا تو اس کے تمام گناہ بخش دیے جاتے ہیں خواہ ان کی تعداد سمندر کی جھاگ کے مساوی ہو۔ (مسلم) اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ «الله اكبر» 34 مرتبہ کہے۔
हज़रत अबु हुरैरा रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ’’ जिस व्यक्ति ने नमाज़ के सलाम फेरने के बाद 33 मर्तबा “सुब्हान अल्लाह ’’ « سبحان الله » पढ़ा और 33 मर्तबा “अल-हमदु लिल्लाह ’’ « الحمد الله » और “अल्लाहु अकबर ’’ « الله اكبر » भी 33 मर्तबा कहा तो यह पूरे 99 यानी एक कम सौ हुए और सौ पूरा करने के लिए « لَا إِلَـٰهَ إِلَّا اللَّـهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ » कहा तो उस के सारे पाप क्षमा कर दिए जाते हैं चाहे उन की संख्या समंदर के झाग के बराबर हो।” (मुस्लिम)
और एक दूसरी रिवायत में है कि 34 मर्तबा “अल्लाहु अकबर ’’ « الله اكبر » कहे।”

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساجد، باب استحباب الذكر بعد الصلاة....، حديث:597.»

Narrated Abu Hurairah (RA) Allah's Messenger (ﷺ) said: "Whoever glorifies Allah (by saying Subhan-Allah) after every Salat (prayer) thirty-three times, and praises Allah (by saying Alhamdu-lillah) thirty-three times, and exalts Allah (by saying Allahu Akbar) thirty-three times, those are ninety-nine in all, and says to complete a hundred: La ilaha ill-Allahu, wahdahu la sharika lahu, lahul-mulku wa lahulhamdu, wa Huwa 'ala kulli shai'in Qadir (There is nothing which deserves to be worshipped except Allah Alone Who has no partner; to Him belongs the kingdom, to Him praise is due, and He has power over everything), his sins will be forgiven, even if they are as abundant as the foam of the sea." [Reported by Muslim]. In another narration it is mentioned: "at-Takbir (Allah is the Most Great) is thirty-four times."
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 256  
´نماز کی صفت کا بیان`
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے نماز کے سلام پھیرنے کے بعد 33 مرتبہ «سبحان الله» پڑھا اور 33 مرتبہ «الحمد الله» اور «الله اكبر» بھی 33 مرتبہ دہ مجموعی طور پر یہ 99 یعنی ایک کم سو ہوئے اور سو مکمل کرنے کے لیے «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير» کہا تو اس کے تمام گناہ بخش دیے جاتے ہیں خواہ ان کی تعداد سمندر کی جھاگ کے مساوی ہو۔ (مسلم) اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ «الله اكبر» 34 مرتبہ کہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 256»
تخریج:
«أخرجه مسلم، المساجد، باب استحباب الذكر بعد الصلاة....، حديث:597.»
تشریح:
1. اس حدیث سے ایک تو یہ معلوم ہوا کہ ہر نماز کے اختتام پر‘ خواہ وہ نفل نماز ہو یا فرض یہ کلمات پڑھنے مسنون بھی ہیں اور بکثرت گناہوں کے بخشے جانے کی نوید بھی‘ اگرچہ بعض علماء نے ان کلمات کا فرائض کے بعد پڑھنا مشروع قرار دیا ہے۔
2. اس دعا کا پس منظر جو صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے وہ کچھ اس طرح ہے کہ ایک روز فقراء مہاجرین نبی ٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! مالدار اور صاحب ثروت لوگ بڑے بڑے درجے اور دائمی عیش لے گئے۔
وہ لوگ ہماری طرح نماز پڑھتے ہیں اور روزے بھی رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس مال و دولت کی بہتات ہے جس سے وہ حج و عمرہ اور جہاد کرتے ہیں‘ غلام آزاد کرتے ہیں اور صدقہ خیرات بھی دیتے ہیں (ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارے پاس مال و دولت کی فراوانی نہیں ہے۔
)
آپ نے (انھیں تسلی دیتے ہوئے) فرمایا: میں تمھیں ایسا عمل نہ بتلاؤں جس پر عمل کر کے تم اپنے سے بڑھ جانے والوں کا ثواب بھی حاصل کر لو اور تمھارے بعد تمھیں کوئی نہ پا سکے اور تم جن لوگوں میں ہو ان سے بہتر ہو جاؤ گے الا یہ کہ کوئی وہی عمل کرے جو تم کرو؟ اس موقع پر آپ نے ہر نماز کے بعد مذکورہ کلمات کہنے کا حکم فرمایا۔
(صحیح البخاري‘ الأذان‘ باب الذکر بعد الصلاۃ‘ حدیث:۸۴۳‘ وصحیح مسلم‘ المساجد‘ باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ و بیان صفتہ‘ حدیث:۵۹۵) 3.ان کلمات کو پڑھنے کی دو صورتیں اس حدیث سے معلوم ہوتی ہیں: ایک یہ کہ سُبْحَانَ اللّٰہ ۳۳ مرتبہ اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ۳۳ مرتبہ اور اللّٰہُ أَکْبَرُ ۳۴ مرتبہ۔
دوسری یہ کہ ۳۳‘ ۳۳ مرتبہ تینوں کلمات اور ایک مرتبہ لَا إِلٰـہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ ‘ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیـرٌ پڑھ کر سو کی تعداد پوری کرے۔
اگر تینوں کلمات بالترتیب ۳۳‘ ۳۳ اور ۳۴ مرتبہ پڑھے جائیں تو پھر لَا إِلٰہ َ إِلَّا اللّٰہ…الخ نہیں پڑھنا چاہیے‘ یہ سنت سے ثابت نہیں۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 256   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.