الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
10. باب صلاة الجماعة والإمامة
10. نماز باجماعت اور امامت کے مسائل کا بیان
१०. “ जमाअत के साथ नमाज़ पढ़ना और इमामत के नियम ”
حدیث نمبر: 323
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما قال: صلى معاذ باصحابه العشاء فطول عليهم فقال النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏اتريد يا معاذ ان تكون فتانا؟ إذا اممت الناس فاقرا بالشمس وضحاها و: سبح اسم ربك الاعلى و: اقرا باسم ربك, والليل إذا يغشى. متفق عليه واللفظ لمسلم.وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما قال: صلى معاذ بأصحابه العشاء فطول عليهم فقال النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏أتريد يا معاذ أن تكون فتانا؟ إذا أممت الناس فاقرأ بالشمس وضحاها و: سبح اسم ربك الأعلى و: اقرأ باسم ربك, والليل إذا يغشى. متفق عليه واللفظ لمسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے اپنے مقتدیوں کو عشاء کی نماز پڑھائی۔ انہوں نے قرآت لمبی کر دی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے معاذ! کیا تو نمازیوں کو فتنہ میں مبتلا کرنا چاہتا ہے۔ جب تو لوگوں کو امامت کرائے تو «والشمس وضحاها» اور «سبح اسم ربك الأعلى» (سورۃ «الشمس» و سورۃ «الأعلى») اور «اقرأ باسم ربك» (سورۃ «العلق») «والليل إذا يغشى» (سورۃ «الليل») پڑھا کرو بخاری و مسلم دونوں نے اسے روایت کیا ہے۔ متن حدیث کے الفاظ مسلم کے ہیں۔
हज़रत जाबिर रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि हज़रत मआज़ रज़ि अल्लाहु अन्ह ने अपने नमाज़ियों को इशा की नमाज़ पढ़ाई। उन्हों ने क़ुरआन का पढ़ना लम्बा कर दिया। नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया “ऐ मआज़ ! किया तू नमाज़ियों को फ़ितने में डाल देना चाहता है। जब तू लोगों को इमामत कराए तो सूरत अश-शम्स « وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا » और सूरत अल-आला « سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى » और सूरत अल-अलक़ « اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ » सूरत अल-लैल « وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ » पढ़ा करो।”
बुख़ारी और मुस्लिम दोनों ने इसे रिवायत किया है।हदीस के शब्द मुस्लिम के हैं।

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، باب إذا طول الإمام وكان للرجل حاجة فخرج فصلي، حديث:701، ومسلم، الصلاة، باب القراءة في العشاء، حديث:465.»

Narrated Jabir (RA): Mu'adh bin Jabal (RA) led his companions in the al-'Isha (night prayer) and prolonged it for them. Upon this the Prophet (ﷺ) said to him, "O Mu'adh, do you want to become a Fattan? When you lead people in prayers, recite ash-Shamsi wa duhaha (Surat 91), Sabbihisma Rabbikal-A'la (Surat 87), Iqra' Bismi Rabbika (Surat 96) and Wal-Laili idha yaghsha (Surat 92)." [Agreed upon. And the wording is from Muslim].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 323  
´نماز باجماعت اور امامت کے مسائل کا بیان`
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے اپنے مقتدیوں کو عشاء کی نماز پڑھائی۔ انہوں نے قرآت لمبی کر دی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے معاذ! کیا تو نمازیوں کو فتنہ میں مبتلا کرنا چاہتا ہے۔ جب تو لوگوں کو امامت کرائے تو «والشمس وضحاها» اور «سبح اسم ربك الأعلى» (سورۃ «الشمس» و سورۃ «الأعلى») اور «اقرأ باسم ربك» (سورۃ «العلق») «والليل إذا يغشى» (سورۃ «الليل») پڑھا کرو بخاری و مسلم دونوں نے اسے روایت کیا ہے۔ متن حدیث کے الفاظ مسلم کے ہیں۔ «بلوغ المرام/حدیث: 323»
تخریج:
«أخرجه البخاري، الأذان، باب إذا طول الإمام وكان للرجل حاجة فخرج فصلي، حديث:701، ومسلم، الصلاة، باب القراءة في العشاء، حديث:465.»
تشریح:
1. اس حدیث سے ایک تو یہ معلوم ہوا کہ امام کو قراء ت اتنی لمبی اور طویل نہیں کرنی چاہیے کہ نمازی تنگ آجائیں اور جماعت سے گریز کریں مگر اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ قراء ت اتنی کم ہو کہ مقصد قراء ت ہی فوت ہو جائے بلکہ ادائیگی ٔارکان اور تلاوت کلام مجید میں اعتدال اور توازن ہونا چاہیے اور مسنون طریقے سے نماز پڑھانی چاہیے۔
2.طویل قراء ت بھی جائز ہے جبکہ نمازی متحمل ہوں۔
3. حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کی نماز کا واقعہ امام بخاری رحمہ اللہ نے اس طرح بیان کیا ہے کہ ایک روز حضرت معاذ رضی اللہ عنہ عشاء کی نماز پڑھا رہے تھے اور انھوں نے قراء ت معمول سے زیادہ لمبی کر دی۔
ایک راہ چلتا مسافر جس کے پاس دو اونٹنیاں بھی تھیں‘ وہ اپنی اونٹنیاں باہر چھوڑ کر نماز میں شامل ہوگیا۔
جب اس نے دیکھا کہ قراء ت بہت طویل ہے تو اس نے نماز توڑ کر الگ بغیر جماعت کے نماز پڑھی اور اپنی راہ لی۔
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو معلوم ہوا تو انھوں نے کہا کہ یہ منافق ہے۔
وہ شخص نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کی شکایت کی۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ رضی اللہ عنہ کو بلوایا اور مذکورہ بالا حدیث کے الفاظ سے نصیحت فرمائی۔
(صحیح البخاري‘ الأدب‘ باب من لم یر إکفارَ من قال ذلک متأولا أوجاھلا‘ حدیث:۶۱۰۶) فتنے میں مبتلا کر دینے کا مطلب یہ ہے کہ مقتدیوں میں ہر قسم کے لوگ ہوتے ہیں: مثلاً بوڑھے‘ کمزور و ناتواں‘ ضرورت مند اور تھکے ماندے وغیرہ‘ تو ان سب کا لحاظ رکھنا امام کے لیے ضروری ہے‘ ایسا نہ ہو کہ لوگ اکتا کر نماز باجماعت سے گریز کرنے لگیں۔
دوسری حدیث میں مذکور ہے کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ فرض نماز پہلے نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت میں پڑھ کر پھر جا کر محلے کی مسجد میں نمازیوں کو فرض نماز پڑھاتے تھے۔
(صحیح البخاري‘ الأذان‘ باب إذا طوّل الإمام وکان للرجل حاجۃ… حدیث: ۷۰۱) عبدالرزاق‘ شافعی اور طحاوی نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے صحیح سند کے ساتھ یہ بیان کیا ہے کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کی یہ (دوسری) نماز نفل ہوتی تھی۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (إرواء الغلیل:۱ /۳۲۸.۳۳۱‘ حدیث: ۲۹۵) 4. ایک مسئلہ یہ بھی ثابت ہوا کہ امام اور مقتدی کی نیت اگر مختلف ہو تب بھی دونوں کی نماز صحیح ہوگی‘ مثلاً: امام کی نیت نفل پڑھنے کی ہے اور مقتدی کی فرض کی‘ یا امام نماز ظہر اور مقتدی نماز عصر کی نیت کرے یا اس کے برعکس تو دونوں صورتوں میں دونوں کی نماز جائز ہوگی۔
امام شافعی رحمہ اللہ بھی اسی کے قائل ہیں۔
5. اس حدیث سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ مقتدی اگر امام کا کوئی فعل ناپسند کرتا ہے اور نماز توڑ کر الگ اسی جگہ اپنی نماز ادا کر لیتا ہے تو اس کی نماز ہو جائے گی۔
اگر نہ ہوتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسے ضرور تنبیہ فرماتے کہ آئندہ ایسا مت کرنا اور نماز بھی دوبارہ پڑھو۔
چونکہ ایسا نہیں فرمایا‘ اس لیے یہ جائز ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 323   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.