الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
7. باب صفة الصلاة
7. نماز کی صفت کا بیان
७. “ नमाज़ पढ़ने का सुन्नत तरीक़ा ”
حدیث نمبر: 258
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن ابي امامة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من قرا اية الكرسي دبر كل صلاة مكتوبة لم يمنعه من دخول الجنة إلا الموت» .رواه النسائي وصححه ابن حبان. وزاد فيه الطبراني: «‏‏‏‏وقل هو الله احد» .‏‏‏‏وعن أبي أمامة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من قرأ اية الكرسي دبر كل صلاة مكتوبة لم يمنعه من دخول الجنة إلا الموت» .رواه النسائي وصححه ابن حبان. وزاد فيه الطبراني: «‏‏‏‏وقل هو الله أحد» .‏‏‏‏
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ رویت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے ہر فرض نماز ادا کرنے کے بعد آیت الکرسی پڑھی، اس کو جنت میں داخل ہونے سے موت کے سوا اور کوئی چیز روکنے والی نہیں۔ (مرتے ہی جنت میں داخل ہو جائے گا بشرطیکہ عقیدہ توحید صحیح ہو۔)
اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے نیز طبرانی نے اس میں اتنا اضافہ کیا ہے کہ «قل هو الله أحد» بھی پڑھے۔
हज़रत अबु उमामह रज़ि अल्लाहु अन्ह रिवायत करते हैं कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ’’ जिस व्यक्ति ने हर फ़र्ज़ नमाज़ पढ़ने के बाद आयत अल्कुरसी पढ़ी उस को स्वर्ग में जाने से मौत के सिवा और कोई चीज़ रोकने वाली नहीं।” (शर्त यह है कि अल्लाह को एक ईश्वर मानता हौ और शिर्क न करता हौ।)
इसे निसाई ने रिवायत किया है और इब्न हब्बान ने सहीह ठहराया है और तिब्रानी ने इस में इतना बढ़ाया है कि ’’ « قُلْ هُوَ اللَّـهُ أَحَدٌ » भी पढ़े।”

تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي في الكبرٰي، حديث:9928 [وعمل اليوم والليلة، حديث: 100 وهذا جزء من الكبرٰي]، وابن حبان في كتاب الصلاة، كما في الترغيب والترهيب للمنذري، حديث:2373 وسنده حسن.»

Narrated Abu Umamah (RA): Allah's Messenger (ﷺ) said: "Whoever recites Ayat al-Kursi at the end of every obligatory prayer, nothing but death will prevent him from entering Paradise." [An-Nasa'i reported it, and Ibn Hibban graded it Sahih (authentic). at-Tabarani has the addition: "Say [O Muhammad (ﷺ)]: "He is Allah, (the) One. (Surat al-lkhlas - Surat No. 112)
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 258  
´نماز کی صفت کا بیان`
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ رویت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے ہر فرض نماز ادا کرنے کے بعد آیت الکرسی پڑھی، اس کو جنت میں داخل ہونے سے موت کے سوا اور کوئی چیز روکنے والی نہیں۔ (مرتے ہی جنت میں داخل ہو جائے گا بشرطیکہ عقیدہ توحید صحیح ہو۔)
اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے نیز طبرانی نے اس میں اتنا اضافہ کیا ہے کہ «قل هو الله أحد» بھی پڑھے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 258»
تخریج:
«أخرجه النسائي في الكبرٰي، حديث:9928 «وعمل اليوم والليلة، حديث: 100 وهذا جزء من الكبرٰي»، وابن حبان في كتاب الصلاة، كما في الترغيب والترهيب للمنذري، حديث:2373 وسنده حسن.»
تشریح:
1. آیت الکرسی کی فضیلت کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اور بھی ارشادات کتب حدیث میں منقول ہیں۔
اس کی اتنی فضیلت کی وجہ غالباً یہ ہے کہ اس میں توحید الٰہی کو صاف طور پر نکھار کر بیان کیا گیا ہے۔
اللہ کی وحدانیت‘ اس کی قدرت اور اس کا علم ماکان و مایکون اور کائنات کی حفاظت وغیرہ کا ذکر ہے۔
یہ اللہ تعالیٰ کو بہت محبوب ہیں۔
اور سورۂ اخلاص تو تہائی قرآن کے برابر ثواب رکھتی ہے‘ اس لیے کہ اصل میں بنیادی عقائد تین ہیں: توحید‘ رسالت اور آخرت۔
اس سورت میں توحید کوٹ کوٹ کر بھر دی گئی ہے۔
اور اس میں اللہ کی وحدانیت اور اس کی صمدیت کا ذکر ہے‘ اس لیے یہ سورت بھی اللہ کو بہت ہی محبوب ہے‘ لہٰذا جو آدمی اہتمام کے ساتھ ان کو نماز فرض کے بعد پڑھے گا اسے مرتے ہی جنت میں داخلہ مل جائے گا۔
إن شاء اللّٰہ۔
2. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ موت ایک ایسی حقیقت ہے جس کا منکر دنیا میں آج تک نہیں پایا گیا‘ نیز اس سے جنت کا وجود بھی معلوم ہوا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ جنت بھی مخلوق ہے‘ یعنی اللہ کی پیدا کی ہوئی۔
راویٔ حدیث:
«حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ ابوامامہ کنیت اور ایاس بن ثعلبہ بلوی نام ہے۔
انصار کے قبیلہ بنوحارثہ کے حلیف تھے۔
شرف صحابیت سے مشرف تھے۔
ان سے کئی احادیث مروی ہیں۔
والدہ کی تیمار داری میں مشغولیت کی وجہ سے غزوۂ بدر میں شرکت نہ کر سکے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 258   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.